کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ۔۔۔۔

ظفری

لائبریرین
جی فاتح بھیا، ظفری بھیا
میں سمجھ رہی ہوں آپ کی بات

اس لحاظ سے آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ آپ کی ذات سے وابستہ ایک خوشی اگر آپ کے اپنوں کے لیے تکلیف دہ ہے
آپ کی خوشی سے صرف آپ ہی خوش ہیں جبکہ باقی دس بارہ لوگ جو آپ سے وابستہ ہیں وہ نہیں
تو میں چاہوں گی کہ وہ سب خوش ہوں چاہے میں کتنا بھی دکھی ہوں

یہ تو انسان کے حالات پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے ۔ ذاتی معاملات میں وہ سمجھتا ہے کہ اپنی خوشی کو پس پشت ڈال کر دوسروں کو خوش رکھے تو یہ بات سمجھ آتی ہے ۔ مگر نفیساتی نکتہِ نگاہ سے یہ بہت مشکل امر ہوگا کہ آپ کسی کو اس صورت میں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہوں ۔ جب کہ آپ خود ہی بہت ناخوش ہوں ۔ آپ جس نکتہِ نگاہ سے اپنی بات کہہ رہییں ہیں ۔ وہ میں سمجھ رہا ہوں ۔ اور عموماً لوگ ایسی کوششیں بھی کرتے ہیں ۔ مگر تنہائی میں جاکر تو اپنے کمرے میں اپنی محرومی کا رونا تو روتے ہونگے ۔ میں دراصل یہ کہنا چاہ رہا ہوں ۔ بس یہ اپنے اپنے حالات پر منحصر ہے ۔
 

ظفری

لائبریرین
بیٹا! اگر ایسا ہی ہو کہ آپ جتنا بھی دکھی ہو جائیں انھیں وہ خوشی دے کر تو یہ شاید آخری خوشی ہو گی جو آپ انھیں دے پائیں گی کیونکہ ایک شخص جو کسی بھی وجہ سے بے انتہا دکھی ہو چکا ہو کسی اور کو مزید وہ خوشیاں نہیں دے سکتا۔

بجا فرمایا ۔۔۔ اب میری جیب میں ریوڑیاں نہیں ہیں تو میں سب کے حسب منشاء ریوڑیاں کیسے بانٹ سکتا ہوں ۔۔۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
بیٹا! اگر ایسا ہی ہو کہ آپ جتنا بھی دکھی ہو جائیں انھیں وہ خوشی دے کر تو یہ شاید آخری خوشی ہو گی جو آپ انھیں دے پائیں گی کیونکہ ایک شخص جو کسی بھی وجہ سے بے انتہا دکھی ہو چکا ہو کسی اور کو مزید وہ خوشیاں نہیں دے سکتا۔

کیوں نہیں دے سکتا بھیا
جب ہم خود سے وابستہ لوگوں کو خوش دیکھے گئے تو ان کی خوشی کا احساس ہمارے دکھ کی شدت کو یقینا کم کرے گا ناں
 

ظفری

لائبریرین
آج میں نے آپ سب سے بہت کچھ سیکھا ہے
کچھ ایسا جو ہمیشہ مجھے گائیڈ کرے گا

میری کوئی بات بری لگی ہو تو میں سوری نہیں کہوں گی کیونکہ بہنیں اکثر غلطیاں کرتی ہیں اور بھائیوں کے دل بہت بڑے ہوتے ہیں اور وہ ان کو بھول جاتے ہیں

آپ کی کوئی بات بری نہیں لگی بلکہ بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنے بھائیوں سے دل کھول کی گفتگو کی ۔۔۔۔ اور ہمیشہ ایسا ہی کجیئے گا ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 

مقدس

لائبریرین
تنہائی میں ناں ظفری بھائی
رونا تو اچھی بات ہے ناں کہ رو کر وہ دکھ کی شدت کو کم کر لیتے ہیں
یہیں پر تو ہم فیس ماسک یوز کریں گے ناں
 
ہم نے یہ پایا ہے کہ آپ کسی سے صرف اپنی خوشیاں شریک کریں اور سارے غم خود سہار جائیں تو مخاطب کا آپ پر اعتماد غیر مکمل ہوگا۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
ظاہر ہے سعود بھیا ۔۔۔۔ صرف خوشیا ں ہی تو بانٹنے کے لیئے تو نہیں ہوتیں ناں ۔۔۔۔ غم بھی تو ادھار لیئے جاسکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کو خوش رکھے تو آپ کے ذہن میں یہ بات پیشِ نظر رہنی چاہیئے کہ وہی تقاضا وہ آپ سےبھی کرسکتا ہے ۔ایسی صورت میں پھر آپ کیا کریں گے ۔ ؟
 
ظاہر ہے سعود بھیا ۔۔۔ ۔ صرف خوشیا ں ہی تو بانٹنے کے لیئے تو نہیں ہوتیں ناں ۔۔۔ ۔ غم بھی تو ادھار لیئے جاسکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کو خوش رکھے تو آپ کے ذہن میں یہ بات پیشِ نظر رہنی چاہیئے کہ وہی تقاضا وہ آپ سےبھی کرسکتا ہے ۔

اسے "باہمی" اعتماد و محبت و خد سپردگی کہا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
کیوں نہیں دے سکتا بھیا
جب ہم خود سے وابستہ لوگوں کو خوش دیکھے گئے تو ان کی خوشی کا احساس ہمارے دکھ کی شدت کو یقینا کم کرے گا ناں
اول تو یہ احساس ہی حد درجہ قاتل اور مزید دکھ دینے کا باعث ہوتا ہے کہ دوسروں کی وہ خوشی ہی دراصل آپ کے دکھ کا باعث ہے۔ دوم یہ کہ یہ دکھ کی شدت یا احساسِ زیاں پر منحصر ہے کہ وہ کتنی دیر سے کم ہوتا ہے اور کیسے۔
 

مقدس

لائبریرین
میں یہ ساری باتیں یاد رکھوں گی بھیا
بہت کام آئیں گی آگے
اپ لوگ دودھ میں بادام ڈال کر پیجئے گا آج
اتنے اچھے طریقے سے بہت سی باتیں سمجھائی ہیں مجھے
 

مقدس

لائبریرین
اس نکمی بچی نے یہ سب کچھ اپنے آئی فون سے لکھا ہوگا۔ کیوں کہ یہ سونے کا وقت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آنمحترمہ لحاف میں گھسی محفل گردی کر رہی ہوں گی۔ :) :) :) :) :)
تو اور کیا بھیا
تیمور سو رہے ہیں
لیپ ٹاپ کی لائٹ سے وہ ڈسٹرب ہوتے ناں
 
Top