کراچی میں عید ملن پارٹی

میر انیس

لائبریرین
میری م،م مغل یعنی محمود سے بات ہوچکی ہے و بھی آئیں گے انشاللہ۔ پتہ نہیں کیوں انہوں نے محفل میں لکھنا چھوڑ رکھا ہے ۔ یہ خلیل بھائی پتہ نہیں کہاں غائب ہیں ۔
 
میر انیس

لائبریرین
ہو تو گیا فیصلہ فہد۔
تاریخ:- 26 اگست
مقام :- مزارِ قائد
دن:- اتوار
بس وقت رہ گیا ہے شاید اس پر کسی نے بات ہی نہیں کی وہ بھی کل تک طے ہوجائے گا
ایک بات میں بار بار کہ رہا ہوں کہ زپ میں سب اپنا فون نمبر لکھ دیں ورنہ اگر فہیم یا امین کے پاس آپ لوگوں کے نمبر ہیں تو وہ بھی ٹھیک ہے
 
زبیر مرزا

محفلین
مزارِ قائد انیس بھائی خوب مزارہے گا :)
کھانے کو کیا کیا ہوگا؟ فون نمبر جناب مخدوم امین فہیم پی پی پی والے کو بتانا ہوگا؟​
کچھ تصاویر بھی بنیں گی ؟​
تم ہمیں بھول جاو گے صاحب ؟​
پارٹی اکیلے اُڑاو گے صاحب؟​
 
لاہور سے میں نہ صرف اس عید ملن پارٹی کے لئے تیار ہوں بلکہ کھانے پینے کے بِل کی ادائیگی بھی میرے ذمے ہوگی مگر مجھے یہ نہیں پتہ کہ کن ارکان کا تعلق لاہور سے ہے۔
میں بھی بس لاہور کے گردو نواح میں ہی رہتا ہوں:)
 
کھانے میں نہاری پائے بہاری بوٹی ملائی بوٹی ریشمی کباب اسٹوڈنٹ کی بریانی مٹن کڑھائی یہ سب تو نہیں ہوگا بلکہ انڈہ گھوٹالا اور دال گھوٹالا ہوگا پی پی پی والے تو بھائی ویسے ہی سب کچھ کھانے کے عادی ہیں انکو جھوٹے منہ فون بھی کردیا تو ہمارے ہاتھوں سے نوالے بھی چھین کر کھاجائیں گے۔
تصویریں ایسے کھینچیں گے کہ مزارِ قائد پس منظر میں نظر آرہا ہوگا۔ وڈیو بھی بنائیں گے اور زحال تم نے یہ کیسے سوچ لیا تم کو میں بھول جاؤں گا ہر ڈش میں سے پہلا نوالہ تصور میں تمہارے منہ میں ڈالوں گا پھر بلی کے آگے ڈالدیا کروں گا جسکا ثواب تم کو ملے گا ۔ اور ہاں تم فون کرنا نا وقت کا تعین تم خود ہمارے وقت کےحساب سے کر لینا
 
میر انیس

لائبریرین
میں بھی بس لاہور کے گردو نواح میں ہی رہتا ہوں:)
چلیں آپ دو تو ہوگئے نا آپ علامہ اقبال کے مزار کا رکھ لیں وہیں سے ہم سے رابطی کیجئے گا یقین کریں صرف آپ دو ہی نکلیں گے اور آہستہ آہستہ پورا قافلہ بن جائے گا ابھی تو دو دن بیچ میں ہیں۔ باقی فیصل آباد والوں نے کوئی بات نہیں کی دوست یعنی شاکر اور نظامی صاحب وغیرہ وہیں رہتے ہیں نا
 
زبیر مرزا

محفلین
کھانے میں نہاری پائے بہاری بوٹی ملائی بوٹی ریشمی کباب اسٹوڈنٹ کی بریانی مٹن کڑھائی یہ سب تو نہیں ہوگا بلکہ انڈہ گھوٹالا اور دال گھوٹالا ہوگا پی پی پی والے تو بھائی ویسے ہی سب کچھ کھانے کے عادی ہیں انکو جھوٹے منہ فون بھی کردیا تو ہمارے ہاتھوں سے نوالے بھی چھین کر کھاجائیں گے۔
تصویریں ایسے کھینچیں گے کہ مزارِ قائد پس منظر میں نظر آرہا ہوگا۔ وڈیو بھی بنائیں گے اور زحال تم نے یہ کیسے سوچ لیا تم کو میں بھول جاؤں گا ہر ڈش میں سے پہلا نوالہ تصور میں تمہارے منہ میں ڈالوں گا پھر بلی کے آگے ڈالدیا کروں گا جسکا ثواب تم کو ملے گا ۔ اور ہاں تم فون کرنا نا وقت کا تعین تم خود ہمارے وقت کےحساب سے کر لینا
انیس بھائی شکریہ :)
تم اتا کچھ کھاؤ گے صاحب ؟
ہاجمولا بھی ساتھ لاوگے صاحب؟
ظلم ہے کسی پردیسی کو اسٹوڈنٹ کی بریانی یاد دلانا
 
