کسے تیل چاہیے ۔۔ دنیا کا سب سے بڑا 258000 شیشوں کا حامل شمسی توانائی کے پلانٹ کا ابوظہبی میں افتتاح

دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے پلانٹ کا افتتاح جس کے زریعے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی۔
article-2295717-18C37E51000005DC-357_964x639.jpg

2 اشارعیہ 5 اسکوائر کلومیٹر پر محیط شمس 1 شمسی توانائی پلانٹ 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی اسطاعت رکھتا ہے۔
article-2295717-18C6F9D4000005DC-174_964x639.jpg

شمس 1 براہ راست سورج کی روشنی کو تیل سے بھرے پائپ پر مرکوز کرکے بھاپ پیدا کرتا ہے جس سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن چلائے جائیں گے۔
article-2295717-18C6F9CB000005DC-624_470x423.jpg

100 میگا واٹ بجلی سے 20000 گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔
article-2295717-18C6F9DA000005DC-843_470x423.jpg

600 ملین ڈالر کے اس منصوبے کی تعمیر پچھلے 3 سال سے جاری تھی
article-2295717-18C6F9CF000005DC-223_964x639.jpg

شمس 1 کے زریعے پیدا کی گئی بجلی شدید گرمی کے موسم میں استعمال کی جائے جو مہنگے اور باقی سارا سال بیکار رہنے والے فرنیس آئل جنریٹرز کی پیدا کردہ بجلی کے مقابلے میں بہت سستی ہوگی۔

article-2295717-18C6F9BA000005DC-149_470x365.jpg

article-2295717-18C6F9F3000005DC-877_964x604.jpg
article-2295717-18C39BC6000005DC-589_964x528.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پاکستان میں پہلے حکمرانوں کے پیٹ کا جہنم تو بھر جائے جو اصل جہنم کی طرح مزید مزید کی آوازیں لگا رہا ہے۔۔۔ :(
موقع پرستوں نے اس ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔۔ :cry:
 
پاکستان میں بھی ایسا کام کریں تو مزا آ جائے ;)
کاش پاکستان کی حکومت کو بھییہ توفیق ملے کہ ایسا یا اس سے بڑا پراجیکٹ شروع کریں۔۔۔ویسے چند دن قبل خبر آنکھوں سے گذری تھی کہ کسی جرمن کمپنی کو ایسا کوئی پلانٹ لگا کر دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔۔۔اب پتہ نہیں کہ یہ درست ہے یا غلط۔
 

سید ذیشان

محفلین
کاش پاکستان کی حکومت کو بھییہ توفیق ملے کہ ایسا یا اس سے بڑا پراجیکٹ شروع کریں۔۔۔ ویسے چند دن قبل خبر آنکھوں سے گذری تھی کہ کسی جرمن کمپنی کو ایسا کوئی پلانٹ لگا کر دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔۔۔ اب پتہ نہیں کہ یہ درست ہے یا غلط۔

میرے خیال میں تو پاکستان میں بھی سولر انرجی کا کافی پوٹینشل ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا۔
 

باباجی

محفلین
پاکستان میں واقعی سولر انرجی کا بہت پوٹینشل ہے
لیکن حکومتی سطح پر اس کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی
ہاں لاہور میں شہباز شریف نے سولر پینلز لگوائے ہیں کچھ سڑکوں پر
 

شمشاد

لائبریرین
اتنے بڑے علاقے کی حفاظت پاکستان میں ایک مسئلہ ہو گی۔ آئے دن گیس کی لائنوں کو اڑاتے رہتے ہیں۔ اتنے بڑے علاقے کی حفاظت پاکستان میں ایک مسئلہ ہو گی۔
 

عاطف بٹ

محفلین
پنجاب حکومت نے بارہویں جماعت کے ہونہار طلبہ میں حالیہ دنوں شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والے پینلز تقسیم کیے ہیں۔ ہمارے کالج میں بھی 22 بچوں کو یہ پینلز ملے ہیں اور ابھی کچھ دیر پہلے ہی میرے ایک بچے کا فون آیا ہوا تھا کہ اس پینل کی مدد سے اسے کافی فائدہ ہورہا ہے کیونکہ دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت مسئلہ ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے مزے کی بات ہے کہ یہ شمسی حرارت تیل کے پائپ پر مرکوز کر کے اس سے توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔ یعنی بات وہیں کہ نہ نو من تیل ہوگا اور نہ رادھا ناچے گی :)
 

پردیسی

محفلین
کسی بھی گورنمنٹ سے امیدیں وابستہ مت کریں ۔۔۔ سارے ڈاکو لٹیرے ہیں
محلے بھر میں کمیٹیاں بنا کر اس پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔
یعنی ہر علاقے یا محلے بھر کے لوگ اکھٹے ہو کر اس کام کو کریں اور اپنے علاقے کو انرجی مہیا کریں۔۔اس سے ایک تو لوگوں کو روزگار ملے گا دوسرا روشنی تیسرا آپ اور ملک دونوں ترقی کی جانب گامزن ہوں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
کسی بھی گورنمنٹ سے امیدیں وابستہ مت کریں ۔۔۔ سارے ڈاکو لٹیرے ہیں
محلے بھر میں کمیٹیاں بنا کر اس پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔
یعنی ہر علاقے یا محلے بھر کے لوگ اکھٹے ہو کر اس کام کو کریں اور اپنے علاقے کو انرجی مہیا کریں۔۔اس سے ایک تو لوگوں کو روزگار ملے گا دوسرا روشنی تیسرا آپ اور ملک دونوں ترقی کی جانب گامزن ہوں گے
چوتھا یہ بھی کہ بجلی کا بل کم آئے گا :)
 
Top