کراچی میں عید ملن پارٹی

میر انیس

لائبریرین
کچھ عرصے پہلے جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے ایک خواہش کا اظہارکیا تھا کہ اس سال کراچی میں رہنے والے تمام محفلین مل کر 26 اگست بروز اتوار ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں جسکے لئے مناسب جگہ کا تعین کرنا باقی رہ گیا تھا اس گفتگو میں کافی تجاویز سامنے آئیں پر چونکہ خلیل بھائی ہی غائب ہوگئے تو بہت سے ایسے محفلین جو کراچی میں تو رہتے ہیں پر انکو مدعو نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی جگہ حتمی طور پر طے ہوپائی۔ اب چونکہ دن بہت قریب ہے اسلئے میں خود خلیل بھائی کی طرف سے کراچی میں رہنے والے تمام محفلین کو اطلاع دیتا ہوں کہ اِس اتوار کو ہم سب اکھٹے ہونگے انشاللہ اور خوب ہلا گلا کریں گے شاعر حضرات اپنا نیا کلام پیش کریں گے اور جس کو سب سے زیادہ داد ملی کھانے کا بِل بھی وہی ادا کرے گا ۔ جو جو لوگ گفتگو میں شامل تھے وہ تو وہیں اپنے آنے کی تصیق کردیں باقی جسکو اطلاع نہیں تھی یا ایسے صاحبان جو رہتے تو کراچی یا ملک سے باہر ہیں پر عید میں کراچی میں موجود ہوں گے وہ یہاں اطلاع کرد یں باقی حضرات اپنے اپنے شہروں میں اس تجویز پر عمل کرسکتے ہیں اور اسی دن ہم موبائل فون پر رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔یعنی فرض کریں ہماری طرح زندہ دلانِ لاہور بھی اسی دن عید ملن رکھیں تو وہیں سے ہماری عید ملن میں فون کے ذریعے منسلک ہوسکتے ہیں۔ شمشاد نبیل ابن سعید آپ لوگ بھی اسی ہماری عید ملن میں شریک ہوسکتے ہیں
مجھ کو اس اعلان کیلئے یہی جگہ مناسب لگی لیکن اگر منتظمین چاہیں تو اسکواسکے مناسب زمرے میں منتقل کرسکتے ہیں
 
اجی حضور آپ فون سے شرکت کی بات کرتے ہیں، اگر کسی طرح گوگل ہینگ آؤٹ کا نظم ہو جائے تو ہم بذریعہ ویڈیو کانفرینسنگ موجود ہونا چاہیں گے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
لو صاحب یوں توہمارے ساتھ سلوک نا کرو ایک تو اس شہرکی یاد سے جی اُداس سا ہے اور اس پر ستم کہ ہم کوعیدملن میں شرکت کی دعوت
بھی نا دی :(
 

میر انیس

لائبریرین
اجی حضور آپ فون سے شرکت کی بات کرتے ہیں، اگر کسی طرح گوگل ہینگ آؤٹ کا نظم ہو جائے تو ہم بذریعہ ویڈیو کانفرینسنگ موجود ہونا چاہیں گے۔ :) :) :)
بالکل ہم پوری کوشش کریں گے سعود اسکی اور اگر تم نے شرکت کرلی تو پھر چار چاند لگ جائیں گے ۔ (ویسے 3 چاند تو ہمارے پاس موجود ہیں)
 

عاطف بٹ

محفلین
لاہور سے میں نہ صرف اس عید ملن پارٹی کے لئے تیار ہوں بلکہ کھانے پینے کے بِل کی ادائیگی بھی میرے ذمے ہوگی مگر مجھے یہ نہیں پتہ کہ کن ارکان کا تعلق لاہور سے ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
ان تین چاندوں میں چاند بابو بھی شامل ہیں یا نہیں؟ :)
چاند بابو کو تو کافی عرصہ ہوگیا محفل میں آئے ہوئے۔ یہ تین چاند انکے علاوہ ہیں۔
لاہور سے میں نہ صرف اس عید ملن پارٹی کے لئے تیار ہوں بلکہ کھانے پینے کے بِل کی ادائیگی بھی میرے ذمے ہوگی مگر مجھے یہ نہیں پتہ کہ کن ارکان کا تعلق لاہور سے ہے۔
یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں آپ خود دیکھئے گا کل تک لاہور کے کتنے لوگ آنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
ویسے ایک بات بتادوں آپ کا جذبہ اپنی جگہ پر بِل کی جہاں ترک بات ہے تو امریکن سسٹم ہی صحیح رہتا ہے (ہر معاملے میں نہیں) اس سے کسی پر بوجھ نہیں پڑتا
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے ایک بات بتادوں آپ کا جذبہ اپنی جگہ پر بِل کی جہاں ترک بات ہے تو امریکن سسٹم ہی صحیح رہتا ہے (ہر معاملے میں نہیں) اس سے کسی پر بوجھ نہیں پڑتا
جی آپ نے ٹھیک کہا مگر سچ کہوں تو تین چار روز میں ہی مجھے محفل اس حد تک عزیز ہوگئی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اب جہاں تک بِل کی ادائیگی کی بات ہے تو میرے نزدیک یہ بھی محفل سے محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
چلیں ابھی لاہور کے لوگ آنے دیں پھر دیکھتے ہیں وہ بھی راضی ہوتے ہیں یا نہیں یا ہر ایک اسی طرح محفل سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو نتیجہ وہی امریکن سسٹم پر ہی آکر رکے گا جیسے کے کراچی میں بھی ہر کوئی یہی چاہ رہا تھا میرے علاوہ۔ میں تو ٹی اے ڈی اے بھی مانگ رہا تھا وہ تو بھلا ہو امین کا جنہوں نے مجھ کو لانے لیجانے کی ذمہ داری قبول کی
 

میر انیس

لائبریرین
میرانیس یوں کجئیے کہ بکراعید کا پروگرام بھی ابھی سے ترتیب دے ڈالیں ہم تب تک آجائیں گے :)
اگر یہ کامیاب رہا تو بقر عید پر بھی بقر عید ملن کریں گے جس میں ہر کوئی اپنے بقر کا کم از کم ایک کلو گوشت لائے گا ( اس میں بھی میرے علاوہ ) اور پھر تکہ بوٹی بنائیں گے سب(میری نہیں) اور خوب مزہ کریں گے
 

زبیر مرزا

محفلین
ایک کو گوشت :shocked: کی قیمت تو ایک تولہ سونے کی برابر ہے
کیا ایک کلوگائے کے گوشت میں سات حصے ہوسکتے ہیں تو ہمارا حصہ ڈال لیں ورنہ سرکار ہم غریب آدمی ہیں آپ ہی کچھ بندہ پروری فرما دینا
 
ایک کو گوشت :shocked: کی قیمت تو ایک تولہ سونے کی برابر ہے
کیا ایک کلوگائے کے گوشت میں سات حصے ہوسکتے ہیں تو ہمارا حصہ ڈال لیں ورنہ سرکار ہم غریب آدمی ہیں آپ ہی کچھ بندہ پروری فرما دینا
پھر آپ ایسا کیجئے کہ مرغ کا ایک کلو گرام مغز لے آئیے گا۔ :) :) :)
 

میر انیس

لائبریرین
یار سات حصے تو وہ ڈلیں گے جو مخیر حضرات گوشت لائیں گے میں تو گوشت لاؤں گا ہی نہیں تو حصہ کیا ڈالوں گا۔ دوسرے اللہ اللہ کرو خوب ڈالر کما رہے ہو اتنی کنجوسی صحیح نہیں محفل میں ایک ہی کنجوس کافی ہے
 
Top