تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہجرت کی خاندانی روایت کے پیش نظر کوئی پرانی کتاب، جینز یا گٹار موجود نہیں

اور مجھے لگتا تھا کہ ہجرت صرف ہماری خاندانی روایت ہے۔
ویسے زیک بھائی، میرا سوال ہم سب کے گھروں میں موجود ذخیرہ کتب میں سب سے پرانے نسخے سے ہے، عین ممکن ہے کسی کے پاس سب سے پرانی کتاب ایسی ہو جو اسی سال ہی شایع ہوئی ہو، ایسی کتاب یہاں شیئر کی جا سکتی ہے۔
 
IMG_20180720_074805.jpg

IMG20180720073449.jpg

1964 کی یہ کتاب تو اتفاق سے میرے کمرے میں ہی تھی، جو ابو نے کالج کے زمانے میں خریدی تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اپنے بچپن میں جو چند کتابیں دیکھی تھیں وہ والد صاحب مرحوم کی تھیں اور شاید ان کی اپنی طالب علمی کے زمانے کی تھیں، تین مجھے یاد ہیں، ایک انگلش اردو لغت تھی، ایک "موت کا منظر، مرنے کے بعد کیا ہوگا" اور تیسری "کشف المحجوب"۔ آخری کو میں پڑھنے کی کوشش کرتا تھا لیکن زیادہ دلچسپ نہیں لگتی تھی۔ "موت کا منظر"، واہ واہ خواجہ صاحب نے کیا کیا بیان کر دیا ہے۔ ایک چھوٹے سے بچے کے ہاتھ میں ایسی کتاب، بس سارا دن جنت جہنم میں ہی رہتا تھا۔

ان کا ملنا مشکل ہے، کیونکہ کچھ سال پہلے جگہ کم پڑ جانے کی وجہ سے میں نے اردو ادب اور اس طرح کی بہت سی کتابیں کھڈے لائن لگا دی تھیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
تین چار برس قبل جب اپنے گھر میں موجود کتابوں کی چھان پھٹک کی تو اس میں دو قدیم نسخے بھی برآمد ہوئے۔ ایک کتاب ڈپٹی نذیر احمد کے علمی مضامین سے متعلق تھی جو کہ 1922ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسی طرح مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی تاریخ اسلام کے نام سے ایک کتاب بھی برآمد ہوئی جس پر 1927ء کا سن درج تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
1976 اور 1988 کے سیلاب گھر میں موجود قدیم کتب کو اپنے ساتھ بہا لے گئے ۔ بس اک قران پاک ہی بچ پایا ۔ کوشش کروں گا کہ بچوں سے کہہ کر اس کی تصاویر محفل پر شریک کر سکوں ۔
بہت دعائیں
 

سید عمران

محفلین
ہمارے گھر میں سب سے پرانی کتاب چھیانوے برس پرانی ہے جس کی تفصیل کل بتائیں گے، ان شاء اللہ!
مزید سسپنس پیدا کرنے کے لیے اس طرح بھی لکھ سکتے تھے۔۔۔
ہمارے گھر میں ایک پرانی کتاب ہے۔۔۔
کتنی پرانی ہے؟؟؟
کل بتائیں گے!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
تین چار برس قبل جب اپنے گھر میں موجود کتابوں کی چھان پھٹک کی تو اس میں دو قدیم نسخے بھی برآمد ہوئے۔ ایک کتاب ڈپٹی نذیر احمد کے علمی مضامین سے متعلق تھی جو کہ 1922ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسی طرح مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی تاریخ اسلام کے نام سے ایک کتاب بھی برآمد ہوئی جس پر 1927ء کا سن درج تھا۔
اس طرح میرے پاس جو سب سے "قدیم" کتاب ہے وہ 1930ء کی دہائی میں شاید چھپی ہوئی ہے، صحیح یاد نہیں کتاب دیکھنی پڑے گی۔ یہ چار سائنسی کتابوں کا ایک مجموع بنام Modern Scientific Thought ہے۔ لاہور میں میو ہاسپٹل کے ارد گرد کوئی کباڑ مارکیٹ ہے، نوے کی دہائی میں وہاں سے ایک کباڑی کی دکان سے ملی تھی، اور گھر میں کہیں قریب ہی پڑی ہوگی۔ :)
 
