کسے تیل چاہیے ۔۔ دنیا کا سب سے بڑا 258000 شیشوں کا حامل شمسی توانائی کے پلانٹ کا ابوظہبی میں افتتاح

سید ذیشان

محفلین
یہ ہائیڈرو الیکٹرک کی بات کر رہے ہیں کہ بس وہی ہونی چاہیے کیونکہ سولر کا طریقہ کار ایفیشنٹ نہیں۔ اور ان کے مطابق یہ سولر روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر ;)
لیکن حضور یہ نہیں بتاتے کہ اتنا پانی کہاں سے لائیں جس سے انرجی کی ضرورت پوری ہو جائے۔ :)
اس میں مشکل کیا ہے؟ گرین ہاوس گیسز کو اس حد تک بڑھا دیں کے قراقرم اور ہمالیہ کے تمام گلیشیر پگھل جائیں. یا پھر بڑے بڑے شیشوں سے سورج کی روشنی گلیشئر پر مرتکز کر کے ان کو پگھلایا جائے. پورا ملک پانی پانی ہو جائے گا.
:LOL:
 
زیک

مسافر

مگر یہ نسخہ صرف ایک بار کا ہے
 
فاتح

لائبریرین
کیا آپ سب کے سامنے میرا راز کھول رہے ہیں۔ جو پانچ فی صد کمیشن ملنا تھا وہ تو گیا ہی گیا, اگلی مرتبہ ٹکٹ کے بھی لالے پڑ گئے ہیں.:p
اس راز پر سے پردہ تو عثمان قادر صاحب نے اٹھایا ہے۔ اگر اس پانچ فی صد میں سے ایک فی صد آپ انہیں دے کر ان سے ڈیل کر لیتے تو بات اتنی نہ بگڑتی۔ ;)
 
عثمان قادر

محفلین
جس طریقے کی آپ بات کر رہے ہیں اس کی ایفشنسی محض ڈھائی فیصد ہے، جو کہ سولر سیل سے 10 گنا کم ہے. اس کے علاوہ لاگت، انڈسٹری کا ہونا نہ ہونا، یہ سب باتیں دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون سی ٹیکنالوجی سود مند ثابت ہو گی.
یہ ہائیڈرو الیکٹرک کی بات کر رہے ہیں کہ بس وہی ہونی چاہیے کیونکہ سولر کا طریقہ کار ایفیشنٹ نہیں۔ اور ان کے مطابق یہ سولر روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر ;)
لیکن حضور یہ نہیں بتاتے کہ اتنا پانی کہاں سے لائیں جس سے انرجی کی ضرورت پوری ہو جائے۔ :)
بھائی میں نے پہلے بھی کہا اس سب معاملے مین میں ناقص العلم ہوں میری رائے کا غلط ہونا عین ممکن ہے ۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
ملکی وے سے آگے کہکشاں اور بھی ہیں.کہیں پر رہ لیں گے درویش صفت لوگ. :D
پھر صرف درویش ہی پہنچیں گے وہاں اور وہ بھی رحمان بابا کے بیان کردہ طریقے پہ یو قدم تر عرشہ پورے رسی کے ذریعے۔ ہم جیسے تو اسی سورج میں ایٹمو ایٹمی ہو کر جا بسیں گے
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
افففف اتنے سئیریس موضوع کو مذاق بنا دیا آپ لوگوں نے۔۔۔ اور باتیں کتنی زیادہ کرتے ہیں آپ بھائی لوگ۔۔۔ عورتیں ایسے ہی بیچاریاں بدنام ہیں اس بارے میں
 
سید ذیشان

محفلین
غالب کا قدم اس سے بھی آگے ہے۔

ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب
ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا

:p
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
افففف اتنے سئیریس موضوع کو مذاق بنا دیا آپ لوگوں نے۔۔۔ اور باتیں کتنی زیادہ کرتے ہیں آپ بھائی لوگ۔۔۔ عورتیں ایسے ہی بیچاریاں بدنام ہیں اس بارے میں

مذاق کہاں ہے؟ سیریس باتیں ہو رہی ہیں تونائی کے موضوع پر. :p
 
مقدس

لائبریرین
مذاق کہاں ہے؟ سیریس باتیں ہو رہی ہیں تونائی کے موضوع پر. :p
بالکل توا اور نائی پر ہی ساری باتیں ہو رہی ہیں۔ اب یہ کوئی نہ پوچھے کہ توا کس کا لگ رہا ہےاور نائی کسے کہا جا رہا ہے
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: میں فالو کرتی ہوان اس تھریڈ کو پھر تو۔۔۔ شاید کچھ میں بھی سیکھ ہی جاؤں =)
 
فاتح

لائبریرین
اس میں مشکل کیا ہے؟ گرین ہاوس گیسز کو اس حد تک بڑھا دیں کے قراقرم اور ہمالیہ کے تمام گلیشیر پگھل جائیں. یا پھر بڑے بڑے شیشوں سے سورج کی روشنی گلیشئر پر مرتکز کر کے ان کو پگھلایا جائے. پورا ملک پانی پانی ہو جائے گا.
:LOL:
اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک
ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے
 
گریویٹیشنل فورس کو پاور جنریشن کے لیے استعمال کرنے پر عرصہ پہلے کُچھ مضامین دیکھے تھے لیکن لگتا ہے اسے بھی وقار آغا کی واٹر کٹ ہی قرار دے دیا گیا ہے :)
فورس، پاور، اور انرجی تین مختلف کانسیپٹس ہیں۔ ان کو خلط ملط نہ کیجیے۔ گریویٹیشنل فورس فقط ایک فورس ہے اس سے از خود توانائی حاصل نہیں ہوتی۔ البتہ اس کی مدد سے توانائی کو ایک شکل سے دوسری شکل میں بدلنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پرپیچؤل موشن مشینوں کو لے کر دنیا آج سے نہیں عرصہ دراز سے کئی کوشش کر چکی ہے۔ یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

Top