کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

ربیع م

محفلین
میں کوشش کروں گا کہ نہ کروں.

چلیں،اچھی بات ہے اگر آپ بزنس کرنا چاہتے ہیں.

ہاں بزنس کا بہت شوق ہے.
کور کمانڈر کی نوکری تو انھیں کرنا پڑے گی!!!

کور مطلب گھر اور کمانڈر مطلب کنٹرول کرنے کیلئے یعنی بیوی
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
سچ میں ہمیں اس بے چارے پر بہت ترس آیا. لیکن ہم لوگوں کو کانٹوں سے تشبیہ دے کر ہمارے دل ان کے لئیے ہمدردی کے جو جذبات تھے ختم ہو گئے. :LOL:
پھولوں کی معیت سے کسی خوش فہمی میں نہ رہنا خان بابا۔ کبھی بادِ صموم چلتی ہے تو پھول ہوا کے دوش پر دیکھتے ہی دیکھتے اُڑ جاتے ہیں اور کانٹےشاخ سے پیوست رہ جاتے ہیں، کبھی باغباں پھول کو ایسے اُٹھا کر لے جاتا ہے کہ کانٹا اُس کے ہاتھ میں چبھ کر بھی ساتھ جانا چاہے تو نہیں جا سکتا۔

اور کچھ کم بخت کانٹے تو ایسے سخت جان ہوتے ہیں کہ پُھول کے بچوں کے ہاتھ میں چبھنے تک بھی وہیں قائم دائم رہتے ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
گھر میں بزنس نہیں چلتا۔
گھر میں بزنس واقعی نہیں چلتا کیونکہ سکہ رائج الوقت بدلتا رہتا ہے، کبھی خندہ زیر لب، کبھی شیطانی قہقہے، کبھی دزدیدہ نظر کبھی بیباکی، کبھی ہاں یا ناں کبھی طولانی بحثیں:)
 
آخری تدوین:
جب شادی کو 5یا 6 سال گزر جاتے ہیں تب ۔۔۔۔

سر کی بجائے گلا نہ دبا دوں ؟ اور تو جیسے کوئی کام نہیں مجھے :D

پینا ہو تو پی لینا۔۔۔۔ نہیں تو اس کی تیز پتی والی چائے بنا کے مجھے دے دو :LOL:

بٹن بند کرنے کا کہہ دو تو جواب آتا ہے ۔۔۔ تیرے ٹُٹے نیں ؟؟میں بچوں کو ناشتہ بنا کے دوں کہ آپ کے چونچلے اُٹھا وں :D

آپ کے نہیں اپنے ۔۔ وہ بھی مارنے کے لیے ;)
مابدولت کا ایک درودیوارشکن قہقہہ !!!:D:D:D
 

آصف اثر

معطل
پہلی دفعہ سات صفحات یکبارگی پڑھنے پڑے۔ کافی دلچسپ مباحثہ رہا۔:)
خان صاحب سے درخواست ہے دوسروں کی حفاظت کرنے کے بجائے انہیں اپنی حفاظت خود کرنا سکھائیں۔ وگرنہ کچھ حاصل نہیں۔
شادی ضرور کریں لیکن سلیقہ مند خاتونِ خانہ سے۔ اور معیاری تربیت کے لیے کم بچے ضروری نہیں۔
 
Top