سید عاطف علی

لائبریرین
شاپر کی گردان مع ترجمہ:

شَپَرَ - اس ایک مرد نے شاپر کرایا
شَپَرا - ان دو مردوں نے شاپر کرایا
شَپَرو - ان سب مردوں نے شاپر کرایا

شَپَرَت - اس ایک عورت نے شاپر کرایا
شَپَرَتا - ان دو عورتوں نے شاپر کرایا
شَپَرنَ - ان سب عورتوں نے شاپر کرایا

شَپَرتَ - تم (ایک مرد) نے شاپر کرایا
شَپَرتُما - تم (دو مردوں) نے شاپر کرایا
شَپَرتُم - تم سب (مردوں) نے شاپر کرایا

شَپَرتِ - تم (ایک عورت) نے شاپر کرایا
شَپَرتُما - تم (دو عورتوں) نے شاپر کرایا
شَپَرتُنَّ - تم سب (عورتوں) نے شاپر کرایا

شَپَرتُ - میں نے شاپر کرایا
شَپَرنا - ہم (دو یا سب) نے شاپر کرایا
آپ کی گردان درست نہیں ۔ اس کو ثلاثی مزید۔۔۔ فاعلَ یفاعل کی ساخت پر کیا جائے ۔مثلا ً ۔شاپر۔ شاپرا۔شاپرو ۔:laughing:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ اللہ

اگر محترم قمر جلالوی آج زندہ ہوتے تو کچھ یوں کہتے نظر آتے:

مریضِ شاپریت "اُنہی" کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے
مگر ذکرِ کوچہء شاپر جو آیا چراغِ شاپر بجھ گیا جلتے جلتے

احمد بھائی دوسرے مصرعے کو یوں کر لیں :

مگر ذکر کوچہ شاپر جب آیا، چراغِ شاپر جل گیا بجھتے بجھتے
 
ہیرا کیچڑ میں بھی ہیرا رہتا ہے :angel:
ضروری نہیں کوچہ شاپراں میں آنے والے سب شاپر ہی ہوں :bee:
شاپرازم تھیوری کے مطابق سب شاپر ہیں
یہ دنیا ایک شاپر ہے
محبت ایک شاپر ہے
انسان بھی شاپر ہیں
شاپرازم کی اس تھیوری کی نفی کرنے والے خود بہت بڑے شاپر ہیں :laugh::heehee::heehee::heehee::heehee:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آداب کوچہء شاپراں:
1۔ ملٹی پلیکس مول میں شاپری جس قدر ممکن ہو کم کریں، کہ وہاں مول بھاؤ اور بارگیننگ کی گنجائش نہیں ہوتی۔
2۔ کریڈٹ کارڈ سے شاپری صرف بقدرِ ضرورت یا بقدرِ مجبوری ہی کریں۔ ہمیشہ نقد خریداری کریں۔
3۔ بازار میں خریداری سے قبل دو چار دوکانوں میں گھوم پھر کر کوالٹی اور مول بھاؤ کا بخوبی اندازہ لگالیں۔
ضض جہاں مناسب دام پر اچھی کوالٹی کی چیز دستیاب ہو وہیں سے خریداری کریں۔
4۔ شاپنگ کے لیے جانے سے قبل اپنی ضروریات کی اَشیاء اور اُن اجناس کی فہرست بنا لیں جن کی خریداری ضروری ہو۔
5۔ پہلے فہرست کے مطابق اپنی ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر لیں، اس کے بعد ہی دیگر اشیاء کی طرف متوجہ ہوں۔
6۔ مبادا ایسا نہ ہو کہ غیر ضروری دل بہلانے والی یا محض خوشنما نظر آنے والی چیز تو آپ پہلےخرید لیں لیکن ضروریات زِندگی میں سے کوئی شے باقی رہ جائے۔
7۔ اکثر اضطراری طور پر آپ بہت ساری چیزیں خرید لیتے ہیں، اضطراری خریداری تاجر کے لیے اکثرمنافع کا سودا ہوتاہے لیکن خریدار کے لیے گھاٹے کا سودا۔لہذااِضطراری خریداری کا موقع آئے تو نہایت سنبھل کر، احتیاط سے، اپنی روز مرہ کی ضروریات کی خریداری پوری ہوجانے کے بعد ہی کریں۔
8۔ بل بنوانے سے قبل جنس یا وہ چیز جس کی آپ خریداری کر رہے ہیں اُس کا بخوبی جائزہ لے لیں کہ اُس میں کہیں کوئی نقص یا خامی تو نہیں۔
کے کیونکہ بل بن جانے کے بعد دوکاندار آپ کو خیارِ رویت کا فائدہ نہیں دینے والا۔ یعنی وہ نہ تو بکی ہوئی چیز آپ سے واپس لے گا، نہ تبدیل کر ے گا۔
9۔ بازار جاتے وقت خریداری کی جو فہرست بنائی ہے اس کی خریداری میں جتنی رقم ضروری ہو اس سے دو سو - پانچ سو روپے ہی زائد لے جائیں۔ بہت زیادہ رقم اپنے ساتھ لے کر بازار نہ جائیں، کہ آپ کی جیب کٹ بھی سکتی ہے۔ بٹوہ یا پرس گر بھی سکتاہے، چھن بھی سکتا ہے۔
10۔ ہر خریداری پر بل لینا نہ بھولیں، کیونکہ اگر دوکان دار سے کسی بات پر بعد میں خدا نخواستہ کوئی تنازعہ ہو اور آپکو کنزیومر فورم جانا پڑے تب کنزیومر فورم میں بغیر بل کے آپ کی کوئی شنوائی نہیں ہوگی۔
11۔ غیر معیاری، ان برانڈیڈ، سستی چیزوں کی خریداری سے پرہیز کریں، کہا جاتا ہے مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے باربار۔
12۔ زیادہ تر معیاری، برانڈیڈ اور بھروسے مند کمپنی کی چیزیں ہی خریدیں۔(بحوالہ شاہ پری)​



 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
شاپری کرکے تھک جائیں تو اس کا مزہ لیجیے اور پھر سے تازہ دم ہو جائیے۔
1231172_10151682720682745_1587782224_n.jpg
 
Top