کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اللہ کے نزدیک مقبول دین فقط اسلام
مصنف
عبدالہادی عبدالخالق مدنی
ناشر
احساء اسلامک سنٹر
تبصرہ
واقعہ معراج نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد، ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے۔ وہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور، الہٰی معجزہ، صداقت نبوت کی آیت اور نشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت و موعظت اور درس و نصائح کے خزانے سے معمور اور عقیدہ و عمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے۔ لیکن اس سلسلہ میں اردو زبان میں یکجا کتابی شکل میں مواد بہت کم موجود ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ اسی کے پیش نظر مولانا عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کمر ہمت باندھی اور اس موضوع پر زیر تبصرہ کتابچہ مرتب کیا۔ مولانا نے صرف صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث و آثار کو جگہ دی ہے ۔ اس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب ’الاسراء والمعراج‘ سے استفادہ کیا گیا ہے نیز مسائل و فوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف فتح الباری شرح صحیح بخاری سے زیادہ تر فائدہ اٹھایا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب اللہ کے نزدیک مقبول دین فقط اسلام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قصص القرآن
مصنف
مولانا محمد حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی
ناشر
دارالاشاعت اردوبازارکراچی
تبصرہ
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی پہلی اور دوسری جلد ہے جس میں حضرت آدم سے لے کر حضرت یحییٰ علیہما السلام تک کے واقعات نہایت مفصل اور محققانہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب قصص القرآن جلداول ودوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب قصص القرآن جلدسوم وچہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد اول ودوم
پیش لفظ
عرض ناشر
حضرت آدم علیہ السلام
حضرت نوح علیہ السلام
حضرت ادریس علیہ السلام
حضرت ہود علیہ السلام
حضرت صالح علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام
حضرت اسماعیل علیہ السلام
حضرت اسحق علیہ السلام
حضرت لوط علیہ السلام
حضرت یعقوب علیہ السلام
حضرت یوسف علیہ السلام
حضرت شعیب علیہ السلام
حضرت موسیٰ وہارون علیہم السلام
حصہ دوم
حضرت یوشع بن نون علیہ السلام
حضرت حزقیل علیہ السلام
حضرت الیاس علیہ السلام
حضرت الیسع علیہ السلام
حضرت شمویل علیہ السلام
حضرت داؤد علیہ السلام
حضرت سلیمان علیہ السلام
حضرت ایوب علیہ السلام
حضرت یونس علیہ السلام
حضرت ذوالکفل علیہ السلام
حضرت عزیر علیہ السلام
حضرت زکریا علیہ السلام
حضرت یحیٰ علیہ السلام
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد سوم وچہارم
حصہ سوم
پیش لفظ
اصحاب الجنۃ
مومن وکافر
اصحاب القریہ یا اصحاب یٰسین
حضرت لقمان علیہ السلام
اصحاب سبت
اصحاب الرس
بیت المقدس اور یہود
ذوالقرنین
اصحاب الکہف والرقیم
سبا اور سیل عرم
اصحاب الاخدود
اصحاب الفیل
حصہ چہارم
دیباچہ
پیش لفظ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام
حضرت محمدﷺ
اسراء (معراج)
ہجرت
عزوات
بنو نضیر
واقعہ افک
نباء فاسق
مسجد ضرار
وفات یا وصل بالرفیق الاعلی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتنہ اور فساد میں سلامت روی اور استقامت کے رہنما اصول
مصنف
صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل شیخ
مترجم
ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
ناشر
اصلی اہل سنت ڈاٹ کام
تبصرہ
