کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اگر تم نے لکھا ہوتا کہ چڑیل کی طرح آئی ہوں تو چڑیل ہی لکھتا، لیکن تم نے جن کی طرح لکھا تھا اسی لیے جن کی طرح لکھا،

ویسے یہ تم ہر وقت جھگڑے کے موڈ میں کیوں رہتی ہو؟
 

زینب

محفلین
اگر تم نے لکھا ہوتا کہ چڑیل کی طرح آئی ہوں تو چڑیل ہی لکھتا، لیکن تم نے جن کی طرح لکھا تھا اسی لیے جن کی طرح لکھا،

ویسے یہ تم ہر وقت جھگڑے کے موڈ میں کیوں رہتی ہو؟

ہر وقت کہاں۔۔۔۔۔۔۔کبھی کبھی۔آپ سے کبھی کیا میں نے جھگڑا;)
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم یا اہلیانِ محفل، اوہ فاتح صاحب معذرت، یا اہالیانِ محفل

آج تو ماشاء اللہ صبح صبح رونق لگی ہوئی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے کیسی معذرت جناب، محفل والوں کی اہلیان آپ کی بھابھیاں ہیں اور بھابھیوں کو سلام کرنے پر معذرت کیسی;)
 

محمد وارث

لائبریرین
چلیں معذرت کے بہانے سلام بھائیوں اور بھابھیوں، سب تک پہنچ گیا۔ امید ہے مزاج بخیر ہونگے، آپ کے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top