ساتویں سالگرہ کوریج : جشنِ سالگرہ ہفتم

محمد وارث

لائبریرین
اس وقت جو لوگ پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ان کی نظر اس کونے کی طرف جاتی ہے جس طرف ایک ہجوم اکٹھا ہے اور مبارک سلامت کا شور اٹھ رہا ہے۔ شاید سب وہاں محفل کی سالگرہ کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہی سوچتے ہوئے نئے آنے والے بھی وہیں دوڑے دوڑے جا رہے ہیں۔ اور جاتے ہی دوسروں کی دیکھا دیکھی 'مبارک ہو شمشاد بھائی' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن یہ کیا یہاں تو کچھ اور ہی حالات ہیں۔ شمشاد بھائی کے سامنے پڑے ایک بڑے سے کیک پر بڑا سا 12 کا ہندسہ جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور لوگ دھڑادھڑ 'شمشاد بھائی مبارک ہو' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یا حیرت ہم تو محفل کی ساتویں سالگرہ منانے آئے تھے کیا سفر اتنا طویل ہو گیا کہ بیچ میں پانچ سال مزید آ گئے۔ یہی سوچتے ہوئے جب ایک بار پھر 'محفل کی سالگرہ مبارک' کہنے لگتے ہیں تو سید زبیر فوراً ہی تصحیح کرتے ہیں 'شادی کی سالگرہ مبارک' کہنا ہے۔ ابھی آنے والے زندگی اور شادی کی سالگرہ کے فرق پر خطبہ دینے کے لئے منہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہی ہے کہ شمشاد بھائی اس کو پکڑ کر محمد وارث کی کرسی کی طرف بھیج دیتے ہیں۔ جہاں وارث مسکراتے ہوئے 'محفل کی سالگرہ' اور 'عمر قید وہ بھی با مشقت کی سالگرہ' کا منظوم قصہ سنا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ہوم منسٹری کی طرف سے بھی اپنے لئے تہنیتی پیغام بھی اہلیانِ محفل کو پہنچا رہے ہیں۔ آنے والے معصوم کی کیفیت بعینہیہ ایسی ہی ہے جیسی ٹیلی ویژن کے ایک کے بعد ایک چینل پر بریکنگ نیوز کے مختلف ورژنز خصوصاً بجٹ کے دوران 'تنخواہ میں اضافے' کی سلائیڈز چلتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ کس پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔ سو اس گڑبڑ گھٹالے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ 'مبارک ہو، سادی سالگرہ بھی اور شادی کی سالگرہ بھی' کہہ کر سکنجبین کے سٹال کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ذرا آگے جاتے ہی پھر شمشاد بھائی سے سامنا ہو جاتا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک بورڈ ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے جس پر New Member لکھا ہوا ہے۔ شاید وہ کسی نئے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جیسے ہی یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب ملتا ہے۔ 'میں نیا رکن ہوں اور مجھ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔ براہِ مہربانی مجھے محفل کے بارے میں کچھ بتائیں۔ عین نوازش ہو گی' ۔ سننے والے کا کیا حال ہوتا ہے اس کے لئے ہمیں کوئی مثال نہیں مل رہی۔ وہ بمشکل تمام اپنی کھلی آنکھوں اور منہ کو معمول کے زاویے پر لا کر شمشاد بھائی کی منتظمِ محفل والی وردی او ر 141،765 پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف یہی کہہ پاتا ہے۔ 'شمشاد بھائی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟'۔ لیکن شمشاد بھائی ایک پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ ابھی ابھی پنڈال میں وارد ہونے والے کسی اور رکن کو حیرت کا جھٹکا دینے کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اور پیچھے رہ جانے والے کی نظر نبیل اور ابن سعید پر پڑتی ہے۔ دونوں ایک طرف کچھ فائلز کھولے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے کسی نئے 'لائحہ عمل' کے پرنٹ نکال رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر بیچارے 'محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی' کی تفسیر بنے رکن پر پڑتی ہے اور وہ ان سے کچھ کہنے کے لئے اٹھنے ہی لگتے ہیں کہ بیچارہ معصوم رکن 'شادی اور محفل کی سالگرہ مبارک ہو نبیل بھائی اور سعود بھائی۔ آپ محفل میں نئے نئے آئے ہیں ، آئیے میں آپ کو یہاں کی سیر کروا دوں۔ مجھے علم ہے کہ آپ کو ابھی اردو ٹائپ کرنی نہیں آتی لیکن پریشان نہ ہوں۔ محفل پر اس بارے میں آپ کو مکمل رہنمائی مل جائے گی۔' کہتے ہوئے ان لوگوں کی طرف آنے کے بجائے پنڈال کے خارجی دروازے کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ۔۔۔ ۔

