کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔

زیک

مسافر
۳ لاکھ سالانہ تنخواہ تک ۳۶ فیصد ٹیکس ہوتا ہے۔ اسکے بعد جیسے جیسے تنخواہ بڑھتی ہے ٹیکس بھی بڑھتا جاتا ہے۔ یوں ۱۰ لاکھ کمانے پر ۵۰ فیصد ٹیکس ہوگا۔
یہ تو کافی زیادہ ٹیکس ہے۔ یہاں 37 ہزار ڈالر سالانہ (جو آپ کے ۳ لاکھ کے برابر ہے) پر 15 فیصد ٹیکس ہے
 

arifkarim

معطل
یہ تو کافی زیادہ ٹیکس ہے
فلاحی ریاست قائم رکھنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔ :)
اسکے فوائد بھی تو دیکھیں۔ مفت تعلیم، علاج معالجہ، ۵۰ - ۴۰ سال کی عمر میں مکمل پنشن، سال میں انگنت با معاوضہ چھٹیاں وغیرہ۔ یہ سچ ہے کہ اس فلاحی نظام کا غلط استعمال کرنے والوں میں تارکین وطن سر فہرست ہیں لیکن ہماری تعداد ابھی اتنی نہیں ہوئی کہ اس نظام کو بند کر سکیں۔ کیونکہ تیل کا خزانہ ابھی چھیڑنا باقی ہے :)
 

arifkarim

معطل
کیوں؟ 40 سال میں کون اور کیوں ریٹائر ہو گا؟
یہاں بابو کو جلدی ریٹائر کر دیا جاتا ہے تاکہ نئی پود کو آگے آنے کے مواقع ملتے رہیں۔ پچھلے دنوں پولیس اکیڈمی سے فارغ ہونے والے گریجویٹس کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے آسامیاں نہیں مل رہی تھیں تو منسٹری نے ہدایات جاری کیں کہ ادارے میں ریٹائرمنٹ کی عمر مزید کم کر دیں۔
 

زیک

مسافر
یہاں بابو کو جلدی ریٹائر کر دیا جاتا ہے تاکہ نئی پود کو آگے آنے کے مواقع ملتے رہیں۔ پچھلے دنوں پولیس اکیڈمی سے فارغ ہونے والے گریجویٹس کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے آسامیاں نہیں مل رہی تھیں تو منسٹری نے ہدایات جاری کیں کہ ادارے میں ریٹائرمنٹ کی عمر مزید کم کر دیں۔
ناروے کا لیبر فورس پارٹسپیشن ریٹ دیکھتے ہوئے صاف ظاہر ہے کہ آپ کی بات مکمل غلط ہے مگر میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ محفل پر آپ کی ہر غلطی درست کرتا رہوں۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ہمارے یہاں 9£ این آور نیشنل ریٹ ہے۔ ہفتہ میں 40 گھنٹے کام کرنے پر ٹیکس جو پہلے 17 فیصد تھا اب 20 فیصد ہو چکا ہوا ہے۔ اس سے زیادہ گھنٹے کام کرنے پر ٹیکس بڑھتا جاتا ہے۔ سالانہ 16 ہزار پاؤنڈز سے زیادہ تنخواہ پر 20 فیصد ٹیکس ہے، پھر جوں جوں تنخواہ زیادہ ہوتی ہے ٹیکس بھی بڑھتا جاتا ہے، 20 فیصد کے علاوہ نیشنل کنٹریبیوشن بھی ہے اس پر بھی کچھ رقم کاٹی جاتی ہے (میڈیکل، فائربرگیڈ وغیرہ وغیرہ)۔

ریٹائرڈ کی عمر پہلے (مرد 60 سال اور عورت 55 سال تھی جو اب مرد 65 سال اور عورت 60 سال) ہو چکی ہے۔ ویسے بھی ہماری قوم کے وہ باشندے جو گراؤنڈ فیلڈ سے وابسطہ ہیں ان میں سے زیادہ تر 45 سال میں ہی کسی بیماری کے بہانہ ریٹائیرڈ ہو جاتے ہیں اور گوسٹ جاب بھی کرتے ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں ؟؟؟ چلیں اسے رہنے دیتے ہیں پھر کبھی۔


