کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

صائمہ شاہ

محفلین
بہت سے دھاگے عمومی گپ شپ اور سطحی مکالمات پر مبنی ہیں شاید یہ بھی وجہ ہے بہت سے اراکین کی خاموشی کی ، کسی علمی اور تحقیقاتی بحث کے زمرے میں ہلکا پھلکا مکالمہ بھی چل جاتا ہے مگر بیشتر دھاگے ذاتی تعلقات اور جان پہچان والے افراد کی ذاتی گفتگو کا شکار رہا کرتے ہیں تو کوئی کیا کہے سُنے ؟ :)
دھاگوں کے موضوعات اور تحقیقی مواد کی کمی ایک اور وجہ ہے جمود کی ( اگر جمود ہے ) ورنہ تو محفل ایسے ہی بہت عرصے سے چل رہی ہے :)
ایک وقت تھا جب یہاں علمی مباحث سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اب بحث صرف علمیت جھاڑنے کے لئے ہوتی ہے ۔
 

فلک شیر

محفلین
اگر ایسا ہی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ اور رضاکارانہ طور پر بسملؔ بھائی، ظہیرؔ بھائی اور تابش بھائی وغیرہ کے ساتھ مدتِ غیر معینہ کے لیےپنجابی فورم میں نظر بند ہونے کو تیار ہیں۔
پنجابی فورم ہی کیوں، گوشہ اطفال کیوں نہیں؟ :)
 
شریف برادران کی حکومت کے بعد ہمیں "شریف" لفظ اچھا نہیں لگتا ہے :p ہمیں آج کے بعد سے شریف نہ کہا جائے :D
آپ کو کس نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت ہے؟ نظر آتی ہے بس۔۔۔۔۔۔ ورنہ "شکریہ راحیل شریف" کا ہیش ٹیگ پچھلے تین سالوں سے لگاتار یہ باور کرانے کو کافی ہے کہ حکومت کس کی ہے۔

اچھا اب خود ہی کوئی متبادل سا لفظ بھی عنایت کر دیجیے کہ جب تک آپ نے جانوروں کی آوازیں ہمیشہ کے لیے سننی شروع نہیں کرنی اس وقت تک آپ کو وہ کہا جائے ۔ :heehee::cool2:
 
السلام علیکم

ہر جگہ ایسا ہی ہے اس کی وجہ ہے ملکی حالات جیسے مہنگائی، ہر کوئی گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف کوششوں میں ہے اس لئے وقت کی قلت کے باعث فورمز پر ٹائم نہیں دے پا رہے۔

والسلام
وعلیکم السلام
کسی حد تک اتفاق کرنے کے باجود میں نہیں سمجھتا کہ سب کے ساتھ ایسا ہے۔ اس محفل پر آنا اور یہاں کی لڑیوں میں جھاتیاں مارنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی نشئی کا نشہ پورا کرنا۔ اگر کوئی بہتر مثال دے سکتا ہے تو بیشک دے۔
پرانے محفلین روزانہ کم از کم دس بارہ پھیرے مارتے ہیں لیکن کچھ نیا نا پا کر یا پہلے سے ہی ہضم کیا ہوا مواد اوپر اوپر دیکھ کر پھر کہیں اور جا نکلتے ہیں۔
 
اب چونکہ وڈے چودھری صاحب نے رپورٹ مانگی ہے تو پیش کرتا ہوں۔
بھائیا جی رپورٹ تو کئی نہیں مانگی ہئی۔۔۔ ۔ یہ تو بس اب داڑھ درد سے بچنے کو کہہ رہے ہیں:cool2: فیر وی شکریہ
پچھلے ماہ میں 6 نئی لڑیاں بنائیں۔ جن میں سے 2 خالصتاً اپنی تحاریر، 3 پسندیدہ کلام میں دادا کا کلام اور ایک عدد لطیفہ ہے۔ اس کے علاوہ راحیل بھائی کے کلام کی پیروڈی لکھی۔
سوچیں اگر دادا جی شاعر نا ہوتے تو آپ کا حصہ 50 فیصد کم ہو جانا تھا۔ :bighug:
 