جیسا کہ صاحب عقل و فہم جانتے ہیں کہ موجودہ دور فتنات کا دور ہے جس میں مسلمانوں کو ثقافتی، سیاسی اور سماجی سطح پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ نیکی اور بھلائی ایک اجنبی چیز سمجھے جانے لگے ہیں۔ ایسے میں اس بات کی شدت سے ضرورت ہے کہ ان فتنوں سے بچاؤ کی تدابیر کی جائیں۔ کیونکہ قرآن کی ایک آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب فتنے سر اٹھاتے ہیں تو صرف ظالم ہی اس کا شکار نہیں ہوتے بلکہ اس کے دائرہ میں سارے لوگ آ جاتے ہیں اور جب یہ فتنے برپا ہو جاتے ہیں تو کسی کو کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ زیر نظر مختصر سے کتابچہ میں فضیلۃ الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ نے ایسے قواعد و ضوابط کو ترتیب کےساتھ بیان کر دیا ہے جو فتنہ اور فساد میں ایک مسلمان کے لیے مشعل راہ ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالجبار الفریوائی نے نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ 48 صفحات پر مشتمل اس کتابچے پر طارق علی بروہی نے نظر ثانی کی ہے۔ کتابچہ میں فتنات سے بچاؤ کے لیے جو 9 قواعد بیان کیے گئے ہیں ان سے ہر خاص و عام کا مطلع ہونا بہت ضروری ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب فتنہ اور فساد میں سلامت روی اور استقامت کے رہنما اصول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
مذکورہ قواعد وضوابط کی پابندی سے حاصل ہونے والے فوائد
فتنہ کے ایام میں واجب الاتباع شرعی قواعد وضوابط
پہلا قاعدہ
دوسرا قاعدہ
تیسرا قاعدہ
چوتھا قاعدہ
پانچواں قاعدہ
حاکم کے لیے دعائے خیر
چھٹا قاعدہ
ساتواں قاعدہ
آٹھواں قاعدہ
نواں قاعدہ
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بدعت اور امت پر اس کے برے اثرات
مصنف
علی بن محمد ناصر الفقہی
مترجم
محمد ابوالکلام بن محمد شمس الدین المدنی
ناشر
اصلی اہل سنت ڈاٹ کام
تبصرہ

اس وقت مسلم معاشرہ شرک و بدعات اور اوہام و خرافات کے دلدل میں جس بری طرح پھنسا ہوا ہےوہ کسی صاحب بصیرت سے مخفی نہیں ہے۔ جب سے پوری دنیا نے ایک گاؤں کی شکل اختیار کی ہے ان بدعات کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے میں اس امر کی ضرورت تھی کہ امت مسلمہ اور نوجوان طبقہ کو صحیح اسلامی عقیدہ اور دین کے اصل مرجع کتاب و سنت سے متعارف کرایا جائے اور بدعات و خرافات کی خطرناکی سے آگاہ کیا جائے اور باطل عقائد اور منحرف خیالات کے آگے بند باندھنے کی کوشش کی جائے۔ زیر نظر رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے مدینہ یونیورسٹی کے ایک سابق استاذ علی بن ناصر الفقیہی نے ترتیب دیا ہے۔ محمد ابوالکلام بن شمس الدین المدنی نے اس کا سلیس اردو ترجمہ کیا ہے۔ 79 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں مؤلف نے بدعت اور امت پر اس کے اثرات کو بڑے مدلل طریقے سے بیان کیا ہے۔ بدعت کو مختلف اقسام میں تقسیم کرنے کے بعد مؤلف نے چند بدعتی فرقوں کا تعارف اور ان کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب بدعت اور امت پر اس کے برے اثرات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
بدعت کی تعریف
بدعت کی اصطلاحی تعریف
بدعت کی قسمیں
بدعت حقیقی
بدعت اضافی
اہل بدعت کی صحبت اختیار کرنے کی ممانعت
مبتدع کی توبہ
مبتدع کا حکم
بدعت مکفرہ
بدعت غیرمکفرہ
مخطئی کا حکم
بدعت کی دوسری قسم کی تقسیم
عملی بدعت
اعتقادی بدعت
قولی بدعت
چند بدعتی فرقے اوران کے اصول
روافض اوران کے بعض اصول
خوارج اور ان کے بعض اصول
جہیمہ اور ان کے اصول
معتزلہ اور ان کے اصول
معاصر جماعتوں کے مناہج
باطل فرقوں کے ولاء براء کا معیار
نجات یافتہ جماعت
فرقہ ناجنہ کا منہج وہی ہے جس پر اللہ کے رسول اور ان کے صحابہ تھے
حدیث حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ
سلف اور ان کے متبعین حزبی نہیں تھے
عصر حاضر میں فرقہ ناجیہ اور اس کے امام کا وجود
