کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔

کعنان

محفلین
کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟ جانئے پوچھے جانے والے انتہائی دلچسپ سوال
28 نومبر 2016

نیویارک
(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں امریکہ ایک طاقتور ترین ملک ہے اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ امریکہ کی شہریت حاصل کر لے لیکن اس کے لئے جہاں کچھ قانونی پیچیدگیاں موجود ہوتی ہیں وہیں کچھ سوالات ایسے ہوتے ہیں جو امریکی شہریت دینے سے قبل پوچھے جاتے ہیں۔ آئیے آپ کو امریکی شہریت کے حوالے سے کچھ ایسی ہی باتوں سے آگاہ کرتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے گرین کارڈ لینا پڑتا ہے۔

اس کے بعد
N-400 فارم مکمل کرنا ہوتا ہے جس کی فیس 595 ڈالر ہے اور

اس کے ساتھ بائیومیٹرک ٹیسٹ دینا ہوتا ہے جو کہ 85 ڈالر کا ہو گا۔

ایف بی آئی آپ کی انگلیوں کے نشانات چیک کرے گی اوراس کے بعد نیچرلائزیشن کا ٹیسٹ ہوگا۔ آپ کو
USCIS کی جانب سے بنائے گئے سوالات کا جواب دینا ہو گا۔ ان سوالات کی لسٹ 100 پر مشتمل ہے اور 10 سوال پوچھے جاتے ہیں، آئیے آ پکو کچھ سوالات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
  • ان چارو میں سے امریکہ کی نیشنل ہالی ڈے کون سی ہے۔
  • اگر امریکی صدر اور نائب صدر نہ رہیں تو کون اگلا امریکی صدر ہوتا ہے۔
  • یورپین کی امریکہ میں آمد سے قبل یہاں کون رہتا تھا۔
  • کس براعظم سے لوگوں کو غلام بنا کرامریکہ لایا گیا۔
  • امریکہ کے جھنڈے میں 13 دھاریاں کیوں ہیں۔
  • امریکہ کی سینٹ میں کتنے سینٹر ہیں۔
  • ملٹری کا کمانڈر انچیف کون سی شخصیت ہوتی ہے۔
  • شہریت کا حلف اٹھاتے ہوئے آپ کو کس کے ساتھ وفاداری کی قسم کھانی ہوتی ہے۔
  • میکسیکو کے ساتھ کس ریاست کا بارڈر لگتا ہے۔
  • امریکہ کے دو لمبے ترین دریاﺅں کے نام بتائیں۔
  • امریکی آئین میں کی گئی پہلی دس ترامیم کو کیا کہتے ہیں۔
  • سپریم کورٹ میں کتنے جسٹس ہوتے ہیں۔
ح
 
arifkarim

معطل
دنیا بھر میں امریکہ ایک طاقتور ترین ملک ہے اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ امریکہ کی شہریت حاصل کر لے
پتا نہیں کونسی خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ امریکہ کی فی کس آمدنی، معیار زندگی اور دیگر سہولیات بہت سے یورپی ،مشرق وسطی اور مشرقی ممالک سے کم ہے۔ یہ سچ ہے کہ امریکہ کسی زمانہ میں اپنی "امریکن ڈریم" کی وجہ سے امیگریشن کیلئے مقبول مقام تھا مگر اسے ختم ہو ئے ایک عرصہ بیت گیا۔ امریکی عوام نے ان امیگریشن دوست پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ کو صدر چنا ہے تاکہ دور کے ڈھول سہانے والا ڈرامہ اب ختم کیا جا سکے۔
 
فاخر رضا

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے ان میں سے ایک سوال کا جواب بھی نہیں پتہ. سو سوال یاد کرنے سے ہم یونہی بستر پر لیٹ کر پیٹ کھجاتے ہی بھلے (بقول مبشر زیدی)
 
پتا نہیں کونسی خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ امریکہ کی فی کس آمدنی، معیار زندگی اور دیگر سہولیات بہت سے یورپی ،مشرق وسطی اور مشرقی ممالک سے کم ہے۔ یہ سچ ہے کہ امریکہ کسی زمانہ میں اپنی "امریکن ڈریم" کی وجہ سے امیگریشن کیلئے مقبول مقام تھا مگر اسے ختم ہو ئے ایک عرصہ بیت گیا۔ امریکی عوام نے ان امیگریشن دوست پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ کو صدر چنا ہے تاکہ دور کے ڈھول سہانے والا ڈرامہ اب ختم کیا جا سکے۔
وہ جو دوسری لڑی میں آپ نے دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں وہ کہاں گئیں؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

کیا یورپین ممالک میں بھی ایسے سوال و جواب ہوتے ہیں ؟

بریطانیہ میں بھی "سیٹیزن شپ" پر "لائف آف یو کے" کا امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔

کچھ کیسیز میں لیگل ہونے پر ایک سے پانچ سال تک ٹیمپریری لیو ملتی ہے یا انڈیفینیٹ لیو، ٹیمپریری لیو پر ہوم آفس ایک لیٹر جاری کرتا ہے اور ساتھ ایک کارڈ، انڈیفینیٹ لیو پاکستانی پاسپورٹ پر سٹیکر ویزہ جاری کرتا ہے، انڈیفینیٹ لیو کا مطلب جب تک زندہ ہیں تب تک آپکو یہاں رہنے کی اجازت ہے اس میں تمام نیشنل رائٹس ملتے ہیں اس کے ایک سال بعد سیٹیزن شپ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پر لائف آف یو کے کا امتحان پاس کرنا پڑتا ہے، جس پر 24 سوالات ہوتے ہیں جن کے جوابات 45 منٹ میں دینے ہوتے ہیں جس پر پاس ہونے کے لئے 20 سوالات کے جواب درست ہونے ضروری ہیں۔

