کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

زیک

مسافر
وقت کے ساتھ ساتھ کلائی پر گھڑی باندھنے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے۔ جیب میں سیل فون کے ہوتے ہوئے وقت دیکھنے کے لئے گھڑی کی ضرورت نہیں رہی۔

دوسری طرف اب سمارٹ واچ آ رہی ہیں جو آپ کے سمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اور بہت سی معلومات بھی فون سے گھڑی پر دکھا دیتی ہیں۔

پھر سپورٹس کے لئے بھی گھڑیاں ہیں جن میں جی پی ایس، دل کی دھڑکن کا ماپ اور واٹرپروف وغیرہ جیسے فیچر ہو سکتے ہیں۔

فٹ بٹ جیسے ایکٹوٹی ٹریکر آپ کے قدم ناپ سکتے ہیں اور رننگ، واکنگ اور سپورٹس وغیرہ کو بھی detect کر لیتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو قیمتی گھڑیوں کا شوق بھی ہوتا ہے۔

آپ کو کیسی گھڑی پسند ہے؟ آپ گھڑی پہنتے ہیں یا نہیں؟
 

حسیب

محفلین
اب تو گھڑی پہننا چھوڑ دی ہے
دو تین سال پہلے یہ گھڑی پہنتا تھا
casio_men_s_a178wga-1a_retro_gold_bracelet_digital_watch.jpg
 

arifkarim

معطل
اچھی لڑی ہے۔ زندگی میں آج تک کوئی گھڑی نہیں پہنی۔ وجہ گھڑی سے نفرت نہیں بلکہ کلائی کی تکلیف ہے جو گھڑی پہنتے ہی شروع ہوجاتی ہے۔
بچپن میں بازار جاتے وقت شوقیہ والد صاحب سے فرمائش کر کے کئی بار گھڑی خریدی۔ لیکن وہ بھی کچھ دن کے بعد کچرے کے ڈھیر سے ملتی تھی۔ اسکے بعد سے انہوں نے توبہ کر لی اور کوئی گھڑی لیکر نہیں دی۔
ویسے گھڑیوں کی تاریخ پڑھی جائے تو قدیم ترین میکینکل گھڑیاں جیب میں رکھنے کیلئے ہی بنائی جاتی تھیں۔ آج زمانہ پھر جیب والی گھڑی پر واپس آگیا ہے۔ کلائی والی گھڑی زیادہ عرصہ نہیں چلی۔
f%2019.jpg
 

کاشف اختر

لائبریرین
کبھی کبھی خاص مقاصد کیلئے پہنتا ہوں ۔ جیسے امتحان ہال میں عام طور پر اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ سر اٹھا کر دیوار کا نظارہ کیا جائے ۔ اس لئے وہاں لازمی پہن کر جاتا ہوں ۔
 

نایاب

لائبریرین
آج سے دس بارہ سال پہلے تک جنون کی حد تک شوق تھا گھڑی پہننے کا
اللہ سلامت رکھے بڑے بھائی کو انہوں نے اک سے بڑھ اک گھڑی لا کر دی تھی ۔
میں چار چھ ماہ پہنتا پھر کہیں بیچ گھر کہہ دیتا کہ چوری ہو گئی گم گئی ۔
سیکو فائیو اور راڈو جن کی قیمت ہزاروں میں ہوتی مگر میں کچھ سو میں بیچ دیتا ۔
لیکن بھائی نے کبھی بھی کلائی خالی نہ رہنے دی ۔۔۔۔
اب تو بس یاد ہے صرف " گھڑی " کی
اللہ سلامت رکھے انہیں جو میرے شوق اپنی کمائی سے پورے کرتے رہے ۔۔آمین
بہت دعائیں
 
گھڑی سے میری بہت اچھی یاد وابستہ ہے۔
ہمارےسکول کے وقتوں میں مونٹیسوری وغیرہ تو ہوتی نہیں تھی سو جب مجھے سکول داخل کروایا گیا تو پہلی جماعت 'کچی' کہلاتی تھی، خیر انھی دنوں ہماری اکلوتے پھوپھی زاد بھائی جو شارجہ میں مقیم تھے، چھٹیوں پر پاکستان آئے تو میل ملاقات کے لیے ہمارے گھر بھی آئے۔ انھیں بچوں کی تعلیم کی بہت فکر ہوتی تھی اور جہاں بھی جاتے اکثر کاپیاں کتابیں لیکر بچوں کی تعلیمی قابلیت جانچتے رہتے تھے۔ اسی روز شام گئے ہم تینوں بچوں کو پاس بیٹھا کر ہم سے بھی مختلف مضمونوں پر سوال جواب کرنے لگ گئے۔ مثلاً پہاڑے، جمع تفریق اور اسلامیات کے متعلق۔

جب اس طرف سے کچھ مطمئن ہوئے تو ہم تینوں کو باری باری انھوں نےسامنے پڑے ٹائم پیس کو دیکھ کر وقت بتانے کا کہا جو مجھ سے بڑی دونوں بہنیں نہ بتا پائیں اور میں جو ابھی تازہ تازہ سکول جانے لگا تھا نے فٹ سے بتا دیا۔ وہ اتنے خوش ہوئے کہ اپنی کلائی پر بندھی گھڑی اتار کر ہمیں گفٹ کر دی۔ وہ پہلی گھڑی ویسٹ اینڈ واچ تھی، جو مجھے پرائمری پاس کرنے تک پہننے کی اجازت تو نہ ملی، البتہ میں اسے روزانہ چابی دے سکتا تھا۔ ہاں، جب ہائی سکول میں داخل ہوا تو پھر اگلے آٹھ نو سال وہی میری کلائی کی زینت بنی رہی۔