خوب لکھا آپ نے فرحت :)
 
اس دفعہ کی کوریج جاری رہے گی یا ایک ہی قسط کو مکمل سمجھا جائے۔

بہت مدت بعد پرانی فرحت کیانی کی روانی دیکھنے کو ملی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
کیا خوب رواں دواں کوریج کی ہے آپ نے محترم بہنا
مزید کا انتظار رہے گا ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم۔
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ اس کوریج میں میں کہاں ہوں:eek: یہ باتاں چنگیاں نی کہ پچھلے تین سال سے میزبانی کرنے والے میزبان کو دم پُخت گڑمپا (اس کا مطلب مجھے بھی نہیں آتا عینک والے جن میں کوئی جادوگر کہا کرتا تھا :D ) تو دوستوں ہمیشہ کی طرح دیر سے آنے والے میزان خرم صاحب نے تو اس دفعہ انتہا ہی کر دی ہے۔ خیر چلتے ہیں لائیو کوریج کی تاریخ کی جانب پچھلی دفعہ بھی میں نے اس کوریج کی تاریخ کے بارے میں بتایا تھا لیکن اس دفعہ پھر بتانے کو دل کر رہا ہے۔ تو چلتے ہیں تاریخ کی طرف۔
اصل میں یہ سلسلہ سب سے پہلے امن ایمان نے شروع کیا تھا۔ اس وقت اس کا نام " اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ تھا۔ اور یہ رپورٹ کافی مقبول ہوئی تھی پھر اس کے بعد یہ سلسلہ سیدہ شگفتہ آپی نے اپنے سر لے لیا۔ اور اس کو لائیو کوریج: تیسرا جشن سالگرہ ۔ کے نام سے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جس میں بہت جوش و خروش (خرگوش نہیں ) کے ساتھ حصہ لیا تھا اور بہت مزہ بھی آی تھا۔ اس کے بعد اس لائیو کوریج کا چوتھا شو اور جشنِ سالگرہ پنجم اور جشنِ سالگرہ ششم والا پروگرام خاکسار کے حصے میں آیا۔ لیکن اس بار پھر سیدہ شگفتہ آپی بازی لے گئی ہیں۔ خیر دیر س آئے لیکن آ تو گے ہیں۔ اب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔ ابھی کچھ دیر میں آپ کو محفل میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہے گے بس ابن سعید بھائی سے گزارش ہے کہ صندوق کا خیال رکھیں :D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ محمد وارث صاحب پنڈال میں موجود ہیں لیکن کوئی رائے یا کسی پروگرام میں حصہ لینے کی بجائے بس پسندگی کا اظہار کر کے گزرتے جا رہے ہیں اور ہر اسٹال پر کچھ دیر کھڑے ہوتے ہیں اور پھر دوسرے اسٹال کی طرف چلے جاتے ہیں اس کی وجہ تو محمد وارث صاحب خود ہی بتا سکتے ہیں:D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس وقت جو لوگ پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ان کی نظر اس کونے کی طرف جاتی ہے جس طرف ایک ہجوم اکٹھا ہے اور مبارک سلامت کا شور اٹھ رہا ہے۔ شاید سب وہاں محفل کی سالگرہ کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہی سوچتے ہوئے نئے آنے والے بھی وہیں دوڑے دوڑے جا رہے ہیں۔ اور جاتے ہی دوسروں کی دیکھا دیکھی 'مبارک ہو شمشاد بھائی' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن یہ کیا یہاں تو کچھ اور ہی حالات ہیں۔ شمشاد بھائی کے سامنے پڑے ایک بڑے سے کیک پر بڑا سا 12 کا ہندسہ جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور لوگ دھڑادھڑ 'شمشاد بھائی مبارک ہو' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یا حیرت ہم تو محفل کی ساتویں سالگرہ منانے آئے تھے کیا سفر اتنا طویل ہو گیا کہ بیچ میں پانچ سال مزید آ گئے۔ یہی سوچتے ہوئے جب ایک بار پھر 'محفل کی سالگرہ مبارک' کہنے لگتے ہیں تو سید زبیر فوراً ہی تصحیح کرتے ہیں 'شادی کی سالگرہ مبارک' کہنا ہے۔ ابھی آنے والے زندگی اور شادی کی سالگرہ کے فرق پر خطبہ دینے کے لئے منہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہی ہے کہ شمشاد بھائی اس کو پکڑ کر محمد وارث کی کرسی کی طرف بھیج دیتے ہیں۔ جہاں وارث مسکراتے ہوئے 'محفل کی سالگرہ' اور 'عمر قید وہ بھی با مشقت کی سالگرہ' کا منظوم قصہ سنا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ہوم منسٹری کی طرف سے بھی اپنے لئے تہنیتی پیغام بھی اہلیانِ محفل کو پہنچا رہے ہیں۔ آنے والے معصوم کی کیفیت بعینہیہ ایسی ہی ہے جیسی ٹیلی ویژن کے ایک کے بعد ایک چینل پر بریکنگ نیوز کے مختلف ورژنز خصوصاً بجٹ کے دوران 'تنخواہ میں اضافے' کی سلائیڈز چلتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ کس پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔ سو اس گڑبڑ گھٹالے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ 'مبارک ہو، سادی سالگرہ بھی اور شادی کی سالگرہ بھی' کہہ کر سکنجبین کے سٹال کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ذرا آگے جاتے ہی پھر شمشاد بھائی سے سامنا ہو جاتا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک بورڈ ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے جس پر New Member لکھا ہوا ہے۔ شاید وہ کسی نئے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جیسے ہی یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب ملتا ہے۔ 'میں نیا رکن ہوں اور مجھ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔ براہِ مہربانی مجھے محفل کے بارے میں کچھ بتائیں۔ عین نوازش ہو گی' ۔ سننے والے کا کیا حال ہوتا ہے اس کے لئے ہمیں کوئی مثال نہیں مل رہی۔ وہ بمشکل تمام اپنی کھلی آنکھوں اور منہ کو معمول کے زاویے پر لا کر شمشاد بھائی کی منتظمِ محفل والی وردی او ر 141،765 پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف یہی کہہ پاتا ہے۔ 'شمشاد بھائی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟'۔ لیکن شمشاد بھائی ایک پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ ابھی ابھی پنڈال میں وارد ہونے والے کسی اور رکن کو حیرت کا جھٹکا دینے کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اور پیچھے رہ جانے والے کی نظر نبیل اور ابن سعید پر پڑتی ہے۔ دونوں ایک طرف کچھ فائلز کھولے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے کسی نئے 'لائحہ عمل' کے پرنٹ نکال رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر بیچارے 'محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی' کی تفسیر بنے رکن پر پڑتی ہے اور وہ ان سے کچھ کہنے کے لئے اٹھنے ہی لگتے ہیں کہ بیچارہ معصوم رکن 'شادی اور محفل کی سالگرہ مبارک ہو نبیل بھائی اور سعود بھائی۔ آپ محفل میں نئے نئے آئے ہیں ، آئیے میں آپ کو یہاں کی سیر کروا دوں۔ مجھے علم ہے کہ آپ کو ابھی اردو ٹائپ کرنی نہیں آتی لیکن پریشان نہ ہوں۔ محفل پر اس بارے میں آپ کو مکمل رہنمائی مل جائے گی۔' کہتے ہوئے ان لوگوں کی طرف آنے کے بجائے پنڈال کے خارجی دروازے کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ۔۔۔ ۔
یہ ہیں ہماری فرحت آپی آتی تو کبھی کبھی ہیں لیکن خوب کمال کرتی ہیں کبھی کبھی پر مجھے کچھ شک ہو رہا ہے کہ وہ کبھی کبھی آتی ہیں یا میں کبھی کبھی آتا ہوں:D
بہت خوب
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم۔
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ اس کوریج میں میں کہاں ہوں:eek: یہ باتاں چنگیاں نی کہ پچھلے تین سال سے میزبانی کرنے والے میزبان کو دم پُخت گڑمپا (اس کا مطلب مجھے بھی نہیں آتا عینک والے جن میں کوئی جادوگر کہا کرتا تھا :D ) تو دوستوں ہمیشہ کی طرح دیر سے آنے والے میزان خرم صاحب نے تو اس دفعہ انتہا ہی کر دی ہے۔ خیر چلتے ہیں لائیو کوریج کی تاریخ کی جانب پچھلی دفعہ بھی میں نے اس کوریج کی تاریخ کے بارے میں بتایا تھا لیکن اس دفعہ پھر بتانے کو دل کر رہا ہے۔ تو چلتے ہیں تاریخ کی طرف۔
اصل میں یہ سلسلہ سب سے پہلے امن ایمان نے شروع کیا تھا۔ اس وقت اس کا نام " اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ تھا۔ اور یہ رپورٹ کافی مقبول ہوئی تھی پھر اس کے بعد یہ سلسلہ سیدہ شگفتہ آپی نے اپنے سر لے لیا۔ اور اس کو لائیو کوریج: تیسرا جشن سالگرہ ۔ کے نام سے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جس میں بہت جوش و خروش (خرگوش نہیں ) کے ساتھ حصہ لیا تھا اور بہت مزہ بھی آی تھا۔ اس کے بعد اس لائیو کوریج کا چوتھا شو اور جشنِ سالگرہ پنجم اور جشنِ سالگرہ ششم والا پروگرام خاکسار کے حصے میں آیا۔ لیکن اس بار پھر سیدہ شگفتہ آپی بازی لے گئی ہیں۔ خیر دیر س آئے لیکن آ تو گے ہیں۔ اب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔ ابھی کچھ دیر میں آپ کو محفل میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہے گے بس ابن سعید بھائی سے گزارش ہے کہ صندوق کا خیال رکھیں :D