قدیم کتابوں کے سلسلے میں سب سے پہلے ہم گزشتہ صدی کی پچاس کی دہائی کی اُن چند کتب کا تذکرہ کرنا چاہیں گے جو ہمیں بے حد عزیز ہیں۔

IMG_20180720_101713.jpg



IMG_20180720_101802_HDR.jpg


IMG_20180720_101841_HDR.jpg


IMG_20180720_101930_HDR.jpg


جیسا کہ تعارف میں لکھ دیا گیا ہے یہ کتابیں (جن کا سن اشاعت 1953-1954 ہے کراچی ایجوکیشن بورڈ کے لیے سلور برڈٹ کمپنی نیویارک سے چھپوائی گئی تھیں، ہمارے بڑے بھائی کے کورس میں شامل ہونے کے باعث بچپن میں ہماری بھی دسترس میں تھیں۔

اصل کتابیں تو خدا جانے کیا ہوئیں، بعد میں ہمیں پرانی کتابوں کے ٹھیلوں پر نظر آئیں تو شوق سے خرید لائے اور سینے سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں۔
 
ہمارے گھر میں قدیم ترین نسخہ قرآن پاک کا ہے۔ یہ دادا جان کو ان کے بزرگوں سے ملا اور اب ہمارے پاس ہے۔ اگر میں بھول نہیں رہی تو یہ انیسویں صدی کے اواخر میں شایع شدہ ہے اور دہلی میں شایع ہوا تھا۔ اس وقت نسخہ کے صفحات کافی ضعیف ہیں۔ کوشش کروں گی اس کی تصویر یہاں شیئر کر سکوں۔
ضعیف یا بوسیدہ
 
سن 1958 کا شائع کردہ ہماری والدہ کی ممانی محترمہ ممتاز شیریں کا ترجمہ کیا ہوا جان اسٹین بیک کا ناول " دُرِ شہوار" ہماری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی ستر کی دہائی میں پرانی کتابوں سے خریدی۔

IMG_20180720_104947.jpg
 

نایاب

لائبریرین

جب آپ ہی بھلا گئے تھے تو کیا ۔۔۔ کبھی یاد ہی کر لیتے ۔۔۔
ماشاء اللہ
بہت بابرکت ہے یہ دھاگہ
محترم علم اللہ بھائی تشریف لے آئے ۔
کہاں ہوتے ہیں آج کل ،
یاد تو بہت کیا مگر آپ کی جانب سے کوئی خبر نہ ملی
اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھے آمین
بہت دعائیں
 
ماشاء اللہ
بہت بابرکت ہے یہ دھاگہ
محترم علم اللہ بھائی تشریف لے آئے ۔
کہاں ہوتے ہیں آج کل ،
یاد تو بہت کیا مگر آپ کی جانب سے کوئی خبر نہ ملی
اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھے آمین
بہت دعائیں

کیا بھائی جان کب یاد کیا
اواز بھی تو دینا تھا
یہیں دلی میں ہوں
عندلیب آپا سے ملاقات ہوئی تھی گذشتہ سال
اور نایاب بھائی میں آپ کو نہیں بھولا ۔۔۔ دیکھئے مکالمہ میں کتنے مراسلے بھیجے تھے ۔۔۔ آپ کو بھلا کیسے بھول سکتا ہوں۔۔۔ آپ تو میرے دل میں بستے ہیں ۔۔۔
اللہ سدا آپ کو خوش رکھے ۔۔
 
Top