کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علامہ بن باز رحمہ اللہ کی بعض کتابوں کا مفید مجموعہ
مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
مترجم
اسداللہ عثمانی مدنی
ناشر
المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Allama-Bin-Baaz-Ki-Baaz-Kitabon-Ka-Mufeed-Majmoua-2.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
نماز، روزہ، زکاۃ اور حج ارکان اسلام میں سے ہیں۔ یہ وہ احکامات ہیں جن کی فرضیت پر امت مسلمہ کا اجماع و اتفاق ہے۔ ان ارکان اسلام کی بہت زیادہ فضیلت و اہمیت ہے ان کا انکار کرنے والا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ ارکان خمسہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام اپنے دروس اور کتب میں ان کو موضوع بحث بناتے رہتے ہیں۔ علامہ ابن بازؒ کا شمار ماضی قریب کے نہایت متبحر علما میں ہوتا ہے۔ جن کے فتاویٰ پوری دنیا میں معتبر سمجھے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بصارت جیسی نعمت سے محروم کیا لیکن بصیرت کی دولت سے مالا مال کیا۔ یہی وجہ ہے مولانا نے اپنی زندگی میں دین اسلام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے اور دین کے لیے ان کی خدمات کو ان کے لیے توشہ آخرت بنائے۔ کتاب ہذا علامہ موصوف کے بعض رسائل و تقاریر کے مجموعے کا اردو ترجمہ ہے جو عربی زبان میں ’المجموع المفید‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ کتاب کو اردو میں منتقل کرنے کا فریضہ اسداللہ عثمان صاحب نے ادا کیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب علامہ بن باز رحمہ اللہ کی بعض کتابوں کا مفید مجموعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
نماز کی اہمیت
نبیﷺ کی نماز کی کیفیت
مریض کی نماز کا طریقہ
رمضان کے روزے اور قیام اللیل کی فضیلت
چند اہم احکام کا بیان جو بعض لوگوں پر مخفی ہیں
حج اور عمرہ سے متعلق چند علمی باتیں
حج اور عمرہ کا بیان
میقات کا بیان
احرام باندھنے کا بیان
محظورات احرام کا بیان
فدیہ کا بیان
حرم میں شکار کا بیان
مکہ میں داخل ہونے کا بیان
حج اور عمرہ کی صفت کا بیان
زیارت مسجد نبوی کا بیان
حج میں رکاوٹ پیدا ہونے یا حج کے چھوٹ جانے کا بیان
ہدی اور قربانی کا بیان
حج کی مشروعیت میں حکمت اور اس کے احکام اور فائدے
زکاۃ سے متعلق چند باتیں
زکاۃ چار قسم کی چیزوں میں واجب ہے
زکاۃ سے متعلق چند فتوے
جس نے زکاۃ نکالنا چھوڑ دیا وہ پچھلے تمام سالوں کی نکالے
فریضہ زکاۃ سے لاعلمی زکاۃ کو ساقط نہیں کرتی
یتیموں کے مال کی زکاۃ
بچی کے مال سے زکاۃ نکالنا
بیوی کے مال کی زکاۃ شوہر ادا کردینے کا حکم
 
ہمارے پہلے پیر صاحب جن کے پاس میں اٹھتا بیٹھتا تھا وہ ہماری مسجد کے خطیب اور جمعہ امام تھے اور ساتھ ہی ساتھ پشاور شہر کے ایک بہت بڑے عالم اور پائے کے خطیب تھے ان جیسا حاضر جواب اور موضوع کے اعتبار سے فی البدیہہ مقرر میں نے آج تک نہیں دیکھا۔
ہمارے علاقے واقعہ گلبرک نمبر 1 پشاور صدر سے غوث الاعظم قدس سرہ العزیز کا بہت بڑا جلوس ہر سال نکلتا ہے۔ 1995 کی بات ہے حضور قبلہ حکیم محمد یوسف صاحب رحمۃ اللہ علیہ جلوس کے ہمراہ تھے چوک فوار صدر میں جلوس کچھ دیر رکتا تھا کیونکہ عقیدت مند دوکان داروں نےچائے مٹھائی یا گرمیوں میں شربت کا بندوسبست کیا ہوتا تھا حکیم یوسف صاحب اس میں مختصر سی تقریر کیا کرتے تھے۔ چوک فوارے کے دوسری طرف کمپنی کی ایک بہت بڑی مسجد ہے کسی شیطان کو شرارت سوجھی اور اس نے ایک چٹ پر لکھ کر بھیج دیا کہ گیارہویں شریف کا کھانا حلال ہے یا حرام ۔۔۔۔۔ سوال کنندہ کا خیال تھا کہ حکیم صاحب اس پر ایک طویل تقریر کریں گے اور اس طرح محفل بدمزگی کا شکار ہوجائے گی۔ حکیم صاحب چٹ پڑھ کر مسکرائے اور کہا مختصرا صرف اتنا کہا کہ ’’ نطفہ ناتحقیق کے لیئے حرام ہے اور نطفہ تصدیق شدہ لیئے حلال ہے۔
