چھپا رستم

مغزل

محفلین
مسٹر گرزلی سے اقتباس:
مذکورہ فقرے میں ایسا لفظ نہاں ہے جو کسی کو ٹھہرانے کے لیے بطور حکم بولا جاتاہے۔

درج بالا فقرے میں لفظ " ٹھہر " موجود ہے ۔۔۔

اب میں ایک جملہ پیش کرتا ہوں اس میں ایک ملک کا نام پوشیدہ ہے
[font="urdu_umad_nastaliq"]" دل کو لُبھا رتوں سے خزاں کی چمن کے مالی "[/font]
 
مسٹر گرزلی

محفلین
معذرت! مجھے مذکورہ بالا لکھنا چاھئے تھا۔۔۔
عامر یکہ لایا تو ابا نے کہا ۔۔ چلو بھئی جلدی سوار ہوجاؤ کہیں دیر نہ ہوجائے
 
الف عین

لائبریرین
امریکہ تو ہو ہی چکا ہے گرزلی۔۔
مغل نے ’بھارت‘ کا نام لیا ہے۔
اور اس اوپر کے جملے میں ایک پھل یا سبزی کا نام ہے
 
مسٹر گرزلی

محفلین
مغل نے ’بھارت‘ کا نام لیا ہے۔
اور اس اوپر کے جملے میں ایک پھل یا سبزی کا نام ہے

واقعی آم میرا مرغوب پھل ہے،اور چچا غالب بھی اسے پسند کرتے تھے۔
اس فقرے میں تین لفظ تلاش کیجئے
1۔ مشہور شاعر
2۔ جسم کے اعضاء میں سے ایک عضو کا نام
3۔ عالم ہونی کی باقاعدہ نشانی۔
 
امریکہ تو ہو ہی چکا ہے گرزلی۔۔
مغل نے ’بھارت‘ کا نام لیا ہے۔
اور اس اوپر کے جملے میں ایک پھل یا سبزی کا نام ہے

آم اس لئے نہیں کیوں کہ الف پر مد کے ساتھ اس جملے میں نہیں کہیں نہیں۔

ہاں اسی کی جوڑی دار املی ضرور چھپی بیٹھی ہے

میں ایک پہلوان؟
 
مغل نے ’بھارت‘ کا نام لیا ہے۔
اور اس اوپر کے جملے میں ایک پھل یا سبزی کا نام ہے

واقعی آم میرا مرغوب پھل ہے،اور چچا غالب بھی اسے پسند کرتے تھے۔
اس فقرے میں تین لفظ تلاش کیجئے
1۔ مشہور شاعر
2۔ جسم کے اعضاء میں سے ایک عضو کا نام
3۔ عالم ہونی کی باقاعدہ نشانی۔

1: غالب، میر
2: لب
3: سوال سمجھ نہیں آیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مغل نے ’بھارت‘ کا نام لیا ہے۔
اور اس اوپر کے جملے میں ایک پھل یا سبزی کا نام ہے

واقعی آم میرا مرغوب پھل ہے،اور چچا غالب بھی اسے پسند کرتے تھے۔
اس فقرے میں تین لفظ تلاش کیجئے
1۔ مشہور شاعر
2۔ جسم کے اعضاء میں سے ایک عضو کا نام
3۔ عالم ہونی کی باقاعدہ نشانی۔

1۔میر
2۔ لب
3۔ سند

خوب سوال تھا جناب

ایک سواری کا (انگریزی) نام تلاش کیجے، ویسے اردو میں بھی یہ ہی کہتے ہیں
 
بس اتنا سا سوال؟

میں
1: درخت کا ایک حصہ
2: فلکیات کا ایک ادارہ
3: ایک رشتہ

تلاش کریں اور میرے پچھلے سوال کا جواب بھی دیں۔
 
1: سن
2: تن، نابھی
3: آسن (پر جملے میں اسن موجود ہے)

اگر یہ جواب درست ہوں کو اگلا سوال کیا جائے یا سوال مانگا جائے۔ :)
 
مسٹر گرزلی

محفلین
1: سن
2: تن، نابھی
3: آسن (پر جملے میں اسن موجود ہے)

اگر یہ جواب درست ہوں کو اگلا سوال کیا جائے یا سوال مانگا جائے۔ :)

یہ کون سے عضو کانام ہے :eek:
اور آسن پر مد وہیں سے آئی ہے جہاں سے سین پر زبر اور نون پرجزم آئی ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
جزم ۔۔ زبر اور مد میں فرق نہیں ہے ؟۔۔ زیر زبر کے بنا الفاظ نامکمل نہیں رہتے ۔۔ لیکن مد کے بنا لفظ مکمل نہیں ہو سکتا میرے خیال سے ۔۔۔:confused:
 
Top