امراء وحکام کو نصیحت کرنے کے آداب واحکام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سائنس قرآن کے حضور میں
مصنف
طارق اقبال سوہدروی
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
قرآن پاک مذہب اسلام کاایک بڑاماخذ اور وہ کتاب ہے جس کو اس کے ماننے والے یعنی مسلمان مکمل طورپر کلام الٰہی تصورکرتے ہیں۔ مسلمان اس امر پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ قرآن پاک تمام انسانیت کےلیے رہنمائی حاصل کرنے کا ایک عظیم سر چشمہ ہے یہ تمام تر انسانیت کورہنمائی فراہم کرتاہے اور یہ ہر ایک دور سے ہم آہنگ ہے اور جدید سائنس بھی اس کے مندرجات سے انکار نہیں کر سکتی بلکہ اس کی تائید و تصدیق کرتی ہے۔ زیر نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اسی موضوع پر ترتیب دی گئی ہے ۔ جس کے بارے میں مصنف کا کہنا ہے کہ یہ کتاب میں نے ان مسلمانوں کے لیے مرتب کی ہے جو قرآن مجید کو اپنا ضابطہ حیات قرار دیتے ہیں تاکہ ان کا ایمان مزید پختہ ہو جائے کہ سائنس نے جن حقیقتوں کو آج دریافت کیا ہے ان میں سے کئی ایک کا ذکر قرآن مجید میں کسی نہ کسی شکل میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ کتاب کے مؤلف طارق اقبال سوہدروی ہیں جنھوں نے یہ کتاب ڈاکٹر ذاکر نائک کے اس موضوع پر لیکچرز سے متاثر ہو کر تیب دی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب سائنس قرآن کے حضور کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سخن مولف
قرآن مجید ایک زندہ معجزہ
قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ایک مختصر جائزہ
کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے
مسلمان سائنس دانوں کے کارنامے
مغرب میں سائنسی انقلاب کا زمانہ
مذہب اور سائنس میں تصادم کا دور
موجودہ حالات اور سائنس دان
مذہب اور سائنس کے متعلق سائنس دانوں کے تاثرات
باب نمبر1کائنات کیسے وجود میں آئی
باب نمبر2نظام شمسی
باب نمبر3زمین کی شکل کروی ہے
باب نمبر4انسان کی مرحلہ وار تخلیق
باب نمبر5انسان کی پیشانی
باب نمبر6سمندر میں میٹھے اور تلخ پانی کا وجود
باب نمبر7پانی کا سائیکل
باب نمبر8اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عظیم الشان شاہکار ایٹم
باب نمبر9شہد کی مکھی
باب نمبر10جانور اور پرندے بھی انسانوں کی طرح
باب نمبر11تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے
باب نمبر12قرآن مجید میں ہامان کا ذکر اور جدید تحقیقات
باب نمبر13ڈارون کا نظریہ ارتقاء ایک دھوکہ ایک فریب
باب نمبر14قرآن میں ریاضیاتی معجزہ
اختتامی کلمات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عبدالقادر جیلانی اور گیارہویں شریف
مصنف کا نام
نا معلوم
مصلیان مسجد رحمانیہ حیدرآباد انڈیا
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Abdul-Qadir-Jeelani-Aur-Ghayarwi-Shareef.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں آپ کی دینی خدمات ہی آپ کا تعارف ہیں۔ آپ کی علمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ امام ابن قدامۃؒ جیسی عظیم شخصیت کا شمار آپ کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں کچھ لوگ ان کو غوث اعظم قرار دیتے ہیں اور ان سے مدد طلب کرتے ہیں۔ حالانکہ مافوق الاسباب مدد فقط اللہ تعالیٰ سے مانگی جا سکتی ہے۔ اسی طرح بہت سے لوگ ان کے نام پر گیارہویں شریف کا بھی اہتمام کرتے ہیں ہمارے ہاں ہر ماہ چھوٹی گیارہویں شریف اور سال کے بعد بڑی گیارہویں شریف کا پورے زور و شور کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتابچہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے تعلق سے گیارہویں شریف کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مختصر سے کتابچہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی کی بعض تعلیمات و ہدایات لکھنے کے بعد گیارہویں میں بارہ سے زائد شرعی مخالفتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب عبدالقادر جیلانی اور گیارہویں شریف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب اول
