کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

صاحبو اور بیبیو ۔۔۔ کچھ دنوں سے مجھےمحفل بور بور سی لگنے لگی ہے۔ پہلے یہی خیال آیا کہ موسمیاتی الرجی کا شکار ہونے کی وجہ سے طبع بہت زیادہ ہشاش بشاش نہیں تو شاید اس کی وجہ سے لگ رہی ہو لیکن دو دن پہلےمحفل کی بوریت کے بارے میں ایک کافی متحرک محفلین نے بھی اظہار کیا تو مجھے اپنی پہلی سوچ سے رجوع کرنا پڑا اور میں نے سیزنل الرجی کو اس بوریت کی ممکنہ وجوہات سے نکال باہر کیا ۔ ایویں ای خوامخواہ۔۔۔تو مان نا مان میں تیرا مہمان بنندی پھردی ہئی۔:cool:

پہلی سوچ سے رجوع کے بعد ہرکارے دائیں بائیں دوڑائے کہ کسی طرح اصل معاملے کی خبر ہو لیکن ککھ پلے نہیں پیا کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ اب کافی وقت ضائع کرنے کے بعد (جو میرے خیال میں ہم میں سے اکثریت کا محبوب مشغلہ ہے) جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو ایک خیال پختہ ہوتا چلا جاتاہے کہ ایسا ٹرمپ کے جیتنے کی وجہ سے ہوا ہے :confused: اگر ہیلری جیت جاتی تو ایسا کچھ نا ہوتا۔:heehee: البتہ ناروے کے پیارے سے مایہ ناز سائنسدان صاحب یا سعودی عرب والے ڈاکٹر صاحب نے اس پر کوئی نکتہ اعتراض اٹھایا اور سروے و ویکیپیڈیا وغیرہ کی بھرمار کی تو اس خیال سے پھر رجوع کر لوں گا کہ کون سا پتھر پر لکیر مارکہ خیال ہے، مثلاً جیسے کچھ احباب ہیلری کی جیت کے بارے میں رکھتے تھے۔

اثراتِ ٹرمپ کو دندان ساز کی طرح کچی فِلنگ سے مستفید کرنے سے پہلے میں نے یہ بھی سوچا کہ شاید پانامہ لیکس کی وجہ سے ایسا ہوا ہو لیکن وہ قضیہ تو سات ماہ سے چل رہا ہے اور ابھی کسی کروٹ بیٹھنے بھی والا ہے اور ماسوائے کچھ انصافین حضرات کے کوئی اسے زیادہ خاطر میں نہیں لا رہا سو دل و دماغ نے اسے بھی سکھوں کی طرح ایک ہی جھٹکے میں قربان کر ڈالا۔

یوں لگتا ہے ہر بندے کو فکر لگ گئی ہے کہ "ہن کی بنے گا" اور اسی وجہ سے ماسوائے دو تین شعراء کرام کے باقی سب لاہور کے مشہور زمانہ بادامی باغ اڈے پر نُور پیر دے ویلے پالے سے ٹھٹھرتے کنڈیکٹرز کی طرح چادر کی بُکل مارے یخ بستہ ہوئے پڑے ہیں اور ان کا پنڈی پنڈی پنڈی اور لیلپور لیلپور کی آوازیں لگانے کا بھی دل نہیں کر رہا۔ او سجنو چونکہ چناں کہ ابھی سردیاں وغیرہ آئیاں ای نہیں اس لیے اس خیال ناقص کو بھی میں نے خود ہی غلط ثابت کر دیا ہے۔ :boxing:

شاید شعراء ( یا عشاقان لکھوں) پر سردیوں کی لمبی لمبی راتیں کافی بھاری گزرتی ہیں :battingeyelashes: (اب یہ راتیں بھاری کیوں اور کیسے گزرتی ہیں اس بارے میں جس نے جو بھی گمان کرنا ہے کر لے، قسمے حق ہی ہو گا:winking:) اسی لیے انھیں خوب وقت مل رہا ہے اور وہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنےکے لیے تندہی سے شاعرانہ صلاحیتوں کا خوب اظہار فرما رہے ہیں۔ ہر دوسرے تیسرے روز اک نئی غزل بل کھاتی، مٹکتی، لہکتی 'میں آ گئی، میں آ گئی' :tongueout:کرتی محفل کے بزم سخن سیکشن کو رونق بخشتی چلی جا رہی ہے اور رہی سہی محفلی ٹریفک بھی اسی سیکشن میں رواں دواں نظر آتی ہے۔ (اس کہے کا ہر گز یہ مطلب نا لیا جائے کہ مجھے شاعری پوسٹ کیے جانے پر کچھ تحفظات وغیرہ ہیں) علاوہ ازیں ا، ب، پ والی لڑیوں کی روانی بھی یہ بتانے کو کافی ہے کہ ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں بچا جسے ہم دوسروں کے ساتھ شراکت کر سکیں اور اچھے بھلے سیانے اور پڑھے لکھے محفلین بھی وقت گزاری کے لیے پھر سے کچی جماعت میں داخل ہوئے نظر آتے ہیں۔ ;)