نوٹ: یہ وہی حکیم محمد یوسف القادری البغدادی ہیں جن کا 11 ربیع الثانی کو عین عرس کے دن حضور غوث الاعظم قدس سرہ العزیز کے مزار مبارک کی جالیوں کو پکڑے ہوئے وصال ہوا تھا اور ان کو بغداد شریف میں ہی دفن کیا گیا ہے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
المستدرک علی الصحیحین
مصنف
حافظ ابی عبداللہ محمد بن عبداللہ الحاکم نیساپوری
مترجم
شاہ محمد چشتی
ناشر
ادارہ پیغام القرآن​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Al-Mustadrak-Hakim.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
اس وقت آپ کے سامنے امام حاکم کی مشہور زمانہ کتاب ’مستدرک علی الصحیحین‘ کا اردو قالب ہے۔ دراصل مستدرک حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں کسی صاحب کتاب محدث کی رہی ہوئی احادیث کو لیا جاتا ہے جو اس صاحب کتاب کے مجموعہ احادیث کے ہم پلہ احادیث پر مشتمل ہو۔ چنانچہ امام حاکم نے بھی امام بخاری و امام مسلم کی چھوٹی ہوئی ان حدیثوں کو اس میں جمع فرمایا ہے جو ان کی دونوں کتابوں کی شرطوں پر پوری اترتی ہیں پھر وجہ ترکِ حدیث کو کبھی تو آپ بتا دیتے ہیں لیکن کبھی اظہار لا علمی کر دیا کرتے ہیں، تاہم اپنی شرائط پر پورا اترنے والی احادیث کے لیے ایک عظیم محدث کی طرح دلائل بھی پیش کرتے ہیں جن میں ایک وزن ہے اگرچہ امام صاحب بہت ساری احادیث میں ان شروط کا لحاظ نہ رکھ پائے جن کا اہتمام امام بخاری و مسلم نے کیا تھا اس لیے بعض ضعیف اور موضوع روایات بھی اس میں شامل ہو گئی ہیں پھر بھی اححادیث کا یہ مجموعہ امام بخاری و مسلم کی احادیث میں ایک زبردست اضافہ ہے جس کے لیے امام حاکم ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔ اردو ترجمے کا کام شاہ محمد چشتی نے کیا ہے۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ترجموں میں میرا انداز نہایت سادہ ہے بلکہ اتنا سادہ کہ شاید کسی لفظ کے مفہوم سمجھنے کے لیے آپ کو نہ لغات کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی ان شاء اللہ کسی سے پوچھنے کا احتیاج ہو گا۔(ع۔م)
اس کتاب المستدرک علی الصحیحین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مترجم
ناشر کی طرف سے
کتاب المستدرک علی الصحیحین
خطبہ
سبب تالیف
کتاب الایمان
کتاب العلم
کتاب الطہارۃ
کتاب الصلوۃ
اذان واقامت کا بیان
امامت اور نماز جمعہ
باب التامین آمین کہنا
کتاب الجمعہ
کتاب الصلوۃ العیدین
کتاب الوتر
کتاب صلوۃ التطوع
کتاب السہو
کتاب الاستسقاء
کتاب الکسوف
کتاب صلوۃ الخلوف
کتاب الجنائز
کتاب الزکاۃ
کتاب الصوم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نو ر ایمان سے محروم بدنصیب مجرم لوگ
مصنف
مائل خیرآبادی
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Noore-Iman-Se-Mehroom-Bd-Naseeb-Mujram-Log.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ​
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ محترم مائل خیر آبادی نے اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کے لیے کہانیوں کے انداز میں تاریخ اسلامی کے سچے واقعات قلمبند کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں نور ایمان سے محروم رہ جانے والے بدنصیبوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان بدنصیبوں میں ابلیس، قابیل، کنعان، سامری، قارون، عبداللہ بن ابی، مسیلمہ کذاب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اگر ہم بچوں کو ویڈیو گیمز اور کارٹونز کا رسیا بنانے کے بجائے اس قسم کی کتب کی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کےبہت اچھے ثمرات جلد ہی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔(ع۔م)