عارف کی بات درست ہے میرا دوست جرمنی سے بھی یہی کہتا ہے کہ یورپ میں ٹیکس بہت زیادہ ہے۔ لیکن ریٹائرڈ پر شائد ناممکن ہو کیونکہ نئی پود سے زیادہ پینشن پر بہت نقصانات ہیں۔

والسلام
 

arifkarim

معطل
عارف کی بات درست ہے میرا دوست جرمنی سے بھی یہی کہتا ہے کہ یورپ میں ٹیکس بہت زیادہ ہے۔ لیکن ریٹائرڈ پر شائد ناممکن ہو کیونکہ نئی پود سے زیادہ پینشن پر بہت نقصانات ہیں
ناروے میں تو پنشنسٹ بھی ٹیکس ادا کرتے ہیں یعنی انکو اِنکم ٹیکس کاٹ کر پنشن ملتی ہے۔ اسی طرح ان امپلاؤمنٹ بینیفیٹس والے کچھ فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔
میری پہلی جاب پارٹ ٹائم تھی ۱۰ ہزار کرونر ماہانہ پر تو اسوقت ۹ فیصد ٹیکس تھا۔ اب ۲۸ ہزار فل ٹائم ماہانہ پر ۳۵ فیصد ہے۔ ٹیکس بچانے کیلئے کچھ لیگل لوپ ہولز موجود ہیں جیسے مکان کی خریداری پر بینک کے قرضہ کا سود ٹیکس شدہ اِنکم سے کاٹ دیا جاتا ہے۔ یوں سال کے آخر میں ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے پر زائد ٹیکس واپس آجاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
20 فیصد کے علاوہ نیشنل کنٹریبیوشن بھی ہے اس پر بھی کچھ رقم کاٹی جاتی ہے (میڈیکل، فائربرگیڈ وغیرہ وغیرہ
کل ملا کر ۳۵ فیصد سے کم ہی ہوگا۔ ہمیں اِنکم ٹیکس کے علاوہ روڈ ٹیکس، ٹول ٹیکس، پانی و بجلی کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نارویجنز کی اکثریت پراپرٹیز میں انوسٹمنٹ کرتی ہے جو سالانہ ۱۰ سے ۲۰ فیصد کا منافع دیتی ہیں۔ یاد رہے کہ ناروے کا افراط زر ۲-۳ فیصد ہے جبکہ شرح سود فی الحال اس سے کم ہے۔
نیز پراپرٹی خریدنے سے بینک کو دیا گیا زائد سود ٹیکس ریٹرن میں واپس مل جاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
اور گوسٹ جاب بھی کرتے ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں ؟؟؟
ہاہاہا۔ اس کام میں ہمارے تارکین وطن بہت مہارت رکھتے ہیں۔ میں ایک پاکستانی نرس کو جانتا ہوں جس نے ۳۵ سال ہسپتال میں جاب کی۔ پھر ۵۵ سال کی عمر میں فل پینشن کیساتھ ریٹائر ہوا۔ مگر اب بھی پارٹ ٹائم اسی ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔ اسوقت اسکی عمر ۶۵ سے اوپر ہو چکی ہے۔ ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق ادھیڑ عمر افراد دیگر مریضوں کی دیکھ بال کیلئے موذوں نہیں لیکن اسنے اندر خانے کہیں دا لگایا ہوا ہے۔
 

اے خان

محفلین
عمران خان اسکینڈینیوین فلاحی نظام کو پاکستان میں لاگو کرنا چاہتا ہے۔ اگر وہ کامیاب ہوگیا تو آپ سب کی خیر نہیں۔ :)
آپ ٹیکس دیتے ہیں بدلے میں حکومت آپ کو سہولتیں دیتی ہے.یہاں پاکستان میں میں بھی سہولتیں دیتی ہے.پر وہ معیار نہیں جو ناروے جیسے ملکوں میں ہے.
 
Top