کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
اہلِ محفل کو السلام علیکم
کل واپسی ہوئی ہے پاکستان میں اور آج آ حاضر ہوئے ہیں۔
شمشاد بھائی بہت شکریہ یاد رکھنے اور یاد دلانے کا یہی محبتیں تو ہیں جو جوڑے رکھتی ہیں
خوش رہیں اہلِ محفل
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ پاکستان سے باہر گئے ہوئے تھے، ویسے پاکستان سے باہر بھی ہوں تب بھی اردو محفل میں حاضری تو ممکن ہی ہوتی ہے۔
خوش رہیں اور کبھی کبھار آ جایا کریں۔
محب تو عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں۔ ظفری البتہ آتے رہتے ہیں۔

آج جیہ کہاں رہ گئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں رہ گئے تھے بھئی آج؟ اور آج تو زونی نے بھی ادھر کا چکر لگایا ہے۔

آج ضبط کہاں رہ گئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے۔
کیا آپ کو وہاں بڑی عید پر چھٹی ہو گی؟
اب تو ویسے بھی وہاں کرسمس کی چھٹیاں ہونے والی ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے ادھر تک کوئی نہیں آیا،
میں تو اب دفتر جا رہا ہوں۔ دوپہر میں دیکھوں گا کہ کون کون آیا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میں آیا تھا اور اب جا رہا ہوں
آج انشاءاللہ پاکستان روانگی ہے

پھر ایک ماہ کے بعد ملاقات ہوگی
رب راکھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں شاہ جی آئے ہی اتنے عرصہ بعد ہیں اور آتےہی پھر ایک ماہ کے رخصت۔

ویسے آج سارہ کے بھی پیغامات نظر تو آئے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top