میں بھی یہی فیلنگ رکھے ہوں ساتھ، گزرے چند دنوں میں،پر اپنی مصروفیت بھی ایسی رہی کہ خود اس "جمود" کا حصہ بن گیا۔سمائلس
سپر سمائیلس پائین۔ آپ تو ہزاری ہو کر ہزارہ وال ای بن گئے ہیں:cool2: بغیر مطلب سلام وی نہیں لینا:heehee:
اللہ جی آپ کی مصروفیت میں کمی لائیں اور خود پہ طاری جمود کو توڑ سکیں۔ آمین
 
میری ان بوڑھی ہوتی آنکھوں نے پچھلے دس سالوں میں محفل پر بہت سے مد و جزر دیکھے ہیں، ہر مد کے بعد جزر لازمی ہوتا ہے سو کچھ خاص پریشانی کی بات تو نہیں، ہاں، جودتِ طبع اور زورِ قلم دکھانے کے لیے واقعی خوب موضوع ہے :)
آپ کو کدھر لگنا ہے، کہ بابائے محفلین ہیں اور پھر بیشتر وقت آستانے میں قیام کرتے آپ کے پاس اپنی طبع کے مطابق دلچسپی کے سامان اور بھی ہونے ہیں۔
قسمے جس طرح آپ اپنی زندگی کا بڑا حصہ سکرین کے سامنے گزارتے چلے آ رہے ہیں مجھے یہ تصویر یاد آ جاتی ہے۔ :cool2:
66560de3d89928538a24a6cbbac53846.jpg
 
محفل کی سست روی کا سہرا بھی انتظامیہ کے سر جاتا ہے . جو اراکین ذرا سی بھی "تیزی " دکھاتے ہیں ان کو معطل کر دیا جاتا ہے . جس لڑی کو پھلتا پھولتا دیکھتے ہیں اس پر تالے ڈال دیتے ہیں .امن و امان کے چکر میں محفل پر کرفیو کا سا سماں پیدا کر کے خود لمبی تان کے سوتے ہیں :):):)
:surprise::surprise:
اچھا۔۔۔۔ تو یہ مسئلہ بھی ہے۔
یہ عقدہ ابھی تک نہیں کھلا کہ ان کٹھ پتلیوں کی ڈور کس کے ہاتھ میں ہے .
کٹھ پتلیوں کی ڈوریں ان کے آقاؤں کے ہاتھوں میں ہی ہوتی ہیں۔ اور وہ ہاتھ عموماً خفیہ رہتے ہیں
لفظ فعال محترمہ@حمیرا عدنان کی جملہ خصوصیات کا پوری طرح احاطہ نہیں کر پاتا ورنہ جس سیمابی صفت کی یہ مالک ہیں "متحرک" بھی ان کے سامنے "ساکن" سا لگتا ہے .:)
:applause::applause:
لوہے تے لکیر مار دتی جے۔ حمیرا عدنان صاحبہ موجودہ فعال خواتین محفلین میں عظیم فلائنگ ہارس کے جیسی ہیں۔
 
شکریہ جناب شکریہ۔
شائد وقتی اتار چڑھاو ہے۔ کبھی بوریت اور کبھی دلچسپی کے مراحل سے گزر ہوتا رہتا ہے۔
مجھے بھی یقین ہے کہ یہ وقتی اتار چڑھاؤ ہی ہے لیکن ایک خاص بلندی کو چھو لینے والی محفل کہ اس جیسا عروج کسی اور اردو فورم کو نہیں ملا، کو اب ایسے جمود میں دیکھ کر ہلکی پھلکی فکر مندی تو ہوتی ہی ہے۔
فعال محفلین کی اصطلاح رائج ہے۔ :)
ممنون ہوں۔
 