رومانہ چوہدری صاحبہ نے کٹھ پتلیوں کی بات کی تو ذہن اس طرف بھی گیا اور ان کی بات کچھ کچھ ٹھیک بھی لگی کہ بہت سے ممبران صرف کسی کے دل کو خوش کر دینے والے دو چار بٹن پریس کرنے، اپنے کیفیت نامے تازہ کرنے یا پھر واہ واہ کرنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کرنے آتے لیکن پھر اس سوچ کو خود ہی رد کر دیا کہ یا تو شاید انھیں اور کچھ کرنا آتا ہی نہیں یا پھر یہ کہ ان کی ترجیحات اور پسند کے زمرے اور محفلین ہی یہ ہوں اور وہ اپنی ہستی کی مستی میں رہنا زیادہ پسند فرما رہے ہوں اور نسبتاً نئی محفلین کو اس لیے سائیٹ کٹھ پتلیوں میں خود کفیل لگی ہو۔:)

تو جناب بیرون ملک مقیم محفلین میں سے تو اکثر موجود ہی رہتے ہیں اور کچھ نا کچھ نیا لا کر محفل کی رونقوں کو بحال کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ کعنان صاحب تاریخ کے جھروکوں سے کچھ نا کچھ پوسٹ کر رہے ہیں اورجنابِ زیک بھی دلچسپی کا کچھ نا کچھ نیا لاتے رہتے ہیں۔ لیکن اپنے خالص دیسی بہنوں بھائیوں کو کیا ہوا ہے؟ کیا یہ کسی پرانی "تو تو میں میں" لڑی کے آفٹر شاکس ہیں ؟ یا بس ایویں ای سب فلمسٹار انجمن کے "تیرے باجرے دی راکھی میں نا کردی وے" والے نخروں میں آئے ہوئے ہیں ؟ :cool2:

محفل یوں ہی جمود جیسی کیفیت کا شکار رہی تو رہتے سہتے وفادار سے شریف سے لاریب مرزا صاحبہ جیسے محفلین بھی بغیر کچھ کہے سنے یہاں سے کھسک لیں گے اور میں تو La Alma صاحبہ کی وہ رضائی جو انھوں نے سب سے چھپا کر رکھی ہوئی ہے کسی نا کسی طرح ادھار مانگ کر لے آؤں گا اور پھر اس میں گھس کر عباس اعوان صاحب سے مونگ پھلی منگوا جاسمن صاحبہ کی حال ہی میں خریدی گئی کتب پڑھتا ساری سردیاں گزار دوں گا۔ تسی اپنا اپنا بندوبست کر لوو:cool2:

دوستو، محفل اپنی ہے اور ہم نے ہی آباد رکھنی ہے اور آباد رکھنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس میں نت نئی دلچسپ تخلیقات پوسٹ کرتے رہیں تاکہ سب یار بیلی آ کر اسے انجوائے کریں اور رونق لگی رہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے چھوٹے موٹے فکری، نظریاتی، فروعی، مسلکی، نسلی، صوبائی، لسانی، می رقصم اور کچھ کچھ سیاسی قسم کے اختلافات کو ہر صورت برقرار رکھیں لیکن فی الوقت انھیں کہیں سجے کھبے رکھ دیں تاکہ یہ محفل کہیں اناؤں کے بھینٹ چڑھ کر دلی کی طرح اجڑ ہی نا جائے اور پھر نئے سرے سے آباد کرنے میں بہت محنت کرنی پڑے۔

ہر وہ محفلین جو پڑھتے پڑھتے اس سطر تک پہنچ جائے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا نامہ اعمال میرا مطلب ہے پروفائل کھول کر ایک بار ضرور دیکھ لے کہ اس نے اپنی آخری نئی لڑی کب بنائی تھی۔ جو ایسا نہیں کرے گا اس کی اُتلی داڑھ میں درد ہوگا اور پھر نکلوائے بنا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔:heehee::cool2:

آخر میں۔۔۔۔۔۔ سجنو، بیلیو، دوستو، بہنو، بھراؤ اور بزرگوں ہم سب محفلین پر اس محفل اور اس سے ملنے والی کھٹی میٹھی محبت کا قرض ہمیشہ رہنا ہے، اسے حسب توفیق ادا کرنے کی کوشش کرتے رہیے کہ اسی میں ہم سب کی بہتری اور کل محفل کی بھلائی ہے۔:):):)
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! اچھا موضوع زیر بحث لائے ہیں :) ایسا لگتا ہے کہ محفل واقعی آج کل جمود کا شکار ہے.. لیکن کچھ نہ کچھ پوسٹ تو ہوتا رہتا ہے پھر کیوں ایسا ہے؟؟ :eyerolling:
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ہر جگہ ایسا ہی ہے اس کی وجہ ہے ملکی حالات جیسے مہنگائی، ہر کوئی گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف کوششوں میں ہے اس لئے وقت کی قلت کے باعث فورمز پر ٹائم نہیں دے پا رہے۔

والسلام
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم

ہر جگہ ایسا ہی ہے اس کی وجہ ہے ملکی حالات جیسے مہنگائی، ہر کوئی گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف کوششوں میں ہے اس لئے وقت کی قلت کے باعث فورمز پر ٹائم نہیں دے پا رہے۔

والسلام
اب سمجھے کہ آپ لکھنے کی بجائے کاپی پیسٹ پر کیوں اکتفا کرتے ہیں۔ :)
 
بہت عمدہ تجزیہ اور تحریر۔
کل میں نے بھی ان الفاظ میں محفل پر کم حاضری کا ذکر کیا تھا۔
اب چونکہ وڈے چودھری صاحب نے رپورٹ مانگی ہے تو پیش کرتا ہوں۔
پچھلے ماہ میں 6 نئی لڑیاں بنائیں۔ جن میں سے 2 خالصتاً اپنی تحاریر، 3 پسندیدہ کلام میں دادا کا کلام اور ایک عدد لطیفہ ہے۔ اس کے علاوہ راحیل بھائی کے کلام کی پیروڈی لکھی۔
اور باقی وقت کٹھ پتلیت میں گزارا۔ ;)
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اب سمجھے کہ آپ لکھنے کی بجائے کاپی پیسٹ پر کیوں اکتفا کرتے ہیں۔ :)

کاپی پیسٹ کا طعنہ اس وقت دیا جاتا ہے جب کسی تحریر سے صاحب تحریر کا نام ہٹا کر اسے پیش کیا جائے تاکہ سمجھنے والا اسے غلطی سے اسی کی تحریر سمجھ لے اور کوئی دوسرا بغیر صاحب تحریر کا نام جانے اسے تلاش کر کے سامنے لے آئے۔ جب کسی تحریر میں لکھنے والے کا نام درج ہو تو وہ معلومات کے لئے آگے شیئر کی جاتی ہیں اور جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

والسلام
 

ابن توقیر

محفلین
میں بھی یہی فیلنگ رکھے ہوں ساتھ، گزرے چند دنوں میں،پر اپنی مصروفیت بھی ایسی رہی کہ خود اس "جمود" کا حصہ بن گیا۔سمائلس
 

محمد وارث

لائبریرین
میری ان بوڑھی ہوتی آنکھوں نے پچھلے دس سالوں میں محفل پر بہت سے مد و جزر دیکھے ہیں، ہر مد کے بعد جزر لازمی ہوتا ہے سو کچھ خاص پریشانی کی بات تو نہیں، ہاں، جودتِ طبع اور زورِ قلم دکھانے کے لیے واقعی خوب موضوع ہے :)
 

