کچھ میری ڈیزائننگ

اشتیاق علی

لائبریرین
میرا مطلب آپ کی گذشتہ خطاطی کے نمونہ سے نہ تھا بلکہ ان نمونہ جات سے تھا جہاں آپ نے خود لکھا ہوا ہے ۔ مثلا فونٹس کے نمونہ جات وغیرہ
میں آپ کی بات نہیں سمجھا ۔ کیا آپ ڈیزائننگ میں استعمال کی گئی خطاطی کی بات تو نہیں کر رہے؟
 

سلیم احمد

محفلین
خطاطی

http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=635288&postcount=1
درج بالا پیغام میں آپ نے جو لکھا ہے یعنی شاکر فونٹ میں کیا آپ ڈائریکٹ گرافک ڈیزائننگ کے پروگرام میں‌لکھتے ہیں ۔تصویر درج ذیل ہے۔
shakir.jpg
 

اشتیاق علی

لائبریرین

مغزل

محفلین
بھئی ماشا اللہ کیا خوبصورت کام ہے ، ماشا اللہ ۔ اشتیاق صاحب سلامت رہیں۔ اللہ برکتیں نصیب فرمائے ۔ آمین
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک طویل عرصے کے بعد اس دھاگے پر نظر پڑھی تو سوچا ایک دو نمونے پھر سے یہاں شیئر کر دوں۔
تو حاضر ہے پہلا نمونہ
الحسن فان و العشق باق
ishq_by_ishtiaqali-d3grfam.jpg


اور یہ رہا دوسرا
توئی تسکین دل آرام جان صبرو قرار من
رخ پر نور بنما بے قرارم یا رسول اللہ

ya_rasool_allah_by_ishtiaqali-d3gu9s5.jpg


ان دونوں نمونوں کو آپ بطور وال پیپر کے استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
ان تصویروں میں موجود خطاطی استاد خورشید عالم گوہر قلم کی ہے۔ جسے میں نے کورل ڈرا میں ٹریس آؤ‎ٹ کیا اور فوٹو شاپ میں ایفیکٹ دیا۔
امید ہے کہ احباب کو پسند تصاویر پسند آئیں گی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک بار پھر اس دھاگے کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
کچھ اور ڈیزائن اپلوڈ کیے تھے ۔ یہاں بھی شیئر کر رہا ہوں۔
من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ
ali_maula_by_ishtiaqali-d4j5mp8.jpg

ایک اور آپشن ملاحظہ کریں۔
man_kuntu_maula_fahaza_ali_maula_by_ishtiaqali-d4j8k3l.jpg

اس میں تمام تر ٹیکسٹ کورل ڈرا میں خود کا جنریٹ کردہ ہے۔ اس سٹائل کا فونٹ بنانا ہے۔ اس لیے اشکال بناتے وقت ڈیزائن بنایا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کسی دور میں ہندی سیکھنے کا شوق تھا سو پڑھنے لائق ہندی سیکھ لی ۔ اس مد میں ایک ٹائپ ڈیزائن کیا تھا ۔ مگر اسے فونٹ کے قالب میں ڈھال نہ سکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندی فونٹ پروگرامنگ سے نا واقفیت ۔ کبھی موقع ملا تو اس مد میں بھی کام کروں گا ۔
لیجئے ڈیزائن دیکھیں۔ اس میں اپنا نام ہندی رسم الخط میں لکھا ہے۔
hindi_calligraphy_by_ishtiaqali-d4jjtgu.jpg
ایک اور امیج جس میں فونٹ کا سٹائل مختلف ہے۔
hindi_calligraphy_by_ishtiaqali-d4jjun4.jpg
 

اشتیاق علی

لائبریرین
آج کل کورین زبان سیکھنے کا شوق ہے ۔ اور کافی حد تک بہت سے چیزیں سیکھ لی ہیں۔
کورین ٹائپو گرافی بھی کورل میں ڈیزائننگ کی تھی۔ ایک آدھ سیمپل آپ کو دکھائے دیتا ہوں۔
1-
hangul_calligraphy_by_ishtiaqali-d4j8keu.jpg

2-
hangul_typography_by_ishtiaqali-d4koh0y.jpg
 
ہندی میں اشتیاق درست نہیں لکھا گیا ہے۔ پڑھنے والے اسے ت پر زبر کے ساتھ "اشتیاک" پڑھیں گے۔ درست ہجے درج ذیل ہے۔ :)

इश्तियाक़
 

اشتیاق علی

لائبریرین
فینٹاسٹک اشتیاق بھیا۔۔
اس میں فینٹاسٹک والی کون سی بات ہے؟
ہندی میں اشتیاق درست نہیں لکھا گیا ہے۔ پڑھنے والے اسے ت پر زبر کے ساتھ "اشتیاک" پڑھیں گے۔
درست ہجے درج ذیل ہے۔ :)
इश्तियाक़

اصلاح کا بہت شکریہ۔ اب سے اسے درست کر لوں گا۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ
برادر اشتیاق آپ نے بہت خوبصورت کام کیا ہے۔
کیا ہم انہیں بطور وال پیپر استعمال کرسکتے ہیں۔
 
Top