شیخ عبدالقادر جیلانی کی شخصیت وعلمی خدمت
شیخ عبدالقادر جیلانی کی بعض تعلیمات وہدایات
باب ثانی
لمحہ فکریہ
اللہ کا جانور غیراللہ کی نظر
غیر شعوری طور پر جھنڈے کو سجدہ کی ایک شکل
دین میں غلو
صلاۃ وسلام کے لیے اجتماعی شکل میں کھڑے ہونا
مجوسیوں کی مشابہت
کفار ومشرکین کی عادت
غیر مسلمین کی مذہبی مشابہت
اولیاء اللہ کی شان میں گستاخی
فرائض سے غفلت
غیراسلامی وضررر رساں عادت
ان جانی اراضی اور غیروں کی زمین پر ناجائز قبضے
گیارہویں باعث ثواب یا موجب عذاب؟
غوث کا دامن
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
الحیاۃ بعدالمماۃ
مصنف
حضرت مولانا فضل حسین بہاری
ناشر
المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Al-Hayat-Baad-Al-Mamat.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
ہندوستان میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے بعد تیرہویں صدی ہجری کے آخرمیں دو بزرگ ہستیاں ایسی ہوئی ہیں، جنھیں احیائے سنت اور طریقہ سلف کی خدمت میں بلند ترین مقام حاصل ہے۔ جن میں سے ایک نواب صدیق حسن خاں صاحب جبکہ دوسری شخصیت سید نذیر حسین محدث دہلوی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ثانی الذکر ہستی کے سوانح حیات پر مشتمل ہے۔ کتاب کو سات ابواب اور دو ضمیمہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں سید نذیر حسین دہلوی کے سن ولادت سے لے کر دہلی تک پہنچنے تک کا بیان ہےجس میں تقریباً تیئیس برس کے حالات زندگی آ گئے ہیں۔ باب دوم میں تحصیل علوم، شادی سے لے کر طالب علمی کے احباب تک کا تذکرہ ہے۔ تیسرے باب میں چھیالیس برس تک کے حالات زندگی رقم کیے گئے ہیں جس میں مسند درس پر متمکن ہونا، مطالعہ اور وسعت نظر، اہلیہ کی وفات، سفر حج اور مولانا سید شریف حسین صاحب کی وفات وغیرہ کا تذکرہ موجود ہے۔ چوتھا باب مجددیت، تصوف اور بیعت سے متعلق ہے۔ باب پنجم آپ کے اخلاق و عادات اور زندگی کے مختلف واقعات سے مزین ہے۔ چھٹے باب میں پابندی اوقات، شکل و شمائل، وفات اور تاریخ واقعات سے متعلق ہے۔ باب ہفتم اہل علم کے شعرا کے قصائد، معاصرین علما، معتبرین اور شیوخ کی آرا، برادران اور اولاد احفاد کے بیان میں ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب الحیاۃ بعدالمماۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تدبر وحکمت
میاں صاحب کے علوم کا اثر
دیباچہ
اس کتاب کی غایت او رضرورت
ایک ضروری سوال
ابواب کتاب
باب اول سنہ ولادت سے لے کر دہلی پہنچنے تک
باب دوم 13 رجب 1243 ہجری بمطابق 31 جنوری 1828ء
باب سوم یکم محرم 1259ھ مطابق 2فروری 1843ء
باب چہارم مجددیت ، تصوف اور بیعت کا بیان
باب پنجم اخلاق وعادات ،مہمانداری،بے غرضی وغیرہ
باب ششم پابندی اوقات،شکل وشمائل، لباس، تندرستی ،وفات او رتاریخ وفات
باب ہفتم اہل علم شعراء کےقصائد،معاصرین علماء ومعتبرین اور شیوخ کی رائیں
ضمیمجات
ضمیمہ اول
ضمیمہ دوم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاوی البانیہ
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
ناشر
مکتبہ الصدیق السلفیہ​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Fatawa-Al-Baniya.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
