مجھے عشق کنارا بہت اچھا لگے۔ویسے اس قسط کے سارے گانے تقریباً اچھے ہی تھے۔ماہی گل،لیلیٰ و لیلیٰ اور آمے باشائیلی سارے خوبصورت ہیں
صرف اس قسط کے سارے گانے ایک سے زیادہ بار سنے ہیں
 

عثمان

محفلین
لیلیٰ والا گانا سب سے اعلیٰ ہے!
غیر زبان کے گانے ، اگر سر میں اچھے ہوں تو عجب لطف دیتے ہیں۔ :)
 
معظم علی خان نے مجھے کافی متاثر کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کی کچھ کچھ جھلک نظر آ رہی ہے۔
درست کہا ۔
ویسے یہ گانا پہلے 3 منٹ سنیں تو سر درد ہونے لگتا ہے پھر معظم علی خاں آتے ہیں اور گانا سننے کا مزا آتا ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس قسط میں مجھے اللہ ہو اس لئے اچھا لگا ہے کہ سائیں ظہور اور ابرار الحق دونوں ہی سُر میں ہیں۔ کنڈے اُتے وہاں سے قابلِ سُن ہے جہاں معظم علی گانا شروع کرتے ہیں۔ علی عظمت کی آواز سن کر دل چاہتا ہے روحیل حیات کو مسلسل ایک گھنٹہ علی عظمت کے 'سُر' سننے کی سزا دے دی جائے۔
میاں کی ملہار میں عائشہ عمر نے فریحہ پرویز کی ساری محنت زیرو کر دی ہے۔
زارا مدنی کا گانا بھی بہت اچھا ہے۔

درست کہا ۔
ویسے یہ گانا پہلے 3 منٹ سنیں تو سر درد ہونے لگتا ہے پھر معظم علی خاں آتے ہیں اور گانا سننے کا مزا آتا ہے
بالکل۔ علی عظمت کا 'سُر درد' سننے والوں کے لئے 'سر درد' ۔
 
Top