لاہور سے میں نہ صرف اس عید ملن پارٹی کے لئے تیار ہوں بلکہ کھانے پینے کے بِل کی ادائیگی بھی میرے ذمے ہوگی مگر مجھے یہ نہیں پتہ کہ کن ارکان کا تعلق لاہور سے ہے۔
عاطف بھائی! آپ بھی اس سلسلے کا دھاگہ کھول لیں۔ یہاں تو کراچی والے ہی ملیں گے آپ کو۔
 
محمد امین

لائبریرین
کھانے میں نہاری پائے بہاری بوٹی ملائی بوٹی ریشمی کباب اسٹوڈنٹ کی بریانی مٹن کڑھائی یہ سب تو نہیں ہوگا بلکہ انڈہ گھوٹالا اور دال گھوٹالا ہوگا پی پی پی والے تو بھائی ویسے ہی سب کچھ کھانے کے عادی ہیں انکو جھوٹے منہ فون بھی کردیا تو ہمارے ہاتھوں سے نوالے بھی چھین کر کھاجائیں گے۔
تصویریں ایسے کھینچیں گے کہ مزارِ قائد پس منظر میں نظر آرہا ہوگا۔ وڈیو بھی بنائیں گے اور زحال تم نے یہ کیسے سوچ لیا تم کو میں بھول جاؤں گا ہر ڈش میں سے پہلا نوالہ تصور میں تمہارے منہ میں ڈالوں گا پھر بلی کے آگے ڈالدیا کروں گا جسکا ثواب تم کو ملے گا ۔ اور ہاں تم فون کرنا نا وقت کا تعین تم خود ہمارے وقت کےحساب سے کر لینا

پی پی پی والے نہیں ۔۔۔ امین اور فہیم ۔۔۔امین فہیم ہاہہاہاہا۔۔۔

تو صاحبو!

مقام: مزارِ قائد
وقت: 2 بجے دوپہر
پابندیٔ وقت کا خاص خیال رکھیں۔۔۔ اور جو جو افراد تشریف لانا چاہتے ہیں اس پوسٹ کا اقتباس لے کر اپنے اپنے نام اس میں شامل کرتے جائیں۔ کچھ نام میں شامل کر رہا ہوں۔ جو افراد نہ آنا چاہیں اپنے نام کو "قلم زد" کردیں ۔۔ بالکل ایسے۔۔۔ پھر ہم انہیں گھر سے "اٹھا" لیں گے۔۔۔۔

1- میر انیس
2- انیس الرحمن
3- fahim
4- امین
5- حسان خان
6- محمد خلیل الرحمٰن
7- Rashid Ashraf
8- عمار خاں
9- محمداحمد
10- مزمل شیخ بسمل
11- یوسف ثانی
12- عین عین
13- ابوشامل
14- مغزل
15- مہدی نقوی حجاز
16- گمنام زندگی
 
محمد امین

لائبریرین
تمام افراد اپنے اپنے فون نمبرز اس عید ملن والی گفتگو میں ارسال کردیں تاکہ رابطے میں آسانی رہے۔۔۔
 
آپ میں سے کوئی گوگل پلس پر ایک عدد "ایوینٹ" مندرج کر کے احباب کو دعوت دے تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کون کون آ رہا ہے اور کون نہیں آ سکتا، کس کی آمد غیر یقینی ہے یہ سب معلوم ہوتا رہے گا۔ اور ساتھ ہی اس ایونٹ کے دوران شرکا کے اینڈرائڈ یا آئی فون ڈیوائسیز سے لی گئی تمام تصاویر ایک جگہ جمع ہو جائیں گی۔
 
محمد امین

لائبریرین
بابے کا مزار
کو
مزارِ قائد
کر لیجے۔ :)

کر دیا احمد بھائی :) میں برسرِ مزاح لکھا تھا۔ وہ آڈیو آپ نے غالبا سنی ہو جس میں پرویز مشرف کی نقل اتاری گئی تھی، وہ کہتا ہے "بابے کے مزار پہ کھڑا ہوں۔۔۔پیچھے بابے کی روح ہے، تڑپتی ہے۔۔۔" :D

مجھے وہ آڈیو یاد آگئی تھی ۔۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
ان 16 کے علاوہ اور کون کون حضرات ہیں کراچی کے؟ حافظ سمیع اللہ آفاقی تھے وہ زمانہ ہوا محفل سے کنارہ کش ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ؟؟
 
Top