ہارڈسک ایرر

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
میں نے سی پارٹیشن فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز انسٹال کردی ہے۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے۔

اسی طرح اپنے دل کو بھی بغض، حسد ، کینہ اور کدورت سے پاک کردیا ہے ۔ تو انشاء اللہ میرے دل کو کچھ نہیں ہوگا
جیہ کمپیوٹرسوال جواب کے زمرے میں حاضری دیں۔ ٹیکنیکل معلومات ہوتے ہوئے بھی چُھپا رہی تھیں۔ جلدی تاکہ دوسروں کا بھلا ہو
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
اس فورم میں کوئی دھاگہ ڈھونڈنا ریت میں سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہے۔ ربط دینا ضروری ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
جی جیہ۔ یہ لیں‌ ربط۔ ابھی جا کر تفصیل سے جو مسئلہ پیش آیا تھا اور جیسے حل کیا (ہارڈ ڈسک والا بھی اور فانٹ والا بھی) الگ الگ پیغام میں لکھ کر وہاں چپکا دیں۔ اور پیشگی شکریہ میں یہیں‌ادا کردیتا ہوں
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا زبردست بات کی ہے جویریہ نے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر ہم بھی اپنے دل کو فارمیٹ کرکے اسکے بیڈ سیکٹر ختم کر سکتے۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
کیا زبردست بات کی ہے جویریہ نے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر ہم بھی اپنے دل کو فارمیٹ کرکے اسکے بیڈ سیکٹر ختم کر سکتے۔ :roll:
توبہ کی اور معافی دینے کی کمانڈ اپلائی کریں، سارے سافٹ وئیر مسائل فارمیٹ ہو جائیں گے۔ یہ سافٹ وئیر کی برانچ ہے
قیصرانی
 

دوست

محفلین
میرے تو خیال میں فارمیٹ سے بھی بیڈ سیکٹر نہیں‌ جاتے ہارڈ ڈسک سے بس چھپ جاتے ہیں۔
دل کا معاملہ البتہ اور ہے۔ وہاں‌ اوپر کی کمانڈز چلا کر بیڈ سیکٹر اڑ جاتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شاکرصاحب آپ نے درست کہا۔ میں نے سوچا تھا کہ ڈسک منیجر چلا کر بیڈ سیکٹر بلاک کردوں مگر اس میں ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ تھا، اسی وجہ سے فارمیٹ پر اکتفا کیا ۔ ویسے بھی بیڈ سیکٹر میں صرف 876 بائٹس ہیں۔ میرا خیال ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
 
Top