کیا یہ سچ ہے؟

متلاشی

محفلین
644500_428605430535395_1703488852_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو آپ خود دیکھ لیں کہ ملالہ پہلی تصویریعنی بائیں جانب والی میں سٹریچر پر لیٹی ہے۔ یعنی نچلی تصویر کے مطابق پہلے بھاگ کر ہیلی کاپٹر تک پہنچی پھر سٹریچر پر لیٹ گئی اور عملے والوں نے جلدی جلدی پٹیاں لپیٹ کر اسے ڈرپ لگائی تاکہ نیچے والی تصویر کے لئے تیار ہو سکے اور فوٹو گرافر کو مایوسی نہ ہو

ویسے ساجد قلم صاحب کا نام بائیں جانب لکھا ہوا ہے، وہ کافی کچھ بتا رہا ہے کہ ساجد قلم صاحب نے بقلم خود بھی کچھ کارستانی دکھائی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
ڈالروں میں کشش ہی ایسی ہے۔

کہیں پڑھا تھا کہ ڈالروں کے لیے پاکستانی اپنی ماں کو بھی بیچ دیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہیں چھپا تھا امریکہ میں یا کسی امریکی کا بیان تھا۔ جس کا لب لباب یہی تھی کہ ہم ڈالروں کے لیے اپنے ملک سے غداری میں سر فہرست ہیں اور اپنی ماں کا بھی سودا کر لیتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
اس تصویر کا پول کچھ احباب نے ایک دوسرے دھاگے میں کھول رکھا ہے۔ جنہوں نے نہیں ماننا ، انھوں نے نہیں ماننا۔ جو لوگ مذہبی تعصب میں قاتلوں کی ہمدردی میں غمگین ہیں ، ان کو خدا ہی بدلہ دے۔
بعید نہیں کہ اگلی دلیل یہ آئے کہ چونکہ ملالہ نے قینچی چپل پہن رکھی تھی اس لئے۔۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس تصویر کا پول کچھ احباب نے ایک دوسرے دھاگے میں کھول رکھا ہے۔ جنہوں نے نہیں ماننا ، انھوں نے نہیں ماننا۔ جو لوگ مذہبی تعصب میں قاتلوں کی ہمدردی میں غمگین ہیں ، ان کو خدا ہی بدلہ دے۔
بعید نہیں کہ اگلی دلیل یہ آئے کہ چونکہ ملالہ نے قینچی چپل پہن رکھی تھی اس لئے۔۔۔ ۔
آپ نے شائد طالبان کا دلیلوں سے بھرا 7 صفحے کا نوٹ پڑھا ہو گا؟ اس میں ایک پوئنٹ یہ تھا کہ ملالہ نے کسی انٹریو میں میک اپ کیا ہوا تھا۔

اس ربط پر پورا نوٹ موجود ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
جہاں تک اس تصویر کی بات ہے تو بائیں جانب کی تصویر میں بغور دیکھیں تو تصویر کے بائیں جانب ایک سرخ رنگ کی چادر نظر آ رہی ہے۔ یہی چادر دائیں والی تصویر میں اس پر پوری ڈالی گئی ہے۔ دائیں والی تصویر میں اگر ملالہ کے زضمی ہاتھ کو دیکھیں تو نیلے رنگ کے یویفارم کی آستین صاف دکھائی دے گی۔

اور نیچے والی تصویر کے لئے یہ وڈیو دیکھیں جس سے یہ تصویر لی گئی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہماری قوم کے لئے اب کسی چیز کے بارے میں علم حاصل کرنے کا سورس فیس بک پر شیئر کی گئی تصویریں رہ گئی ہیں؟ اور وہ بھی ایسی بھونڈی تصویریں۔ ہمیں چاہیئے کہ خود بھی کچھ معلومات حاصل کریں۔ اگر اتنا وقت نہیں ہے تو ٹی وی کو ہی سند مان لیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہر واقعے کے پیچھے کوئی نہ کوئی دیو مالائی کہانی ضرور ہو گی؟
 
شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اگر تکا لگ گیا تو پوبارہ اور اگر بات بگڑ گئی تو سارا الزام فیس بک پر اپنے دوست کے سر رکھ دیا :)
 
ساجد

محفلین
ویسے ساجد قلم صاحب کا نام بائیں جانب لکھا ہوا ہے، وہ کافی کچھ بتا رہا ہے کہ ساجد قلم صاحب نے بقلم خود بھی کچھ کارستانی دکھائی ہے :)
“بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا؟”۔
قیصرانی بھائی ، آپ کے کہنے پر ہی تو کیا تھا سب کچھ:D
 
اور نیچے والی تصویر کے لئے یہ وڈیو دیکھیں جس سے یہ تصویر لی گئی ہے۔
ذیشان بھائی! اس ویڈیو میں تو سرے سے درمیان کا منظر ہی غائب ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ جہاں پیدل چلتے دکھایا گیا ہے وہ منظر تو غائب ہی ہے۔ کچھ وضاحت فرمائیں۔ شاید مجھ سے دیکھنے میں غلطی ہورہی ہے۔
 
انٹرنیٹ پر اس کے علاوہ اور وڈیوز موجود ہیں جس میں یہ ہیلی کاپٹر والا واقعہ دکھایا گیا ہے۔ 5 منٹ لگا کر خود بھی ڈھونڈھ سکتے ہیں۔
 
Top