برطانیہ میں جہاں جہاں لرن ڈائریکٹ لینگوئیج سینٹر ہیں وہ اس پر اتھریز ہیں، ٹیسٹ کمپیوٹر پر ہوتا ہے جس پر لاگ ان ہوم ہوفس سے کنکٹ ہوتا ہے وہیں سے سوالات جاری ہوتے ہیں اور پاس یا فیل ہونے کی صورت میں سرٹیفیکیٹ بھی وہیں سے جاری ہوتا ہے جو اسی وقت امتحانی مرکز والے آپ کو جاری کرتے ہیں۔

اس وقت ٹیسٹ پر فیس 50£ ہے، ٹیسٹ پر تیاری لرن ڈائریکٹ اور مزید کچھ پرائیویٹ سینٹر والے بھی کرواتے ہیں، اگر جاب نہیں یا آمدنی کم ہے تو ٹیسٹ کی تیاری فری میں کروائی جاتی ہے۔ اس وقت اس میں کچھ تبدیلی واقع ہوئی ہے کہ اگر کسی نے انگلش لینگوئیج میں انٹری تھری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہوا ہے تو اسے لائف آف یو کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں وہ بھی کارآمد ہو گا۔

یہ ٹیسٹ اس لئے کیا گیا ہے کہ ان ممالک کے پاسپورٹ جن کے پاس ہوتے ہیں جب وہ دوسرے ممالک میں سفر کرتے ہیں تو امگریشن کاؤنٹر پر ہیلو ہائے پر بھی آفیسر کا منہ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور کچھ بھی رپلائی نہیں کر پاتے۔

ایک دوست جرمنی میں ہے جسے ایک مدت کے بعد جرمنی پاسپورٹ ملا تھا اس نے بتایا تھا کہ جرمنی زبان میں بھی ٹیسٹ ہے جسے پاس کرنے کے لئے بھی کتنے سال لگ گئے، لہذا یورپئین ممالک میں بھی اس پر ٹیسٹ ہو گا۔ باقی یہاں یورپئین ممالک سے بھی ممبران ہیں اگر وہ وہاں کا پاسپورٹ حاصل کر چکے ہیں تو وہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

والسلام
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم پاکستانی شہریت (شہر کراچی )کے حامل ہیں ان کے ٹیسٹ تو کچھ بھی نہیں ہمیں تو یہاں رہتے ہوئے روز پتہ نہیں کتنے ٹیسٹ پاس کرنے پڑتے ہیں:praying: ...مگر پھر بھی دل ہے پاکستانی . . :redheart:
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں میں یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکتی کیونکہ:
1۔ مجھے امریکی شپریت نہیں لینی۔
2۔ بغیر کسی ٹیسٹ کے پاکستانی شہریت ملی ہوئی ہے۔
3۔اگر وہاں بھی پاکستانی سیاستدانوں کا انگریزی ورژن دیکھنا ہے تو اتنی محنت کیوں کروں۔
 
فہیم

لائبریرین
نہیں میں یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکتی کیونکہ:
1۔ مجھے امریکی شپریت نہیں لینی۔
بغیر کسی ٹیسٹ کے پاکستانی شہریت ملی ہوئی ہے۔
3۔اگر وہاں بھی پاکستانی سیاستدانوں کا انگریزی ورژن دیکھنا ہے تو اتنی محنت کیوں کروں۔

یعنی آپ پاکستانیوں کا مفت خورہ ثابت کرنا چاہ رہی ہیں:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی آپ پاکستانیوں کا مفت خورہ ثابت کرنا چاہ رہی ہیں:)
نہیں بلکہ ان کو ان کی خوش قسمتی کے ساتھ ساتج اس بات کا احساس بھی دلانا چاہ رہی ہوں کہ grass is not always green on the other side
اور اپنے جیسے سست لوگوں کو پکا کرنا چاہ رہی ہوں کہ کہئے امریکہ کے لالچ میں ٹیم کاہلاں کی ممبرشپ نہ چھوڑ دیں۔
 
امریکہ کی شہریت ملتے ہی آدمی کی کایا پلٹ جاتی ہے آسماں سے من و سلوی اتر آتا ہے۔ جیب میں خودبخود سونا بھر جاتا ہے ہر قسم کی بیماری آزاری سے نجات مل جاتی ہے۔ تمام طبی سہولت فری ہوجاتی ہیں بوڑھے ہوجاویں تو ارام دہ اولڈ ہوم مل جاتے ہیں مر جاوے (مر بھی سکتے ہیں؟ ) تو کشادہ ارام دہ کوفن ملتا ہے
 
arifkarim

معطل
پتہ ہے اگر آپ نا بھی بتاتے تو مضمون خود کہہ رہا تھا مجھے عارف کریم نے لکھا ہے . . . . اتنی بونگیا ایک دیسی امریکن ہی مار سکتا ہے :laugh:
وہ مضمون جس گروپ میں پوسٹ کیا گیا تھا، اگر اسکا حوالہ ساتھ لگا دیتا تو چوتھی بار معطلی یقینی تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
نہیں بلکہ ان کو ان کی خوش قسمتی کے ساتھ ساتج اس بات کا احساس بھی دلانا چاہ رہی ہوں کہ grass is not always green on the other side
اور اپنے جیسے سست لوگوں کو پکا کرنا چاہ رہی ہوں کہ کہئے امریکہ کے لالچ میں ٹیم کاہلاں کی ممبرشپ نہ چھوڑ دیں۔
ماننا تو ہمارا بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ
اپنے ملک سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔
کیونکہ اپنے ملک میں ہی آپ کو "اپنے" اور اپنائیت مل سکتی ہے۔
باقی کہیں اور نہیں۔
 
Top