اس کتاب نو ر ایمان سے محروم بدنصیب مجرم لوگ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
آہ!یہ بدنصیب لوگ
ابلیس
قابیل
کنعان
سامری
قارون
عبداللہ بن ابی
مسیلمہ کذاب
جبلہ بن ایہم
آخری بات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتنہ انکار حدیث
مصنف
علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی
ناشر
ادارہ تحقیق حق کراچی​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Fitna-i-Inkar-e-Hadeeth.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
فتنہ انکار حدیث دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ منکرین حدیث اس گمراہی میں مبتلا ہیں یا دوسروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنا چاہتے ہیں کہ واجب الاتباع محض وحی الٰہی ہے اور وحی صرف کتاب اللہ میں منحصر ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی اطاعت آپ کی زندگی تک محض مرکز ملت ہونے کی وجہ سے تھی آج مرکز ملت کی عدم موجودگی میں حضورﷺ کے احکام کی پابندی غیر ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی نے اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا جواب دیا ہے۔ حدیث سے متعلق بحث کرتے ہوئے اس موضوع کو آٹھ سوالات میں تقسیم کیا گیا ہے اور پھر انھی آٹھ سوالات کو سامنے رکھ کر خالص علمی انداز میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب فتنہ انکار حدیث کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارف
وحی کی کتنی صورتیں ہیں اور کیا کتاب الٰہی کے علاوہ بھی وحی ہوسکتی ہے؟
حدیث رسول فی نفسہ دین میں حجت ہے یا نہیں؟
حدیث کا جو معتبر مجموعہ ہمارے پاس ہے وہ یقینی ہے یا نہیں؟
ظن شرعا حجت ہے یا نہیں؟
اعمال شرعیہ کی مثالیں
احادیث مسلمہ واجب ہیں یا نہیں؟
منکرین حدیث کے جوابات
منکرین حدیث کے ترجمے کی غلطی
رسالہ طلوع الاسلام جون 1957ء کے باب المرسلات کے جوابات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صحیح منتخب واقعات
مصنف
محمد عظیم حاصلپوری
ناشر
نعمان پبلیکشنز​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Sahih-Muntakhib-Waqiat-1.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اور اثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔ زیر نظر کتاب احادیث سے اخذ کردہ واقعات پر مشتمل ہے۔ اس ضمن میں مصنف کا کہنا ہے، اور جیسا کہ کتاب کے نام سے بھی ظاہر ہے، کہ صرف صحیح ثابت شدہ واقعات قلمبند کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف نے واقعات میں صحت و ضعف کا التزام کرنے کی کوشش بھی کی ہے لیکن بہت سارے واقعات کتاب میں ایسے بھی موجود ہیں جن پر صحت و ضعف کاحکم نہیں لگایا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صحیح بخاری و مسلم کے علاوہ بقیہ تمام کتب کی احادیث پر صحت و ضعف کا حکم لگایا جاتا لیکن تمام تر واقعات میں یہ چیز نظر نہیں آتی۔ بہرحال عام طور پر تمام خواتین و حضرات اور خاص طور پر خطبا اور واعظین کے لیے یہ بہت فائدہ مند کتاب ہے۔(ع۔م)
اس کتاب صحیح منتخب واقعات حصہ اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح منتخب واقعات حصہ دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ اول
فہرست
عرض ناشر
عرض مولف
پڑھو بسم اللہ
خلوص نیت
ریاکاری
توحید وشرک
مومن اور ایمان
توکل
استقامت فی الدین
فرشتے
شیطان کا تعارف
علم اور علماء
احترام حدیث
سنت وبدعت
شب برات کی حقیقت
طہارت
خوشبو
مساجد اللہ کا گھر
نماز کے لیے اذان کہو
نماز
نماز میں خشوع وخضوع
نفلی نماز
ذکر واذکار
آزمائش
فکر آخرت
دنیا اک مسافر خانہ
موت
عیادت اور جنازہ
قبر وعذاب قبر
عیدین اور قربانی
فضائل قرآن
حفاظت قرآن
وہ قرآن سن کے روئے
دعا
دکھوں کا علاج
فہرست حصہ دوم
توبہ
استغفار
زکوۃ وصدقات
