کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

زیک

مسافر
میرے پاس دو گھڑیاں ہیں یہ زیادہ پسند ہے۔اس کی ایکوریسی بے مثال ہے۔ اس میں چاند کی عمر کا گراف آتا ہے اور اس میں آلٹی میٹر ،بیرو میٹر اور تھرمومیٹر ، کمپاس اور ٹائیڈ گراف ہیں ۔
اس کے علاوہ سورج سے چااارج ہو نے والی بیٹری ہے جس کی بدولت تقریباً سات آٹھ سال سے مستقل استعمال میں ہے اور ابھی تک سوائے اس کے پٹے کے بدلوانے کے کچھ اور نہیں کر نا پڑا۔
ہر چیز میں بے مثال ایکوریسی کے باوجود یہ خرابی ہے کہ اس کا تھرمومیٹر کا ریسپونس ٹائم زیادہ ہے۔ چند منٹ میں ریڈنگ بدلتا ہے اور ممالیہ کلائی میں بندھنے کی وجہ سے کچھ ڈگری زیادہ بتا تا ہے لیکن بہر حال ہے ایکوریٹ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ آتو لائٹ فنکشن آن کر نے سے کلائی کو ٹائم دیکھنے کےلیے تھوڑا سا گھمانے پر سکرین کی لائٹ خود جل جاتی ہے بٹن دبانا نہیں پڑتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایسا صرف اندھیرے میں ہوتا ہے۔
6ef26bea-2616-4971-8d02-b7f3449b43c3.jpg
زبردست!

Suunto کی گھڑیاں دیکھی ہیں آپ نے؟
 
چوتھی کلاس میں مجھے سکول کی طرف سے مجھے ایک گھڑی انعام میں ملی تھی جس میں بٹن دبانے پر لائٹ جلتی تھی وہی گھڑی پہنی تھی کچھ دن غالباً تیسرے ہی دن لائٹ جلانے کے چکر میں بٹن خراب کر دیا اس کے بعد نہیں پہنی
 

کاشف اختر

لائبریرین
یعنی ہر گھڑی آپ گھڑی نہیں پہنتے،بس گھڑی دو گھڑی ہی گھڑی پہنتے ہیں؟
بڑی مشکل سے یہ جگت گھڑی ہے، اب دو گھڑی آرام کر لوں :cowboy: ۔ اسی گھڑی ایک شعر بھی یاد آ گیا۔
کیا رخصتِ یار کی گھڑی تھی
ہنستی ہوئی برسات رو پڑی تھی
(شاید احمد فراز)

ہمارے دیار میں تو احمد فراز نام کے شاعر ہوا کرتے ہیں ۔ یعنی دیار کتب میں ۔ اب یہ' شاید' نام کے کوئی نئے وارد ہوئے ہیں ؟ :)
 

کاشف اختر

لائبریرین
زیک !میں سمجھنے سے قاصر ہوں آپ نے یہ لڑی کیوں شروع کی ؟ جبکہ آپ نے گھڑی سے متعلق اپنا ذاتی طرز عمل بیان نہ کیا ، نہ کوئی تصویر شیر کی ؟
 

زیک

مسافر
زیک !میں سمجھنے سے قاصر ہوں آپ نے یہ لڑی کیوں شروع کی ؟ جبکہ آپ نے گھڑی سے متعلق اپنا ذاتی طرز عمل بیان نہ کیا ، نہ کوئی تصویر شیر کی ؟
کوئی پندرہ سولہ سال پہلے گھڑی پہننا بہت کم کر دیا تھا۔ شاید درجن سال سے بالکل نہیں پہنی۔

ویسے آج کل سوچ رہا ہوں کہ سمارٹ واچ لوں۔
 

محمدظہیر

محفلین
میری پسندیدہ گھڑیوں میں
tag heuer
mont blanck
fossils
Bvlgari
Rado
اور چند دیگر ہیں. لیکن میری رسائی Fossils دوسرے گھڑیوں تک ہے جو اتنی زیادہ مہنگی نہیں ہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں گھڑی پہنتی ہوں اور میرے پاس ہمیشہ بہت گھڑیاں رہی ہیں کہ تحفتا اکثر ملتی رہی ہیں. اس وقت گھڑی کا لفظ پڑھتے ہی میرا ایک نیا نیا دکھ تازہ ہو گیا. میری ایک بہت ہی اچھی گھڑی کھو گئی ہے.
حالیہ نقصان کے بعد میرے گھر والوں کا خیال ہے کہ میں گھڑیاں اس لیے گم کر دیتی ہوں کہ میں نے خود نہیں خریدی ہوتیں. خیر یہ خیال بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے لیکن یہ درست ہے کہ میں نے آج تک اپنی جیب سے کبھی گھڑی نہیں خریدی.
 

زیک

مسافر
حالیہ نقصان کے بعد میرے گھر والوں کا خیال ہے کہ میں گھڑیاں اس لیے گم کر دیتی ہوں کہ میں نے خود نہیں خریدی ہوتیں.
مالِ مفت کے بارے میں صرف اردو کہاوت ہی نہیں بلکہ بہیوریل اکنامکس کی ریسرچ بھی یہی کہتی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
اگر الیکٹریکل انجینیر ہیں تو الیکٹرانک سرکٹ بنانا کونسا مشکل ہے۔

ہاں اگر سول انجینیر ہیں تو پھر آپ کا خدا حافظ

الیکٹریکل ہی ہوں۔۔۔ لیکن سرکٹ بنا کر اس کو واٹر و پسینہ پروف بنانا اور ہاتھ پر باندھنے کے قابل بنانا دردِ سری ہے۔۔۔ اس سے بہتر 1000 2000 والی گھڑی ہی خرید لی جائے
 

باباجی

محفلین
میں نے کبھی نہیں پہنی گھڑی بچپن میں بازاروں پہ اسٹالز پہ بکنے والی دیدہ زیب گھڑیاں اکثر خرید لیا تھا لیکن کلائی بہت پتلی ہے میری تو اسٹریپ والی گھڑی اس کی آخری حد تک باندھنے کے باوجود ڈھیلی رہتی تھی تو مجھے الجھن ہوتی اور دوسری بات یہ کہ مجھے گھڑی پہننا مجھے بوجھ اٹھانے کے مترادف لگتا تھا لہٰذا میرا چھوٹا بھائی اس سے فائدہ اٹھاتا تھا اور آج تک اٹھاتا بلکہ اس سے چھوٹا بھی گھڑیوں کا شوقین ہے حال ہی میں ایک بہت پیارے دوست نے دبئی سے گھڑی گفٹ کی تو دونوں پیچھے پڑگئے کہ مجھے دو مجھے دو ۔۔ میں نے امی کے حوالے کردی کہ جو مرضی چاہے کریں (ناانصافی نہیں کرسکتا نا میں)
مجھے اچھے نایاب پتھروں والی انگوٹھی پہننے کا شوق ہے تو ایک دوست نے مجھے انگوٹھی میں جڑی ایک چھوٹی اور نازک سی گھڑی گفٹ کی تھی جو کہ کراچی میں رہائش کے دوران ایک لڑائی میں ٹوٹ گئی
 

یوسف سلطان

محفلین
مجھے گھڑی پہننا اچھا لگتا ہے ۔ مگر روزانہ نہیں پہنتا کیونکہ کام کے دوران بے اختیاطی کی وجہ سے اس کے شیشے پر لائنیں پڑجانے کا حدشہ ہوتا ہے۔
میرے پاس اس وقت جو گھڑی ہے وہ یہ ہے
2016-04-02%2016.03.44_zpssaddgtpj.jpg
 
Top