علامہ ناصر الدین البانیؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ آپ نے علم حدیث کے متعلق جو کام کیا اور احادیث کی تحقیق و تخریج سے متعلق جو خدمات انجام دیں وہ صرف آپ ہی کا خاصہ ہے اور آپ کے بعد آنے والے جتنے بھی محقق ہیں تمام کے تمام آپ کی اس علمی کاوش کے محتاج ہیں۔ آپ بے مثال عالم، بلند پایہ محقق تھے اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دین اسلام کے وقف کر چکے تھے۔ موصوف چونکہ ایک متبحر عالم دین تھے اس لیے لوگ اکثر اوقات ان سے فتاوی طلب کرتے رہتے۔ آپ نے اپنی زندگی میں جو فتوے دئیے ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جو مختلف مواقع پر شائع ہو کر عوام و خواص کی علمی پیاس بجھاتے رہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’فتاویٰ البانیہ‘ بھی امام البانی کے مختلف فتاویٰ جات کا مجموعہ ہے، جسے نظم الفرائد اور سلسلہ صحیحہ اور ضعیفہ سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جس میں عقیدہ کے مسائل، اصول فقہ، طہارت، نماز، زکاۃ، حج، معاملات، کھانے پینے، علم حدیث اور چند متفرق مسائل شامل ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب فتاوی البانیہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
تعارف علامہ ناصرالدین البانی
مقدمہ
عقیدہ کے مسائل
توحید اسماء وصفات کے مسائل
ایمان کے مسائل اور تارک الصلاۃ کا حکم
اصول فقہ کے مسائل
غیب کے مسائل
عذاب قبر کا بیان
طہارت کے مسائل
نماز کا بیان
روزوں کا بیان
زکاۃ کے مسائل
کتاب الحج
معاملات کا بیان
لباس کا بیان
طلاق اور ترکہ کا بیان
سنن اور بدعات کا بیان
ذکر اور دعا کا بیان
بعض کتب اور مصنفات کے بارہ میں
کھانے کی چیزوں کا بیان
حلال اور حرام کھیل
متفرق مسائل
اصول حدیث،علل حدیث اور اسماء رجال کا بیان
رواۃ کے حالات کی پہچان
احادیث کے علل اور روایات پر نقد کا بیان
عورتوں کے مخصوص مسائل
حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چند اہم فتاوی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات
مصنف
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Masnoon-Nikah-Aur-Shadi-Biyah-Ki-Rasoomat.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدین یوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
عرض ناشر
مکتوب گرامی
عرض مولف
خطبہ نکاح اور اس کا ترجمہ
خطبہ نکاح کی مختصر تشریح
خطبہ نکاح میں آیات قرآنیہ کی مختصر تشریح
شادی بیاہ کی رسومات کے بارے میں استفسار
شادی بیاہ کی رسومات کے بارے میں سوالات کے جوابات
اسلام میں برات کا کوئی تصور نہیں
کیا موسیقی حلال ہے؟ایک گلوکار ’’مفتی‘‘ کےفتوے کا جائزہ
شادی آرڈی ننس کے بارے میں شرعی عدالت کا استفسار
متعلقہ قانونی دفعات کا خلاصہ بزبان اردو
شرعی عدالت کے مذکورہ استفسار کا جواب
دنیا کا سب سے قیمتی بندھن(شادی بیاہ کی فضول رسموں کی تفصیلات پرمبنی ایک فیچر)
پس چہ بایدکرد؟.... اب ایک مسلمان کی ذمہ داری کیا ہے؟
گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے چند رہنما اصول
ازدواجی زندگی کو پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند نصیحتیں
شادی سے متعلق چند ضروری مسنون دعائیں
رخصتی کو موقع پر ایک دین دار ماں کا پیغام اپنی بیٹی کے نام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ سے محبت اور اس کے تقاضے
مصنف
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی
ترتیب وتخریج
حافظ حامد محمود الخضری
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitleKalma-Tayyba-La-Ilaha-Illallah-Se-Mohabbat-Aur-Iss-K-Takaze.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
