گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

ماوراء

محفلین
گجریلا اور گاجر کے حلوے میں فرق ہوتا ہے کیا؟

میں تو ایک ہی ڈش کے دو مختلف نام سمجھتی تھی۔ :blushing:
 
شمشاد

لائبریرین
لو کر لو گل۔

ارے بھئی گجریلہ اور گاجر کے حلوے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

گجریلہ دودھ میں گاجروں کو پکاتے ہیں اور کھیر کی طرح ہوتا ہے۔ جبکہ تم نے جو بنایا ہے وہ گاجر کا حلوہ ہے۔
 
ماوراء

محفلین
گوگل پر تراکیب سرچ کی ہیں۔۔تو پتہ چلا۔۔کہ گجریلے اور گاجر کے حلوے میں کیا فرق ہے۔۔ورنہ میں حلوے کو بھی گجریلا ہی کہتی تھی۔ "گجریلا" نام اچھا سا ہے۔۔اس لیے یہی بولتی ہوں۔:grin:
لیکن اب پتہ چل گیا۔۔اب غلطی نہیں کروں گی۔۔:blushing:
 
تعبیر

محفلین
ماوراء آپ نے کونسی والی ترکیب سے یہ حلوہ بنایا ہے :confused:

پہلے دودھ میں پکانے والی یا پھر آئل میں بھوننے والی ترکیب سے اور کھوئے کا کیا نام تھا ۔کیا ایشین شاپ سے ملتا ہے ؟؟؟
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، گاجروں کو دودھ میں اچھی طرح پکانے اور دودھ خشک ہو جانے کے بعد مکھن میں بھونا ہے۔
اندر میں کریم بھی شامل کی۔ اور میوے اور کھویا شامل کیا اور اوپر بھی چھڑکا ہے۔

کھویا۔۔حلوائی کی دکان سے۔۔ہمارے ہاں کافی پاکستانی مٹھائیوں کی دکانیں ہیں۔۔آسانی سے مل جاتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
جبکہ ہماری طرف مٹھائی بھی یو کے سے آتی ہے وہ بھی فرج والی

میں نے کبھی کھوئے مین نہیں بنایا اور نا ہی کبھی آئل والی ترکیب آزمائی ہے تبھی کنفرم کیا

میں بھی دودھ والی ترکیب سے بناتی ہوں :)
 
محمدصابر

محفلین
لگتا ہے مجھے دیر ہوگئی۔ لیکن ابھی سولنگی بھائی بھی نہیں پہنچے۔ اس کا مطلب ہے کہ نہ کھانے والوں میں بانی ممبر بھی شامل ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر، گاجروں کو دودھ میں اچھی طرح پکانے اور دودھ خشک ہو جانے کے بعد مکھن میں بھونا ہے۔
اندر میں کریم بھی شامل کی۔ اور میوے اور کھویا شامل کیا اور اوپر بھی چھڑکا ہے۔

کھویا۔۔حلوائی کی دکان سے۔۔ہمارے ہاں کافی پاکستانی مٹھائیوں کی دکانیں ہیں۔۔آسانی سے مل جاتا ہے۔

میں بھی کہوں اتنا مزے کا کیوں ہے۔ شاباش۔

میری ڈھیر ساری دعائیں کہ امتحان میں ڈھیر سارے نمبر ملیں۔
 
خرد اعوان

محفلین
میں بھی کہوں اتنا مزے کا کیوں ہے۔ شاباش۔

میری ڈھیر ساری دعائیں کہ امتحان میں ڈھیر سارے نمبر ملیں۔

اب تو دھاگہ بند کر دیں ۔ میں تو ہائے ربا مینوں چک لے کہتی تھی اور آپ کہتے تھے کہ یہ دعا گاجر کا حلوہ کھلانے تک پوری نہ ہوگی ۔ چلیں یہ دعا تو سچ میں پوری نہ ہوئی لیکن زخمی ضرور ہو گئی ۔ بس اب بس کردیں دو ٹھو لوگوں نے گاجر کا حلوہ بنا کر کھلا دیا اور جیتی تو باجیاں ہی ہماری ۔ ایویں بہنوں کو نکما کہتے تھے ۔:biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ اتنے دن نہیں آئیں تو مجھے تو یہی خطرہ لاحق ہو گیا تھا کہ کہیں رب نے چُک ہی نہ لیا ہو۔

شکر ہے حلوہ بنانے تک یہیں ہیں۔

تو پھر کب کھلا رہی ہیں " آپ " گاجر کا حلوہ؟
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو دھاگہ بند کر دیں ۔ میں تو ہائے ربا مینوں چک لے کہتی تھی اور آپ کہتے تھے کہ یہ دعا گاجر کا حلوہ کھلانے تک پوری نہ ہوگی ۔ چلیں یہ دعا تو سچ میں پوری نہ ہوئی لیکن زخمی ضرور ہو گئی ۔ بس اب بس کردیں دو ٹھو لوگوں نے گاجر کا حلوہ بنا کر کھلا دیا اور جیتی تو باجیاں ہی ہماری ۔ ایویں بہنوں کو نکما کہتے تھے ۔:biggrin:

اللہ خیر کرئے اب کہاں ٹکر مار لی جو خود کو زخمی کر لیا؟ کتنی بار سمجھایا ہے کہ سڑک پر مت کھیلا کریں، لیکن آپ سنیں بھی تو۔

اور مارواء کو اپنے ساتھ بلکہ کسی کے ساتھ بھی شامل نہ کریں۔ وہ میری اردو محفل کی سب سے پہلی بہن ہے بلکہ پکی کچور بہن ہے۔ اس کے حلوے میں کسی بہن کا حصہ نہیں ہے۔
 
ٹکر نہیں‌ماری تھی ۔ مہمان گھر میں‌آئے تو سوچا گھر میں اورنج جوس نکال کر دوں لیکن چھری برتنوں کے نیچے دب گئی تو میڈ ان چائنا بغدے سے اونج کاٹنے لگی :grin: بس کون کہتا ہے کہ چائنا پراڈکٹس اچھی نہیں‌ہوتیں‌ارے میرے ہاتھ کی کھال کلائی سے انگوٹھے تک کیا صفائی سے کٹی کے مجھے بھی معلوم نہ ہو سکا ۔ وہ تو اورنج جوس پیش کرتے ہوئے دیکھا کہ حادثہ ہو چکا ہے ۔ تو بہ ۔ خیر ابھی تو بہت بہتر ہے لیکن زخمی ہاتھ کے ساتھ ٹائپنگ تھوڑی مشکل ہو جاتی ہے ۔

ماوراء صرف آپ کی ہی بہن نہیں‌ہیں‌وہ میری بھی بہن ہے ۔ اور جہاں تک بات گاجر کے حلوہ کی ہے ارے سن سن کر دل اخھ کیا ہے ۔ رحم عالی جاہ پلیز ۔ ناؤ تخلیہ :applause:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں شکر ہے بچت ہو گئی، کہیں بغدا انگوٹھا ساتھ ہی نہیں لے گیا۔

ماوراء کو جتنا مرضی مسکہ لگا لیں۔ حلوہ تو آپ کو بنانا ہی پڑے گا۔
 
Top