La Alma

لائبریرین
محفل کی سست روی کا سہرا بھی انتظامیہ کے سر جاتا ہے . جو اراکین ذرا سی بھی "تیزی " دکھاتے ہیں ان کو معطل کر دیا جاتا ہے . جس لڑی کو پھلتا پھولتا دیکھتے ہیں اس پر تالے ڈال دیتے ہیں .امن و امان کے چکر میں محفل پر کرفیو کا سا سماں پیدا کر کے خود لمبی تان کے سوتے ہیں :):):)
نئی محفلین کو اس لیے سائیٹ کٹھ پتلیوں میں خود کفیل لگی ہو۔:)
یہ عقدہ ابھی تک نہیں کھلا کہ ان کٹھ پتلیوں کی ڈور کس کے ہاتھ میں ہے .
فعال محفلین کی اصطلاح رائج ہے
لفظ فعال محترمہ@حمیرا عدنان کی جملہ خصوصیات کا پوری طرح احاطہ نہیں کر پاتا ورنہ جس سیمابی صفت کی یہ مالک ہیں "متحرک" بھی ان کے سامنے "ساکن" سا لگتا ہے .:)
 
متفق وغیرہ قبلہ بات تو سچ ہے مگر رسوائی کی نہیں ہے۔ کسی دور میں کچھ نہ کچھ سوجھتا رہتا تھا۔ پھر یوں ہوا کہ ہم نے نوکری شروع کر دی۔ بھلا ہو اس کارپوریٹ سیکٹر کا وہ درگت بنائی کہ ساری کی ساری کریٹیوٹی نکل گئی۔ کس راستے سےیہ تاحال معمہ ہے۔ سائنسدان تحقیق میں لگے ہیں۔ پھر جب اپنی ذات شدید بور ہونا شروع ہوگئی تو محفل ہاتھ لگی سوچا یہاں پڑھے لگے بھلے مانس (بن مانس بالکل نہ سمجھا جائے) لوگ ہیں کچھ ان سے سیکھتے ہیں۔ جو آتا تھا اس سے بھی توبہ کی بھائی مہربانی تیری ہتھ کڈ۔ باقی روزگار زندگی اور ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ کچھ نیا کیا جائے۔ ہمیں پہلے ہی موجودہ نظام کے بقا کی فکر لاحق ہے۔ ایسے میں سردیوں کی ابتدا۔ لو بھئی جو چیزیں باہر آیا چاہتی تھیں وہ اور زیر زمین چلی گئی ہیں۔ اب چڑی بچاری کی کرے ٹھنڈا پانی پی مرے۔ خیر حالت اور حالات ابھی ایک سنگم پہ نہیں ہیں۔ جب دونوں نہر والے پل پہ ملیں گے تو پھر ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ نیا تخلیق ہو جائے۔ بہر حال ہم بھی اس سوگ ، فوگ یا سموگ کے متاثرین میں سے ہیں جن کا ترا نکلنے پر حکومت کی جانب سے کسی الاؤنس کا اعلان نہیں ہوتا۔ خیر ،کوئی نہیں، آئے گا ، اپنا بھی ایک دن آئے گا۔ جب حکومت کو یہ اقدام کرنا پڑے گا۔ تب تک کے لیے ہم کسی نئے|نئی ایشل خانم کے منتظر رہتے ہیں۔ کوئی ہنگامہ ہی برپا ہو تو ہو۔ ناجانے کیوں اتنے شدید فعال محفلین کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ اور نہیں تو سردیاں تو گزر ہی جاتی۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بھلا ہو اس کارپوریٹ سیکٹر کا وہ درگت بنائی کہ ساری کی ساری کریٹیوٹی نکل گئی
جو آتا تھا اس سے بھی توبہ کی بھائی مہربانی تیری ہتھ کڈ۔
ایسے میں سردیوں کی ابتدا۔ لو بھئی جو چیزیں باہر آیا چاہتی تھیں وہ اور زیر زمین چلی گئی ہیں
جب دونوں نہر والے پل پہ ملیں گے تو پھر ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ نیا تخلیق ہو جائے
تب تک کے لیے ہم کسی نئے|نئی ایشل خانم کے منتظر رہتے ہیں۔ کوئی ہنگامہ ہی برپا ہو تو ہو۔ گرمیوں کے ستو کا اثر ابھی تک باقی ہے۔ خمار ہے کہ اتر ہی نہیں رہا۔
:)۔۔۔۔۔۔(y)
 
ہر وہ محفلین جو پڑھتے پڑھتے اس سطر تک پہنچ جائے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا نامہ اعمال میرا مطلب ہے پروفائل کھول کر ایک بار ضرور دیکھ لے کہ اس نے اپنی آخری نئی لڑی کب بنائی تھی۔

1۔ پسندیدہ کلام میں 2 لڑیاں شروع کیں
2۔ حمد نعت میں ایک لڑی شروع کی
3۔ شکایات ، تجویز میں ایک لڑی شروع کی۔
پچھلے ماہ کی رپورٹ حا ضر ہے۔