’لا الٰہ إلا اللہ‘ وہ کلمہ توحید ہے جو صرف آخرت کی کامیابیوں اور کامرانیوں کی ضمانت ہی نہیں بلکہ دنیا کی فلاح و سعادت کا بھی باعث ہے۔ فلاح کا یہ پروگرام رسول اللہﷺ نے کوہِ صفا پر دی گئی اپنی پہلی دعوت جو صرف توحید کے اپنانے پر مشتمل تھی میں پیش فرما دیا تھا۔ اس کلمے کا تقاضاہے کہ کوئی بھی مسلمان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اور اس کی وحدانیت ہی کو تسلیم کرے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کلمے کا اقرار کرنے والے بہت سے افراد شرک کی اندھیر نگری میں بھٹک رہے ہیں۔ ابوحمزہ عبدالخالق نے یہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی ہے کہ لوگوں کو اس کلمے کے ذیل میں شرک کی شناعت سے خبردار کیا جائے اور انھیں دین اسلام کی روشن راہ سے روشناس کرایا جائے۔ مصنف نے کلمہ کی دعوت فکر کی فرضیت جیسے اہم موضوع پر انتہائی مؤثر طریقے سے گفتگو فرمائی ہے۔ شرک کے نقصانات واضح کیے اور بہت سے وہ امور ذکر کیے ہیں جن کا لوگ عبادت سمجھ کر ارتکاب کر رہے ہیں۔ مثلاً شرکیہ دم جھاڑ، غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا، نذریں اور منتیں ماننا: غیر اللہ سے استغاثہ و استعانت طلب کرنا۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے یہ کتاب بہت جامع اور خاص و عام کے لیے مفید ہے۔(ع۔م)
اس کتاب کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ سے محبت اور اس کے تقاضے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
تقریظ
باب اول:کلمہ لاالہ الا اللہ کا معنی اور اہمیت وفضیلت
لاالہ الااللہ کا معنی
کلمہ کی اہمیت
سیدنا نوح علیہ السلام کی دعوت
سیدنا ہود علیہ السلام کی دعوت
سیدنا صالح علیہ السلام کی دعوت
سیدنا شعیب علیہ السلام کی دعوت
سیدالانبیاء والمرسلین حضرت محمدﷺ کی دعوت
کلمہ کی فضیلت
کلمہ کا ذکر
کلمہ کی شروط
علم
یقین
اخلاص
صدق
محبت
تابع داری اور اطاعت شعاری
قبول کرنا
کلمہ پر کاربند رہنے کے فوائد وثمرات
ثابت قدمی
امن وسکون
مغفرت
جنت
بھلائی کا ملنا اور برائی کا دور ہونا
جہنم حرام
ہرقسم کی پریشانی اور بےچینی سے نجات
کامیابی
شفاعت رسولﷺ کا مستحق
مضبوط سہارا
کلمہ طیبہ کو ترک کرنے کے نقصانات
جنت سے محرومی
جہنم میں داخلہ
مشرک کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں
بدترین مخلوق میں شمار
بہت دور کی گمراہی میں ہونا
اللہ شرک کو معاف نہیں فرماتا
شفاعت سے محروم
لاالہ الا اللہ کی دعوت فکر
موت وحیات کا مالک
بیج کو پودے کی شکل میں اگانے والا
بارش برسانے والا
قوت سماعت وبصارت عطا کرنے والا
زمین وآسمان کی تخلیق
دریاؤں اور پہاڑوں کا خالق
انسان کو خوبصورت بنانے والا
بانجھ عورت سے بچہ پیدا کرتا ہے
بے موسمے پھل عطا کرتا ہے
بغیر باپ کے موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش
مردوں کو زندہ کرتا ہے
آسمانوں سے بارش برسانے والا ہے
عبادت کا حق دار وہی اللہ ہے
انسانیت کی بےبسی اور ذات باری تعالیٰ
باب دوم:انبیاء کرام علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں شرک کی مذمت
شرک کیا ہے؟
شرک کی مذمت اور دعوت انبیاءعلیہم السلام
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور شرک کی مذمت
آئمہ ہدی اور شرک کی مذمت
باب سوم:شرک کے نقصانات
شرک ظلم عظیم ہے
مشرک پر جنت حرام ہے
مشرک کا ٹھکانہ جہنم ہے
مشرک کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں
باب چہارم:اسباب شرک
اللہ کو چھوڑ کر انبیاء کرام اور اولیاء امت کو پکارنا
غیراللہ کو مشکل کشا ماننا
غیراللہ سے مدد طلب کرنا
غیراللہ کو روزی رساں سمجھنا
اللہ کے سوا کسی کو عزت وذلت کا مالک سمجھنا
غیراللہ کو شفا دینے والا سمجھنا
غیراللہ کو اولاد عطا کرنے والا سمجھنا
اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا
قبر پرستی
قبور پر جانے کی وجوہات
غیراللہ کو اپنے معاملات میں کافی سمجھنا
اللہ کے ارادہ اور مشیت میں غیر کو شریک کرنا
غیراللہ سے ڈرنا
غیراللہ سے فریاد کرنا
فوت شدگان سے حاجات طلب کرنا
رسول اللہ ﷺ کو مختار کل سمجھنا
رسول اللہ ﷺ کو حاضر وناظر سمجھنا
انبیاء اور اولیاء کو غیب دان سمجھنا
عقیدہ نورمن نوراللہ
شرکیہ تعویذ گنڈے
باب پنجم:شرکیہ عقائد اور قرآن مجید کی روشنی میں ان کا جائزہ
جائزہ
خاتمۃ الکتاب
ایک شبہ اور اس کا ازالہ
ازالہ
فتوی شیخ ابن باز رحمہ اللہ
شرک سے بچاؤ کے لیے نسخہ
دعا کا شان ورود
 
Top