مبارکباد کرسمس اور حانوکا مبارک!

فاخر رضا

محفلین
مجھے کوئی یہ سمجھادے کہ ہر لڑی میں یہ نفرت خاص طور پر انسانوں سے کیوں شروع ہوجاتی ہے۔ کتنی لڑیاں اس چکر میں بند ہونگی۔پلیز یہ بند کریں۔ کیا کروں کہ میں اب تنگ آگیا ہوں۔ جسے دیکھو کسی نہ کسی کو کافر، نفرت کے قابل اور کیا کیا بنادیتا ہے۔ حضرت عیسیٰ نے اگر یہ بیج بویا ہوتا تو آج ہم ان کی پیدائش کی خوشیاں نہ مناتے۔ اگر نبی پاک نے ایسا کیا ہوتا تو آج انکا کوئی نام لیوا نہ ہوتا۔ خدا نے قرآن میں فرمایا ہے کہ مومن ایک دوسرے کے ولی ہیں اور ان دوسرے کو اچھی باتوں کی تعلیم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں۔
ڈائلاگ ہی ہر مسئلے کا آخری حل ہے اور دنیا آخر کار اس نتیجے کی طرف آئے گی۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
یارو، ملک اور مذاہب کو انفرادی سطح پر ماپنا منطقی نہیں۔ چاہے مسلمان ہے یا یہودی یا عیسائی، یا ایتھیسٹ۔ (گو کہ ایھتھیسٹس اپنے آپ کو مذہبی تصور کا عکس گردانتے ہیں لیکن میرے نزدیک معاملہ کچھ اور ہے، لیکن پھر بھی یہ تو انفرادی زاویہ ہے) اور رہی حکومتوں کی سیاسی نفسیات کی بات تو اتنی عام سی سطح پر اس قدر مشکل موضوعات کچھ فائدہ نہیں دیتے۔ پرہیز بہتر ہے، ہم پردوں کے پیچھے کے بہت سے مناظر نہیں جانتے! ۔۔۔۔ اگر کوئی معترض ہو تو مجھےایک سو پچانوے ( مع فلسطین اور Holy See ) کے خود انحصار حکومتی نظاموں میں سے کوئی ایک غیر جانبدار حکومت دکھا دیں۔ باقی کی باتیں تو بعید از تبصرہ ہیں!

بہت دعائیں!
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
کیونکہ نفرت دلوں میں ہے۔ لڑیوں میں تو صرف اسکا اظہار ہوتا ہے
بھائی عارف کریم آپ ایک بڑے ہورایزن سے چیزیں دیکھتے ہیں جبکہ بہت سارے
یارو، ملک اور مذاہب کو انفرادی سطح پر ماپنا منطقی نہیں۔ چاہے مسلمان ہے یا یہودی یا عیسائی، یا ایتھیسٹ۔ (گو کہ ایھتھیسٹس اپنے آپ کو مذہبی تصور کا عکس گردانتے ہیں لیکن میرے نزدیک معاملہ کچھ اور ہے، لیکن پھر بھی یہ تو انفرادی زاویہ ہے) اور رہی حکومتوں کی سیاسی نفسیات کی بات تو اتنی عام سی سطح پر اس قدر مشکل موضوعات کچھ فائدہ نہیں دیتے۔ پرہیز بہتر ہے، ہم پردوں کے پیچھے کے بہت سے مناظر نہیں جانتے! ۔۔۔۔ اگر کوئی معترض ہو تو مجھےایک سو پچانوے ( مع فلسطین اور Holy See ) کے خود انحصار حکومتی نظاموں میں سے کوئی ایک غیر جانبدار حکومت دکھا دیں۔ باقی کی باتیں تو بعید التبصرہ ہیں!

بہت دعائیں!
کچھ آسان الفاظ میں مزید لکھئے گا۔ اگر ہوسکے تو ایک علیحدہ لڑی میں۔ یہ اہم بات ہے اور اسے ضایع نہیں ہونا چاہئے
 

زیک

مسافر
حانوکا کو عبرانی میں חנוכה لکھتے ہیں۔ اس میں پہلا حرف ح یعنی ח ہے، نہ کہ ہ ה۔ یہ کس نے کہہ دیا کہ عبرانی میں ح نہیں ہوتا؟ ملاحظہ فرمائیں :):)

نیز یہ دیکھنا چاہیے کہ خود یہود ہماری زبان یعنی عربی رسم الخط میں کس طرح لکھتے ہیں۔ یہ رہی اسرائیل کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ :):)

عبرانی میں ת کے تلفظ کا معاملہ کچھ پیچیدہ ہے۔ کچھ اسے ح اور کچھ خ سے تعبیر کرتے ہیں۔ لیکن اگر اسرائیلی آفیشل سائٹ اسے حانوکا لکھ رہی ہے تو بہتر یہی ہے
 