جو ایسا نہیں کرے گا اس کی اُتلی داڑھ میں درد ہوگا اور پھر نکلوائے بنا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔:heehee::cool2:
محفل دا تے پتہ نئیں پر چوہدری صاحب دی تحریر پڑھ کے دند بڑے نکلے نیں ۔۔ ہن تے لگدا اے ہس ہس کے دا ڑھ درد شروع ہو جانی اے ۔۔
۔
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم
کاپی پیسٹ کا طعنہ اس وقت دیا جاتا ہے جب کسی تحریر سے صاحب تحریر کا نام ہٹا کر اسے پیش کیا جائے تاکہ سمجھنے والا اسے غلطی سے اسی کی تحریر سمجھ لے اور کوئی دوسرا بغیر صاحب تحریر کا نام جانے اسے تلاش کر کے سامنے لے آئے۔ جب کسی تحریر میں لکھنے والے کا نام درج ہو تو وہ معلومات کے لئے آگے شیئر کی جاتی ہیں اور جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
والسلام
میں نے آپ پر سرقہ کا الزام عائد نہیں کیا۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
یہ قدرت ہے جناب۔
ہر چیز کو کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی طورو طریقے پر زوال آتا ہی ہے۔
فکر نہ کریں خیر سے ذکر تو آپ نے کر ہی دیا ہے۔
بس اب ذکر خدا کریں اور دعا کریں۔
 
بھئی، ہم نے تو گزشتہ مہینے بھر کے عرصے میں خاصا غل مچایا ہے۔ غزلیں وزلیں تو ایک طرف رہیں، لطیفے سنائے، تسنن، تقدس اور تصنع اور اوزانِ رباعی کے دو قاعدوں کو زیرِ بحث لائے، اپنے زریں خیالات زریں تر لبادے میں پیش کیے، سیاست کی مٹی (یا اپنی) پلید کرنا چاہی۔ بقولِ شاعر، ہم نے کیا کیا نہ ترے عشق میں محبوب کیا!
اب البتہ خیال آ رہا ہے کہ ہو نہ ہو یہ جمود اوزانِ رباعی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور محفل کی سرگرمیاں عروضی کی موت مر گئی ہیں۔
یعنی موت اور وہ بھی عروضی والی
لاحول و لا قوۃ الا باللہ​
اگر ایسا ہی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ اور رضاکارانہ طور پر بسملؔ بھائی، ظہیرؔ بھائی اور تابش بھائی وغیرہ کے ساتھ مدتِ غیر معینہ کے لیےپنجابی فورم میں نظر بند ہونے کو تیار ہیں۔
 

عثمان

محفلین
بھئی، ہم نے تو گزشتہ مہینے بھر کے عرصے میں خاصا غل مچایا ہے۔ غزلیں وزلیں تو ایک طرف رہیں، لطیفے سنائے، تسنن، تقدس اور تصنع اور اوزانِ رباعی کے دو قاعدوں کو زیرِ بحث لائے، اپنے زریں خیالات زریں تر لبادے میں پیش کیے، سیاست کی مٹی (یا اپنی) پلید کرنا چاہی۔ بقولِ شاعر، ہم نے کیا کیا نہ ترے عشق میں محبوب کیا!
اب البتہ خیال آ رہا ہے کہ ہو نہ ہو یہ جمود اوزانِ رباعی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور محفل کی سرگرمیاں عروضی کی موت مر گئی ہیں۔

اگر ایسا ہی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ اور رضاکارانہ طور پر بسملؔ بھائی، ظہیرؔ بھائی اور تابش بھائی وغیرہ کے ساتھ مدتِ غیر معینہ کے لیےپنجابی فورم میں نظر بند ہونے کو تیار ہیں۔
حالانکہ ماضی قریب میں آپ کے ایک دھاگے میں جو ہلچل مچی اس کے آگے آپ کے یہ باقی دھاگے جمود ہی کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔ :)
 
حالانکہ ماضی قریب میں آپ کے ایک دھاگے میں جو ہلچل مچی اس کے آگے آپ کے یہ باقی دھاگے جمود ہی کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔ :)
میرے خیال میں اسے ہل چل کی بجائے "چل چل" کہنا زیادہ مناسب ہے۔ جمود والے تجزیے سے البتہ متفق ہوں۔
 
Top