کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

اس سے پہلے کہ ہماری داڑھ میں درد شروع ہو جائے :p ہم بتا دیں کہ اپنی پروفائل کی تاریخ کے پیش نظر ہم ہر ماہ محفل پہ کچھ نہ کچھ ہلچل ضرور مچاتے آئے ہیں :daydreaming: :p آخری لڑی پچھلے ماہ ارسال کی تھی.. اس ماہ میں ابھی تک تو کچھ شائع نہیں کیا، لیکن ارادہ تو ہے :)
بڑی خوشی ہوئی کہ آپ کو ڈینٹیسٹ کے پاس نہیں جانا پڑا اور تحریر جلد از جلد پوسٹ کریں تاکہ اس کی مزید رسومات کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔ :p
 
واہ چوہدری صاحب آپ کی اس تحریر کے بعد محفل کے کل پرزوں نے تھوڑی تو حرکت کی یقین جانے بہت اچھا لگا تھوڑے تھوڑے دن کے بعد اگر ایک آدھی ایسی تحریر محفل کے افق پر نمودار ہو جایا کرے تو امید کی جا سکتی ہے سنسان محفل ایک بار پھر سے بارونق محفل میں تبدیل ہو جائے گی
ساری جمع تفریق، ضرب، تقسیم، کرنے بعد آج کافی دن کے بعد آج محفل اچھی لگی ہے آپ سب تو ماشاءاللہ سب صاحب علم و ہنر ہیں میں اپنے کردار محفل فورم پر دیکھوں تو ایک مسخری سے زیادہ نہیں گردانتی جو اپنے چھوٹے موٹے چٹکلے چھوڑ کر چند ایک محفلین کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہے
بہت سے محفلین تو صرف ریٹنگ دینے تک محدود رہتے ہیں محفل فورم کا مقصد اگر ریٹنگ دینا اور ریٹنگ لینا ہے تو سوشل میڈیا اس سے بہتر ہے
 

arifkarim

معطل
لیکن دو دن پہلےمحفل کی بوریت کے بارے میں ایک کافی متحرک محفلین نے بھی اظہار
حمیرا عدنان آپا کو متحرک کہنے پر اپنا دھرنا ریکارڈ کرواتا ہوں
البتہ ناروے کے پیارے سے مایہ ناز سائنسدان صاحب یا
:dontbother:
 

arifkarim

معطل
محفل کی سست روی کا سہرا بھی انتظامیہ کے سر جاتا ہے . جو اراکین ذرا سی بھی "تیزی " دکھاتے ہیں ان کو معطل کر دیا جاتا ہے . جس لڑی کو پھلتا پھولتا دیکھتے ہیں اس پر تالے ڈال دیتے ہیں .امن و امان کے چکر میں محفل پر کرفیو کا سا سماں پیدا کر کے خود لمبی تان کے سوتے ہیں :):):)
اب دیکھنا یہ ہے کہ اسپر معطلی اور قفلی کب لگتی ہے :)
 

arifkarim

معطل
محفل پر جمود کوئی نئی بات نہیں۔ کچھ وجوہات انتظامی ہیں البتہ نئی لڑیوں کی تعداد میں کمی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اراکین محفل خود کو متحرک کریں اور یہ جمود اپنے آپ ٹوٹ جائے گا۔
 