سخاوت
روزہ
حج بیت اللہ
نکاح وطلاق
حقوق والدین
حقوق اولاد
مسلمان بچے
بچوں کے اچھے نام رکھو
ہمسایوں کے حقوق
گھر والوں سے اچھا سلوک کرو
اچھی عورت
اچھے لوگ
برے لوگوں سے بچو
صلہ رحمی
السلام علیکم
وعدہ اور عہدہ پاسداری
رحم وشفقت
امانت داری اور خیانت
امر بالمعروف ونہی عن المنکر
عدل وانصاف
اخلاق حسنہ
اخوت ومحبت
عفو ودرگزر
زناکاری
تکبر وعاجزی
حسد وبغض
صبر وشکر
خوشی ومسرت
آداب طعام
آداب ضیافت
شراب کی حرمت
قیامت
جنت وجہنم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جائز او رناجائز تبرک
مصنف
سید شبیر احمد کاکا خیل
ناشر
مکتبہ السنہ الکوثر اسلامی پبلشرز کراچی

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Jaiz-Aur-Najaiz-Tabarruk.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
صالح اور بزرگ حضرات کی شخصیات اور ان سے متعلق مقامات اور دیگر آثار سے تبرک حاصل کرنا عقیدہ و دین کے اہم مسائل میں سے ہے۔ اور اس بارے میں غلو اور حق سے تجاوز کی وجہ سے قدیم زمانہ سے آج تک لوگوں کی ایک معقول تعداد بدعات اور شرک میں مبتلا رہی ہے۔ تاریخی اعتبار سے یہ مسئلہ نہایت پرانا ہے حتیٰ کہ سابقہ جاہلیت جس میں رسول اللہﷺ مبعوث ہوئے، ان کا شرک بتوں کو پوجنا اور ان مورتیوں سے تبرک حاصل کرنا تھا۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر علی بن نفیع العلیانی نے ایک کتاب لکھی جس میں جائز اور ناجائز تبرک کو شد و مد کے ساتھ بیان کیا گیا تھا۔ زیر نظر کتاب اسی کتاب کا اردو قالب ہے جسے اردو میں منتقل کرنے کا کام ابوعمار عمر فاروق سعیدی نے انجام دیا ہے، جو کہ فاضل مدینہ یونیورسٹی اور بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ اس کتاب میں ثابت کیا گیا ہے کہ بعض شخصیات ، مقامات اور اوقات ایسے ہیں کہ ان میں اللہ تعالیٰ نے برکت رکھی ہے تو اس برکت سے استفادہ رسول اللہﷺ کے فرمودہ طریقے سے ہی ممکن ہے۔ کسی جگہ یا وقت کی فضیلت اس بات کا تقاضا نہیں کرتی کہ اس سے تبرک بھی لیا جائے مگر یہ کہ اللہ کی شریعت سے ثابت ہو۔(ع۔م)
اس کتاب جائز او رناجائز تبرک کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
کلمۃ الناشر
پیش لفظ
مقدمہ
تمہید
باب اول:جائز اور مشروع تبرک کا بیان
فصل اول:نبی ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کے آثار سے تبرک کا حصول
فصول دوم:باعث برکت اذکار وافعال کا بیان
ذکراللہ کی برکت
تلاوت قرآن مجید
رسول اللہ ﷺ کی فرمودہ دعائیں
بابرکت افعال کا بیان
میدان جہاد میں آگے بڑھنا
فصل سوم:باعث برکت مقامات کا بیان
مساجد
فصل چہارم:باعث برکت اوقات کا بیان
رمضان المبارک
لیلۃ القدر
عشرہ ذی الحج
یوم عرفہ
حج
یوم جمعہ
سوموار اور جمعرات کی فضیلت
فصل پنجم:بابرکت کھانے اور دیگر اشیاء
باب دوم:ناجائز اور حرام تبرک کے بیان میں
تمہید
غادی بن عبدالعزی کا قصہ
عمروبن جموع کا واقعہ
فصل اول:تبرک کے لیے ممنوع مقامات
فصل دوم:تبرک کے لیے ممنوع اوقات
امام ابن تیمیہ کا بیان
تاریخی حقائق
فصل سوم:اولیاء وصالحین اور ان کے آثار سے تبرک
حلاج اور اس کے مرید
امام ابن رجب حنبلی کی تحقیق
سلف صالحین کی احتیاط
قصہ دانیال
لاحقہ از مترجم
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جناتی کنواں
مصنف
مائل خیرآبادی
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Jinnati-Kunwwan.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ محترم مائل خیر آبادی نے اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کے لیے کہانیوں کے انداز میں تاریخ کے سچے واقعات قلمبند کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’جناتی کنواں‘ کے نام سے مرتب کی گئی ہے جس میں بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ اور مزیدار کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ اگر ہم بچوں کو ویڈیو گیمز اور کارٹونز کا رسیا بنانے کے بجائے اس قسم کی کتب کی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کےبہت اچھے ثمرات جلد ہی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔(ع۔م)
