کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ۔۔۔۔

مقدس

لائبریرین
شاید

ایکچلی مجھے لگتا ہے کہ ہم دوسروں سے اتنا نہیں ڈرتے لیکن خود سے بہت ڈرتے ہیں ۔ کیونکہ جو ماسک ہم نے چڑھایا ہوتا ہے اس کے پیچھے جو اصلی چہرہ ہوتا ہے، وہ دوسروں کو خوش رکھنے میں ہم بھول جاتے ہیں ۔ جب وہ ہمارے سامنے آتا ہے تو ہم اس کو شاید پہچان نہیں پاتے۔ بالکل اجنبی چہرہ ہوتا ہے وہ ہمارے لیے اور ہم اس سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں شاید اور نہ خود دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی چاہتے ہیں کہ کوئی اور دیکھ سکے
 
ظفری

لائبریرین
جب "گفتگو " میں یہ موضوع جاری تھا تو میں نے آپ کو کہا تھا کہ انسان کے لیئے ضروری ہے کہ کسی کو خوش رکھنے لیئے پہلے اانسان کا خود خوش رہنا ضروری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم دوسروں کو غیر ضروری طور پر خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم خود کو کئی حصے میں تقسیم کردیتے ہیں ۔ پھر یہی ہوتا ہے کہ ہر حصہ اپنی شناختت مانگتا ہے ۔ اور پھر ہم اس سے منہ چھپاتے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
غیر ضروری کا لفظ میں نے سوچ سمجھ کر استعمال کیا ہے ۔ ہوتا یہی ہے کہ جتنا کسی کو ضرورت نہیں ہوتی اور آپ اس کو اس سے زیادہ مہیا کردیتے ہو ۔ خرابی یہیں پیدا ہوتی ہے ۔ پھر آپ اپنی پہچان تو بھول ہی جاتے ہو مگر ساتھ ساتھ وہ بھی آپ کے لیئے اجنبی بن جاتا ہے ۔
 
مقدس

لائبریرین
خوشیاں کیسے غیر ضروری ہوتی ہیں بھیا
میں تو یہی سوچتی ہوں اور کرتی بھی ہوں کہ جس کو جتنے دے سکوں، دوں۔
وہ غیر ضروری کیسے ہوئیں جب ہم اپنے سے اٹیچڈ لوگوں کو خوش دیکھتے ہیں تو ہمارے اندر ایک سکون کا احساس تو ہوتا ہے ناں۔۔۔ خود کی پہچان تو کھو گئی لیکن نقصان تب بھئ اتنا نہیں ہوا شاید
کیونکہ ہم اپنی ذات سے آگے دیکھتے ہیں ، میرے لیے یہ بھئ بڑی بات ہے کہ میں خود کے احساسات سے نکل چکی ہوں ، میں ، میں کو بھول کر اوروں میں خوشی بانٹ رہی ہوں
 
ظفری

لائبریرین
ہہم ۔۔۔ خوشیاں کیسے غیر ضروری ہوتیں ہیں ۔۔۔ لگتا ہے اس پر لکھنا ہی پڑے گا کہ یہاں قسطوں میں بات سمجھائی نہ جاسکے ۔
ویسے ایک سوال ۔۔۔ جب انسان خود کو ہی بھول جائے تو وہ اوروں کو کیسے یاد رکھ سکتا ہے ۔
 
مقدس

لائبریرین
بھولنا اس میننگ میں نہیں لیکن خود کی خوشیوں کو بھول کر یا دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی کو ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ وہ شاید اپنی خوشی کو بھول جاتا ہے۔ اپنی ذات کی ضروریات کو بھولنا خود کو بھولنا ہی تو ہوتا ہے۔ وہ خود کو بھول کر دوسروں کو یاد رکھتا ہے ناں
 