نایاب

لائبریرین
ان سب کو جو اس مبارک موقع پر مبارکباد دے رہے ہیں ان سب کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
خوشیاں اور مسکراہٹیں تقسیم کرنا ہی بہتر عمل ۔
بہت دعائیں
 

یاز

محفلین
میری جانب سے بھی کرسمس اور ہانوکا کے تہواروں کی مبارک باد۔
انسانیت زندہ باد

ندا فاضلی کا ایک شعر بھی ایویں ہی یاد آ رہا ہے۔

گرجا میں، مندروں میں، اذانوں میں بٹ گیا
ہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیا
 

یاز

محفلین
عیسائی تو عام ہیں لیکن یہودی کا ہونا شاید آٹے میں نمک برابر بھی نہیں! ۔۔۔۔ سب انسانوں کی خیر کی دعا کرتا ہوں!!

یہودی پاکستان میں کم ہیں، لیکن ہیں ضرور۔ دوسری جنگِ عظیم میں یورپ سے جان بچا کر دنیا کے مختلف علاقوں میں گئے تو کچھ خاندان کراچی میں بھی آ بسے تھے۔ ان کا قبرستان بھی موجود ہے جو کسی تنازعے کے چکر میں کچھ عرصہ قبل خبروں میں آیا تھا۔ درج ذیل لنکس پہ کچھ تفصیل مل سکتی ہے۔
Karachi's 'Yahoodi Masjid' - Blogs - DAWN.COM
Observing Passover as the Last Jew in Pakistan | The Huffington Post

 

یاز

محفلین
ہانوکا نہیں، حانوکا!
معلوماتی

عبرانی میں ح نہیں ہوتی۔ خانوکا بہتر رہے گا

معلوماتی تر

حانوکا کو عبرانی میں חנוכה لکھتے ہیں۔ اس میں پہلا حرف ح یعنی ח ہے، نہ کہ ہ ה۔ یہ کس نے کہہ دیا کہ عبرانی میں ح نہیں ہوتا؟ ملاحظہ فرمائیں :):)

معلوماتی ترین
 

زیک

مسافر
یہودی پاکستان میں کم ہیں، لیکن ہیں ضرور۔ دوسری جنگِ عظیم میں یورپ سے جان بچا کر دنیا کے مختلف علاقوں میں گئے تو کچھ خاندان کراچی میں بھی آ بسے تھے۔ ان کا قبرستان بھی موجود ہے جو کسی تنازعے کے چکر میں کچھ عرصہ قبل خبروں میں آیا تھا۔ درج ذیل لنکس پہ کچھ تفصیل مل سکتی ہے۔
Karachi's 'Yahoodi Masjid' - Blogs - DAWN.COM
Observing Passover as the Last Jew in Pakistan | The Huffington Post

بر صغیر کی بنی اسرائیل کمیونٹی کی تاریخ پرانی ہے۔ ڈی این اے کے تجزیے سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے اباؤاجداد میں یہودی اور جنوبی ایشیائی دونوں شامل ہیں
 
تصحیح کا شکریہ۔ عربی کو ہماری زبان کہنے پر احتجاج ریکارڈ کرواتا ہوں :)
میری کرسمس اینڈ ہیپی نیو یئیر :)
ہم نے عربی کو ہماری زبان نہیں کہا۔ اس مراسلے میں "ہماری زبان" سے مقصود اردو ہی تھا لیکن چونکہ اردو زبان عربی رسم الخط استعمال کر رہی ہے اس لیے ہماری زبان کہہ کر مذکورہ ویب سائٹ کا حوالہ دیا۔ :):)
 
عبرانی میں ת کے تلفظ کا معاملہ کچھ پیچیدہ ہے۔ کچھ اسے ح اور کچھ خ سے تعبیر کرتے ہیں۔ لیکن اگر اسرائیلی آفیشل سائٹ اسے حانوکا لکھ رہی ہے تو بہتر یہی ہے
اس مراسلے سے عارف کریم صاحب نے اتفاق کیا ہے تو کیا اب یہ بہتر نہ ہوگا کہ اس لڑی کے عنوان میں موجود "ہانوکا" کو "حانوکا" سے تبدیل کر دیا جائے؟ :):)
 

عثمان

محفلین
ابهی تک خیر مبارک نہیں آئی۔ :heehee:
حالانکہ یہ دھاگہ کسی اوسط مبارکبادی دھاگے سے کوئی کم دلچسپ نہیں ہے۔
آپ کا کیا خیال تھا کہ یہودی اور عیسائی کے یہاں دستیاب نہ ہونے سے دھاگہ خالی جائے گا؟
سب کچھ تو ہے۔۔ آرا کا تبادلہ ، معلومات، محفلین کی آپس کی نوک جھونک۔۔ وغیرہ۔
پھر آپ کہتے ہیں کہ محفل میں جمود ہے۔ :)
 
Top