گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

محمدصابر

محفلین
میں تو شکر کر رہا ہوں کہ کسی نے بنا کہ خود ہی کھا لیا۔ اتنا ہی کافی ہے۔ ورنہ مجھے تو بدہضمی دور کرنے والی دوائیوں کا خرچہ سوچ سوچ کر ابھی سے پریشانی لگی ہوئی ہے۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بیٹے، پھر تو آپ کو خود ہی بنانا پڑے گا۔
اللہ تعالیٰ اسی بہنین سب کو دے جو کہتی ہے خود بنا لو :grin::tongue:

یہاں تو سب کچھ خود ہی کرنا پڑتا ہے کھانا خود ، بستر صاف کرنا خود کمرے کی صفائی خود اور بہت کچھ خود کرنا پڑتا ہے
 

ماوراء

محفلین
خرم، پرانے زمانے گئے۔۔نئے دور کی نئی بہنیں ہیں۔۔بھائیوں کو بھی نئے دور کے انداز اپنانے چاہیے۔ ;)

شمشاد بھائی، آپ کے گاجر کے حلوے کی میں تیاری شروع کرنے لگی ہوں۔ کل تک بن جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بیٹھی رہو بلکہ تیار شیار ہو کر بیٹھی رہو۔

میں نے کسی کو نہیں دینا۔ بس میں اور ظہور بھائی کھائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پارٹی نہیں بدلی لیکن حلوے کا مذاق نہیں ہے۔ وہ کسی کو نہیں ملے گا۔ (پہلے مجھے تو مل لے)
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء جمعرات گزر چکی ہے۔ آج جمعہ کا دن آ گیا ہے اور تمہارا گاجر کا حلوہ ابھی تک نہیں آیا۔
 

ماوراء

محفلین
سوری، کل بہت مصروف رہی۔۔رات بہت دیر بعد فارغ ہوئی۔۔تصاویر بنا لی تھیں۔۔لیکن کمپیوٹر آن نہیں کر سکی۔
گجریلا حاضر ہے۔۔ہمیشہ امی بناتی تھیں۔۔آج میں نے زندگی میں پہلی بار بنایا ہے۔۔۔اتنا مزے کا بنا ہے کہ میں خود بھی اپنے آپ کو شاباش دے رہی ہوں۔۔نہ صرف میں۔۔بلکہ امی نے بھی شاباش دی ہے۔۔اور جس جس نے کھایا ہے۔۔اس نے بھی۔:p



 
Top