فاتح

لائبریرین
مقدس بیٹا! ذرا ایک آسان سی تمثیل دیکھیں کہ کوئی شخص بیمار ہو اور اس کی تیمارداری کرنے والا خواہ اس سے جس قدر بھی پیار کرتا ہو اگر وہ اس کی تیمارداری میں اس قدر غرق ہو جائے کہ خود اپنے کھانے پینے اور سونے جاگنے کو بھول جائے تو نتیجہ کیا نکلے گا؟ شاید دو یا تین روز تک تو وہ غیر ضروری طور پر بے حد تیمارداری کر پائے گا لیکن اس کے بعد؟ وہ خود بیمار پڑ جائے گا اور اس کے لیے ضروری حد تک تیمارداری بھی غیر ممکن ہو جائے گی۔ یہی حال کسی اور کو خوشیاں دینے کا ہے۔ :)
 
یا یوں کہہ لیں کہ آپ کسی ڈوبتے ہوئےکو اسی صورت بچا سکتے ہیں کہ جب آپ خود اچھے تیراک ہوں ۔
 
ظفری

لائبریرین
بھولنا اس میننگ میں نہیں لیکن خود کی خوشیوں کو بھول کر یا دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی کو ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ وہ شاید اپنی خوشی کو بھول جاتا ہے۔ اپنی ذات کی ضروریات کو بھولنا خود کو بھولنا ہی تو ہوتا ہے۔ وہ خود کو بھول کر دوسروں کو یاد رکھتا ہے ناں
فاتح نے جواب دیدیا مقدس ۔۔ تقریبا" یہی بات میں کہنے والا تھا ۔
 
ظفری

لائبریرین
ہم تو محفل میں رکنیت کے بعد سے ہی ظفری بھائی سے کافی کچھ سیکھتے آئے ہیں۔ :)

بھائی ۔۔ جو کچھ ہم سے سیکھا ہے ۔ ہمیں بھی سکھا دو ۔ کچھ تو " ہمارا " ہمارے کام آئے ناں ۔ ;)

کس طرح جیتے ہیں یہ لوگ بتادو یارو
ہم کو بھی جینے کا انداز سیکھا دو یارو
 
مقدس

لائبریرین
جی فاتح بھیا، ظفری بھیا
میں سمجھ رہی ہوں آپ کی بات

اس لحاظ سے آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ آپ کی ذات سے وابستہ ایک خوشی اگر آپ کے اپنوں کے لیے تکلیف دہ ہے
آپ کی خوشی سے صرف آپ ہی خوش ہیں جبکہ باقی دس بارہ لوگ جو آپ سے وابستہ ہیں وہ نہیں
تو میں چاہوں گی کہ وہ سب خوش ہوں چاہے میں کتنا بھی دکھی ہوں
 
مقدس

لائبریرین
آج میں نے آپ سب سے بہت کچھ سیکھا ہے
کچھ ایسا جو ہمیشہ مجھے گائیڈ کرے گا

میری کوئی بات بری لگی ہو تو میں سوری نہیں کہوں گی کیونکہ بہنیں اکثر غلطیاں کرتی ہیں اور بھائیوں کے دل بہت بڑے ہوتے ہیں اور وہ ان کو بھول جاتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
جی فاتح بھیا، ظفری بھیا
میں سمجھ رہی ہوں آپ کی بات

اس لحاظ سے آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ آپ کی ذات سے وابستہ ایک خوشی اگر آپ کے اپنوں کے لیے تکلیف دہ ہے
آپ کی خوشی سے صرف آپ ہی خوش ہیں جبکہ باقی دس بارہ لوگ جو آپ سے وابستہ ہیں وہ نہیں
تو میں چاہوں گی کہ وہ سب خوش ہوں چاہے میں کتنا بھی دکھی ہوں
بیٹا! اگر ایسا ہی ہو کہ آپ جتنا بھی دکھی ہو جائیں انھیں وہ خوشی دے کر تو یہ شاید آخری خوشی ہو گی جو آپ انھیں دے پائیں گی کیونکہ ایک شخص جو کسی بھی وجہ سے بے انتہا دکھی ہو چکا ہو کسی اور کو مزید وہ خوشیاں نہیں دے سکتا۔
 
Top