کچے کیلے کے پکوڑے

فلک شیر

محفلین
لگتا ہے کہ پاکستانیوں کو نوبل پرائز دینے کی سازش ہے۔ وگرنہ دنیا میں مرد کھانا پکانے والے کافی تعداد میں ہیں۔
ابن سعید تو ہندوستانی ہیں زکریاصاحب............ اور رہی مرد کھانا پکانے والوں کی تعداد، تو اُن حضرات سے مجھے دلی ہمدردی ہے، جن کاleisue timeبھی کچن کی نذر ہوتا ہے۔ آپ اسے جیلسی بھی کہہ سکتے ہیں، کہ اس دلچسپ اور مزیدار مشغلے کے لیے جو چستی درکار ہے، اُس کا وافر حصہ اس فقیر کو تو کم از کم ملا نہیں۔:)
 

قیصرانی

لائبریرین
ابن سعید تو ہندوستانی ہیں زکریاصاحب............ اور رہی مرد کھانا پکانے والوں کی تعداد، تو اُن حضرات سے مجھے دلی ہمدردی ہے، جن کاleisue timeبھی کچن کی نذر ہوتا ہے۔ آپ اسے جیلسی بھی کہہ سکتے ہیں، کہ اس دلچسپ اور مزیدار مشغلے کے لیے جو چستی درکار ہے، اُس کا وافر حصہ اس فقیر کو تو کم از کم ملا نہیں۔:)
r
 

شیزان

لائبریرین
کچے کیلے کے پکوڑے کبھی کھائے تو نہیں۔۔
کھائے جا سکتے ہیں بشرطیکہ بےحد کرارے سے بنے ہوں اورگرین چلی یا ریڈ چلی سوس ساتھ ہو۔۔;):)
 
پھر تو فاتح بھائی کو بھی بلا لیں؟
ان سے دشمنی کی بنیاد مختلف ہے۔ ویسے فاتح بھائی کی رال قیمے کریلے پر ٹپکتی ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے، ہم کھانا تیار کر رہے تھے کہ موصوف کی کال آئی۔ موصوف دریافت کرتے ہیں کہ کیا کر رہے ہیں تو ہم نے کہا کہ کچن میں مصروف ہیں۔ پوچھتے ہیں کہ کیا بن رہا ہے، ہمارا جواب تھا کہ کاش آپ یہ سوال نہ کرتے! دوسری جانب سرد سی آہ سنائی دی، اوہ! یعنی قیمہ کریلا۔ :) :) :)
 
کیا اسی کو "کھڑی بولی" بھی کہا جاتا ہے ؟
کھڑی بولی شاید وہ زبان تھی جب ہندی اور اردو کے راستے جدا نہیں ہوئے تھے اور ان کو مجموعی طور پر ہندوستانی زبان کہا جاتا تھا جن میں بہت سارے علاقائی اصطلاحات اور لہجے رائج تھے۔ :) :) :)
 

نایاب

لائبریرین
بہت مزےدار شراکت
بہت دعائیں
کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اک فیملی کے ہاں کیلے کے پکوڑے اور چپس کھانے کا اتفاق ہوتا ہے ۔ گرم گرم کھانے کا لطف آتا ہے ۔
 
فکر کی چنداں ضرورت نہیں، دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے، پر تھوڑا صبر ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا جیسے اس کیلے کو چند دن یوں ہی رکھ دینے سے ہوتا۔ :) :) :)
فکر سے بھی پہلے آنسو آٹھہرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور چند دن اگر زیادہ ہوجائیں تو پھر یہ خراب بھی ہو جاتے ہیں بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فکر سے بھی پہلے آنسو آٹھہرتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور چند دن اگر زیادہ ہوجائیں تو پھر یہ خراب بھی ہو جاتے ہیں بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ان شاء اللہ اتنی تاخیر نہیں ہوگی کہ خراب ہونے کی نوبت آ جائے۔ حوصلہ رکھیں پتر۔۔۔ :) :) :)
 
Top