مبارکباد کرسمس اور حانوکا مبارک!

آپ کا کیا خیال تھا کہ یہودی اور عیسائی کے یہاں دستیاب نہ ہونے سے دھاگہ خالی جائے گا؟
:)
نہیں۔
بلکہ 'مبارک ہو' ، 'مبارک ہو' جیسے لگاتار کاپی پیسٹ مراسلوں سے بچنے کے لیے ابتدائی کوشش خاصی کامیاب رہی:)
 
کرسمس کی رات ایک چرچ سے گزر ہوا عجیب منظر دیکھآ کہ چرچ پر اندھیرا ہے اور سامنے پارک میں سجاوت۔
معلوم پڑتا ہے کہ عیسائی کرسمس پر عبادت کرتے ہیں اور باقی ہلہ گلہ۔
حضرت عیسی کی معجزاتی پیدایش پر خوشی منانے پر کیا برائی ہے؟
 

یاز

محفلین
عارف پائی کتھے گئے؟ ویسے تو ہر مبارک باد دھاگے میں "خیر مبارک" لکھ رہے ہوتے ہیں یہاں بھی لکھ دیتے کیا ہوجاتا:oops:o_O:p
حقیقتِ حال کچھ یوں ہے کہ کسی اور کی بنائی ہوئی لڑی میں مکرمی عارف کریم صاحب "خیر مبارک" کی شراکت کیا کرتے ہیں۔ تاہم لڑیء ہٰذا میں تو صاحبِ لڑی ہی وہ بقلم خود ہیں۔ الغرض حاجتِ خیر مبارک نیست وغیرہ۔
 
السلام علیکم

کبھی کسی یہودی سے ملاقات نہیں ہوئی اس لئے ان کی فیور میں مکالمے لکھ دئے، ایک مرتبہ ملاقات کر کے دیکھ لیں ان کی تعریف میں لکھے گئے مکالمے کو ضرور بدل ڈالیں گے، اتنی نفرت کہ مسلمانوں کے تو قریب سے بھی نہیں پھٹکتے۔

ولسلام

یہودیوں کی تعریف؟ کہاں ہے بھائی؟

یہودیوں کا ذکر ہوا ہے یہودیوں کا ذکر تو قرآن پاک میں بہت زیادہ ہوا ہے
 

اے خان

محفلین
پشتونوں کا یہودی نسل سے ہونا قابلِ فخر بات ہے نہ کہ موجبِ توہین کیونکہ یہودی النسل ہونا تو شاید تب اس قوم کے لیئے توہین کا موجب ہوتا جب وہ سید الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان نہ لاتے۔ یہ تو اُن کی غیرت کی بلندی اور ایمان کی عظمت کا نشان ہے کہ یہودی النسل ہوتے ہوئے بھی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئے۔

کیونکہ یہ وہی آخری نبی ہیں جن کے اوصاف تورات و انجیل میں مذکور ہیں اور جن کی وجہ سے ہی اہلِ کتاب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک ”نجات دہندہ“ کے طور پر منتظر بھی تھے لیکن بعد میں انہوں نے محض اس جلن اور حسد کی وجہ سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کا انکار کیا کہ اُن کا تعلق بنی اسرائیل سے نہیں تھا۔ بنی اسرائیل کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کا یہ انکار دلائل پر نہیں بلکہ نسلی منافرت اور حسد و عناد پر مبنی تھا۔
تو یہ پشتونوں کے لئے قابل فخر بات ہے کہ یہ لوگ حضرت موسی علیہ السلام کے حواری بھی ہیں اور آخری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بھی۔
 
یہودی، اچھے لوگ ہوتے ہیں ، بل گیٹس، لیری ایلیسن، گیری بلوم ، جیسے لوگوں کی کمپنیوں میں ہزاروں مسلمان کام کرتے ہیں، جبکہ ہزار سے زائید یہودی، پاکستان بننے کے بعد خوف کی وجہ سے بھاگ گئے۔
 
Top