اس کتاب جناتی کنواں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
امرود بادشاہ
قربانی
فقیر یا فرشتہ؟
ایک فرشتہ ایک انسان
میٹھی روٹیاں اور میٹھے چاول
جناتی کنواں
انار باغ
گڑیا بازار
انوکھا مقدمہ
طفلستان
بچوں کی تعلیم
طفلستان کی سیر
تعلیم وتربیت
بچوں کی حکومت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خداؤں کا قتل
مصنف
محمد طاہر نقاش
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Khudaon-Ka-Qatal-.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے محترم طاہر نقاش نے تاریخ کے سچے واقعات کو کہانی کے انداز میں بیان کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’خداؤں کا قتل‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیمؑ کے اس واقعہ کو اپنے انداز میں بیان کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کفار کے باطل خداؤں کے سر تن سے جدا کر کے ان کو پاش پاش کر دیا تھا۔ بچوں کے لیے جہاں یہ کہانی بہت دلچسپ ہے وہیں اس میں عقیدے کی مضبوطی اور عقائد سے متعلق بنیادی باتوں کی تفہیم بھی کرائی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خداؤں کا قتل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
لا مذہبی دور کا تاریخی پس منظر
مصنف
مولانا محمد تقی امینی
ناشر
مکی دارالکتب لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---La-Mazhabi-Dour-Ka-Tareekhi-Pas-Manzar.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ
مذہب و سیاست حقیقتاً ایک دوسرے کے حریف نہیں ہیں بلکہ حلیف ہیں ان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لیکن جب دونوں کے استعمال اور طریق استعمال میں توازن برقرار نہ رہے اور باہمی کشش ختم ہو جائے تو یقیناً دونوں کے کردار مختلف شکلوں میں نمودار ہوتے ہیں۔ ’لا مذہبی دور کا تاریخی پس منظر‘ مولانا تقی امینی کی ایک شاندار کاوش ہے جس میں لا مذہی دور کی اجمالی تاریخ بیان کی گئی ہے تاکہ اس کے ذریعے مذہب کی نشأۃ ثانیہ کے نوک پلک درست کرنے میں سہولت ہو۔ چونکہ نئے دور کا آغاز اور لا مذہبی نظریات کے فروغ کا زیادہ تعلق یورپ سے وابستہ ہے اس لیے وہیں کے حالات بیان کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ ابتدا میں وحی الٰہی کی روشنی میں چند اثرات ذکر کیے گئے ہیں کہ خواہشات و اغراض کو غلبہ ہو کر جب مذہب کی متحرک اور مستقل حیثیت باقی نہیں رہتی ہے تو زندگی میں اس قسم کے اثرات ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ میں یہود و نصاریٰ کے حالات سے زیادہ مدد لی گئی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب لا مذہبی دور کا تاریخی پس منظر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
قرآن حکیم کی روشنی میں پائمال شدہ مذہب کے اثرات
نشاۃ ثانیہ سے پہلے مذہب کی حالت
مذہب نے انسان کو فطرۃ برا قرار دیا تھا
عیش پرستی کی ذہنیت عام ہوگئی تھی
مذہب نے انسان کو جامد اور ناترقی پذیر قرار دے دیا تھا
مذہب نے خرابیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیاتھا
تحریک نشاۃ ثانیہ
تحریک نشاۃ ثانیہ اور اسلام کا احسان
مذہبی اصلاح اور چند اہم شخصیتیں
مصلحین اور ترقی یافتہ لوگوں کی سزا کے لیے محکمہ احتساب کا قیام
مذہبی اصلاح کے مجموعی اثرات
اصلاح میں بنیادی خامیاں اور کمزوریاں
ان خامیوں اور کمزوریوں کے متعلق تاریخی شہادتیں
اصلاح مذہب کی دوسری اہم تحریکیں
نشاۃ ثانیہ کے دیگر اجزاء
 
Top