واہ چوہدری صاحب آپ کی اس تحریر کے بعد محفل کے کل پرزوں نے تھوڑی تو حرکت کی یقین جانے بہت اچھا لگا تھوڑے تھوڑے دن کے بعد اگر ایک آدھی ایسی تحریر محفل کے افق پر نمودار ہو جایا کرے تو امید کی جا سکتی ہے سنسان محفل ایک بار پھر سے بارونق محفل میں تبدیل ہو جائے گی
انشااللہ۔
آپ سب تو ماشاءاللہ سب صاحب علم و ہنر ہیں
:nerd:
ہے تو تعریف ہی لیکن کچھ نا کچھ یہ مبالغہ آمیز ہے۔
میں اپنے کردار محفل فورم پر دیکھوں تو ایک مسخری سے زیادہ نہیں گردانتی جو اپنے چھوٹے موٹے چٹکلے چھوڑ کر چند ایک محفلین کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہے
زبردست۔ ہنستے مسکراتے وقت بیتے تو کہیں بہتر ہے۔
بہت سے محفلین تو صرف ریٹنگ دینے تک محدود رہتے ہیں محفل فورم کا مقصد اگر ریٹنگ دینا اور ریٹنگ لینا ہے تو سوشل میڈیا اس سے بہتر ہے
بالکل صحیح کہا ہے اور وہاں ریٹنگ خواہمخواہ ہی ڈُل ڈُل آتی ہے۔ ویسے اُدھر کلاس بھی بہت کلاس کی لیتے ہیں:heehee:
 
ویسے میرا خیال ہے کہ میری ہر پوسٹ سے لاتعداد لوگ بھناتے رہتے باقی جنجھناتے رہتے ہیں ۔
خان جی بھناتے، جھنجھناتے ہیں یا تلملاتے ہیں، آپ کا اپنا انداز ہے جس سے محفل کی رونقوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے آپ سے صرف ایک اختلاف کرنا ہے۔ لیکن براہ کرم اسے 'صرف' اپنی ذات کے بارے میں نا جان لیجیے گا۔
یہ جن بہت سے اراکین کی خاموشی کی وجوہات آپ نے بتائی ہیں کیا ان بہت سے اراکین کے اپنے پلے کچھ نہیں رہا کہ اگر وہ عمومی گپ شپ اور سطحی مکالمات سے بچنا چاہتے ہیں تو خود سے کچھ نیا شروع کر لیں۔ اگر محفل کا رخ کسی ایک غیر پسندیدہ طرف جاتا زیادہ دکھائی دیتا ہے تو اسے علم و عقل و شعور اور مختلف مضامین پر دسترس رکھنے والے اپنی ہمت کر کے موڑ کیوں نہیں سکتے ہیں؟ خاموشی اختیار کر لینا تو ہتھیار پھینک کے برابر ہوتا ہے۔

یہ کڑوی سی بات بہت حد تک سچ ہے اور شاید اب ایک المیہ بھی بن گیا ہے۔ :(

پانچ انگلیاں برابر نہیں ہیں اسی طرح اکا دکا محفلین ہر دور میں اس رنگ کے ضرور رہے ہوں گے اور یار لوگ ان سے نبرد آزما بھی رہے ہونے ہیں۔

ہن جے کدھرے ایفو جئیا ویکھیا جے تے اونوں وٹا چُک کے ہش کریو آپے ہی چاؤں چاؤں کردا کسی پاسے پج پوّے دا:cool2:
آپ نرسری میں میٹرک کا نصاب پڑھا کر دیکھیے کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے :)
کوئی بھی انٹلکچوئیل موضوع لے کر دھاگہ کھول لیجیے اس پر حاضرین وہی ہوں گے جو اسے سمجھیں گے باقی سب بچوں کے باغ میں چہل قدمی کرتے ہی پائے جائیں گے ۔
اپنی بات کہنے کے لئے اس بات کو سمجھنے والے سامعین کا ہونا بھی ضروری ہے اور میں یہ ہرگز نہیں کہہ رہی کہ ایسے سامعین نہیں ہیں ضرور ہیں مگر بہت کم اور ان کی بھی اپنی ترجیحات ہیں ۔
 
اپنی بات کہنے کے لئے اس بات کو سمجھنے والے سامعین کا ہونا بھی ضروری ہے اور میں یہ ہرگز نہیں کہہ رہی کہ ایسے سامعین نہیں ہیں ضرور ہیں مگر بہت کم اور ان کی بھی اپنی ترجیحات ہیں ۔
یعنی ۔۔۔۔ سامعین کی کمی کسی بہترین ادبی و علمی تخلیق کے آڑے آتی جارہی ہے !!!
 
Top