آخری تدوین:
متفق وغیرہ قبلہ بات تو سچ ہے مگر رسوائی کی نہیں ہے۔ کسی دور میں کچھ نہ کچھ سوجھتا رہتا تھا۔ پھر یوں ہوا کہ ہم نے نوکری شروع کر دی۔ بھلا ہو اس کارپوریٹ سیکٹر کا وہ درگت بنائی کہ ساری کی ساری کریٹیوٹی نکل گئی۔ کس راستے سےیہ تاحال معمہ ہے۔ سائنسدان تحقیق میں لگے ہیں۔ پھر جب اپنی ذات شدید بور ہونا شروع ہوگئی تو محفل ہاتھ لگی سوچا یہاں پڑھے لگے بھلے مانس (بن مانس بالکل نہ سمجھا جائے) لوگ ہیں کچھ ان سے سیکھتے ہیں۔ جو آتا تھا اس سے بھی توبہ کی بھائی مہربانی تیری ہتھ کڈ۔ باقی روزگار زندگی اور ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ کچھ نیا کیا جائے۔ ہمیں پہلے ہی موجودہ نظام کے بقا کی فکر لاحق ہے۔ ایسے میں سردیوں کی ابتدا۔ لو بھئی جو چیزیں باہر آیا چاہتی تھیں وہ اور زیر زمین چلی گئی ہیں۔ اب چڑی بچاری کی کرے ٹھنڈا پانی پی مرے۔ خیر حالت اور حالات ابھی ایک سنگم پہ نہیں ہیں۔ جب دونوں نہر والے پل پہ ملیں گے تو پھر ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ نیا تخلیق ہو جائے۔ بہر حال ہم بھی اس سوگ ، فوگ یا سموگ کے متاثرین میں سے ہیں جن کا ترا نکلنے پر حکومت کی جانب سے کسی الاؤنس کا اعلان نہیں ہوتا۔ خیر ،کوئی نہیں، آئے گا ، اپنا بھی ایک دن آئے گا۔ جب حکومت کو یہ اقدام کرنا پڑے گا۔ تب تک کے لیے ہم کسی نئے|نئی ایشل خانم کے منتظر رہتے ہیں۔ کوئی ہنگامہ ہی برپا ہو تو ہو۔ ناجانے کیوں اتنے شدید فعال محفلین کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ اور نہیں تو سردیاں تو گزر ہی جاتی۔
جماعتی پائین آپ سے تو کسی قسم کا کوئی گلہ شکوہ ہے ہی نہیں ہے۔ آپ حتی المقدور اپنی حاضری کو یہاں ممکن بنائے رکھتے ہیں اور احباب کی خاطر داری میں دلجمعی سے مصروف رہتے ہیں۔
:applause::applause::applause: Hats off
 
1۔ پسندیدہ کلام میں 2 لڑیاں شروع کیں
2۔ حمد نعت میں ایک لڑی شروع کی
3۔ شکایات ، تجویز میں ایک لڑی شروع کی۔
پچھلے ماہ کی رپورٹ حا ضر ہے۔
زبردست جناب۔
محفل دا تے پتہ نئیں پر چوہدری صاحب دی تحریر پڑھ کے دند بڑے نکلے نیں ۔۔ ہن تے لگدا اے ہس ہس کے دا ڑھ درد شروع ہو جانی اے ۔۔
تسی آپ ماشااللہ ڈاکٹر او توانوں کیہڑی فکر :)
 
یہ قدرت ہے جناب۔
ہر چیز کو کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی طورو طریقے پر زوال آتا ہی ہے۔
فکر نہ کریں خیر سے ذکر تو آپ نے کر ہی دیا ہے۔
بس اب ذکر خدا کریں اور دعا کریں۔
وجی پائین آپ نے تو تراہ ہی نکال دیا ہے۔ دعا کے لیے جائے نماز میں بچھا لیتا ہوں، آپ محفلین کو سوچ و فکر یا اس جمود کو توڑنے والی کسی تحریر کی ابتداء کریں۔ آپ کی جانب سے کوئی بھی نئی لڑی ارسال ہوئے بھی دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور آپ ماشااللہ سے پرانے اور سیزنل محفلین ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ!