خوش آمدید خرم بھائی ، بس آپ کا ہی انتظار تھا ، اب یہ سلسلہ آپ کے حوالے ، خوب آغاز کیا ، ابھی آپ اسے سنبھالیں تب تک ہم کچھ تخریب کاریاں سوچتے ہیں :happy:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خوش آمدید خرم بھائی ، بس آپ کا ہی انتظار تھا ، اب یہ سلسلہ آپ کے حوالے ، خوب آغاز کیا ، ابھی آپ اسے سنبھالیں تب تک ہم کچھ تخریب کاریاں سوچتے ہیں :happy:
جی جی بالکل آپ کام کریں۔ ویس اس طرح کے کام تو ہم جیسے ویلے بھی کر لیتے ہیں:LOL:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
احمد بھائی اور بلال بھائی اس دفعہ پھر محفل کی سالگرہ پر مشاعرے کا اہتمام کرنے میں مگن ہوگے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ ہم بھی ان کی مدد کر رہے ہیں اب دیکھتے ہیں یہ مشاعرہ کب اور کس وقت فائنل ہوتا ہے۔ احمد بھائی تو بہت پُرامید ہیں اور انشاءاللہ امید ہے اس دفعہ پھر محفل پر مشاعرے کا اہتمام ہو کر ہی رہے گا اور میری بھی یہی خواہش ہے کہ مشاعرہ ہو کر ہی رہے
 
Top