پھر جب اتھلیٹکس میں حصہ لینا شروع کیا تو سٹاپ واچ کی کمی شدید محسوس ہوئی تب میں نے ایک تائیوان کی بنی سیل والی گھڑی خریدی جو تربیت کے وقت پہن لیا کرتا تھا۔

بعد میں سامسنگ، سانیو اور کیسیو کی گھڑیاں مختلف ادوار میں استعمال کیں۔ موبائل کے آنے کے بعد سے گھڑی پہننا بالکل چھوڑ دیا ہے البتہ ویسٹ اینڈ واچ اور سامسنگ کی گھڑی اب بھی کہیں گھر میں پڑی ہوئیں ہیں اور کبھی کبھار کچھ تلاشتے دکھائی پڑ جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
میرے کام میں دوران کام جیب میں سیل فون رکھنا مناسب نہیں۔ اور نا ہی سمارٹ واچ مناسب ہے۔
کام پر کلائی پر گھڑی باندھنا بھی مناسب نہیں۔ اس لیے میری پسند اور ترجیح عموماً Carabiner Watch ہے جو بیلٹ پر لگائی جاتی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پاس دو گھڑیاں ہیں یہ زیادہ پسند ہے۔اس کی ایکوریسی بے مثال ہے۔ اس میں چاند کی عمر کا گراف آتا ہے اور اس میں آلٹی میٹر ،بیرو میٹر اور تھرمومیٹر ، کمپاس اور ٹائیڈ گراف ہیں ۔
اس کے علاوہ سورج سے چااارج ہو نے والی بیٹری ہے جس کی بدولت تقریباً سات آٹھ سال سے مستقل استعمال میں ہے اور ابھی تک سوائے اس کے پٹے کے بدلوانے کے کچھ اور نہیں کر نا پڑا۔
ہر چیز میں بے مثال ایکوریسی کے باوجود یہ خرابی ہے کہ اس کا تھرمومیٹر کا ریسپونس ٹائم زیادہ ہے۔ چند منٹ میں ریڈنگ بدلتا ہے اور ممالیہ کلائی میں بندھنے کی وجہ سے کچھ ڈگری زیادہ بتا تا ہے لیکن بہر حال ہے ایکوریٹ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ آتو لائٹ فنکشن آن کر نے سے کلائی کو ٹائم دیکھنے کےلیے تھوڑا سا گھمانے پر سکرین کی لائٹ خود جل جاتی ہے بٹن دبانا نہیں پڑتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایسا صرف اندھیرے میں ہوتا ہے۔
6ef26bea-2616-4971-8d02-b7f3449b43c3.jpg
 
کبھی پہنتا تھا۔۔۔ اب تو ایک عرصہ ہوا چھوڑ دی۔
کئی بار گفٹ بھی ملی مگر پہننے کا شوق نہیں رہا تو ایسے ہیں پڑی رہتیں۔۔۔
اب یار لوگ جان گئے ہیں کہ کتاب کا تحفہ زیادہ پسند کرتا ہوں اس لیے اب کتابیں ہی ملتی ہیں۔
 
کبھی پہنتا تھا۔۔۔ اب تو ایک عرصہ ہوا چھوڑ دی۔
کئی بار گفٹ بھی ملی مگر پہننے کا شوق نہیں رہا تو ایسے ہیں پڑی رہتیں۔۔۔
اب یار لوگ جان گئے ہیں کہ کتاب کا تحفہ زیادہ پسند کرتا ہوں اس لیے اب کتابیں ہی ملتی ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
پہنتا تھا۔۔۔ اب بھی پہننے کا دل تو چاہتا ہے لیکن اچھی گھڑیاں خرید نہیں سکتا اور بری گھڑیاں چند ہفتوں میں ہی خراب ہوجاتی ہیں۔۔۔ :D
 

محمدظہیر

محفلین
زمانہ چاہے جتنا ترقی کرلے لیکن گھڑی پہننے والے ہمیشہ پہنتے ہی رہیں گے. مجھے پسند ہے گھڑی پہننا. Formal events میں ہمیشہ میرے ہاتھ میں گھڑی رہتی ہے. Casually بھی پہنتا رہتا ہوں. اس کے بغیر dressing نا مکمل لگتی ہے مجھے.
 

یاز

محفلین
عید کے عید یا کسی فنکشن پر

یعنی ہر گھڑی آپ گھڑی نہیں پہنتے،بس گھڑی دو گھڑی ہی گھڑی پہنتے ہیں؟
بڑی مشکل سے یہ جگت گھڑی ہے، اب دو گھڑی آرام کر لوں :cowboy: ۔ اسی گھڑی ایک شعر بھی یاد آ گیا۔
کیا رخصتِ یار کی گھڑی تھی
ہنستی ہوئی برسات رو پڑی تھی
(شاید احمد فراز)
 
Top