کیا بات ہے چوہدری پائین ! لطف آ گیا۔ :)

اگر محفل جمود کا شکار تھی تو اب نہیں رہی۔ :D:p

ہم نے تو اپنے تئیں نئی پوسٹس کے ریکارڈ توڑے ہوئے ہیں لیکن ہم جو کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھ کر لے آتے ہیں وہ ہر کسی کو راس نہیں آتا۔ :) یوں بھی آپ نے شاعروں کو تو استثنیٰ دے ہی دیا ہے اور رضائی خود لے اُڑے ہیں۔ :) :D

ویسے یہ کٹھ پتلیوں والا کیا معاملہ ہے؟o_O

اور یہ سب لوگ جو جھاتیاں مار رہے ہیں یا مارتے رہے ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟ :eek::eek::eek:
 
بھئی، ہم نے تو گزشتہ مہینے بھر کے عرصے میں خاصا غل مچایا ہے
کوئی شک نہیں ہے اور اس پر ڈھیر ساری شاباش۔
غزلیں وزلیں تو ایک طرف رہیں، لطیفے سنائے، تسنن، تقدس اور تصنع اور اوزانِ رباعی کے دو قاعدوں کو زیرِ بحث لائے، اپنے زریں خیالات زریں تر لبادے میں پیش کیے
ایسے کڑکی کے دور میں آپ ہی نے دو اور شعراء کرام کے ساتھ مل کر اس نیم جان میں روح پھونکی رکھی ہے۔
اپنی مٹی ہر صورت پلید کرتے رہنا چاہیے بندہ اوقات میں رہتا ہے۔
 
آخری تدوین:
بہت سے دھاگے عمومی گپ شپ اور سطحی مکالمات پر مبنی ہیں شاید یہ بھی وجہ ہے بہت سے اراکین کی خاموشی کی ، کسی علمی اور تحقیقاتی بحث کے زمرے میں ہلکا پھلکا مکالمہ بھی چل جاتا ہے مگر بیشتر دھاگے ذاتی تعلقات اور جان پہچان والے افراد کی ذاتی گفتگو کا شکار رہا کرتے ہیں تو کوئی کیا کہے سُنے ؟
مجھے آپ سے صرف ایک اختلاف کرنا ہے۔ لیکن براہ کرم اسے 'صرف' اپنی ذات کے بارے میں نا جان لیجیے گا۔
یہ جن بہت سے اراکین کی خاموشی کی وجوہات آپ نے بتائی ہیں کیا ان بہت سے اراکین کے اپنے پلے کچھ نہیں رہا کہ اگر وہ عمومی گپ شپ اور سطحی مکالمات سے بچنا چاہتے ہیں تو خود سے کچھ نیا شروع کر لیں۔ اگر محفل کا رخ کسی ایک غیر پسندیدہ طرف جاتا زیادہ دکھائی دیتا ہے تو اسے علم و عقل و شعور اور مختلف مضامین پر دسترس رکھنے والے اپنی ہمت کر کے موڑ کیوں نہیں سکتے ہیں؟ خاموشی اختیار کر لینا تو ہتھیار پھینک کے برابر ہوتا ہے۔
دھاگوں کے موضوعات اور تحقیقی مواد کی کمی ایک اور وجہ ہے جمود کی ( اگر جمود ہے ) ورنہ تو محفل ایسے ہی بہت عرصے سے چل رہی ہے :)
یہ کڑوی سی بات بہت حد تک سچ ہے اور شاید اب ایک المیہ بھی بن گیا ہے۔ :(
ایک وقت تھا جب یہاں علمی مباحث سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اب بحث صرف علمیت جھاڑنے کے لئے ہوتی ہے ۔
پانچ انگلیاں برابر نہیں ہیں اسی طرح اکا دکا محفلین ہر دور میں اس رنگ کے ضرور رہے ہوں گے اور یار لوگ ان سے نبرد آزما بھی رہے ہونے ہیں۔

ہن جے کدھرے ایفو جئیا ویکھیا جے تے اونوں وٹا چُک کے ہش کریو آپے ہی چاؤں چاؤں کردا کسی پاسے پج پوّے دا:cool2:
 
Top