چاے

اگر آپ کو چاے نہ ملے تو؟

  • مجھے اچھا نہیں لگے گا

    Votes: 17 73.9%
  • میں میں چاے نہیں پیتا

    Votes: 6 26.1%

  • Total voters
    23

تعبیر

محفلین
جہانزیب آپ کی کہانی بالکل میرے بھائی جیسی ہے وہ بھی جب امی کی طرف جاتا ہے۔وہ کینڈا میں رہتا ہے تو ٹیرس پر سگریٹ پیتا تھا اور بچے ہوئے ٹوٹے نیچے پھینکتا تھا اور الزام مالی پر لگاتا تھا ۔ میں اج ہی انگلش سیکش مین اپ سب کے لیے اینٹی سموک کے پوسٹرز لگاتی ہوں
 

تیشہ

محفلین
یہ تو آپ کی اپنی مرضی ہے۔ آپ سے جب میسنجر پر بات ہوتی ہے تو آپ کا پہلا فقرہ ہوتا ہے کہ



اگر یہ مذاق ہے تو ہمارا جوابی مذاق بھی سہاریں نا۔ اگر یہ مذاق نہیں تو پھر آپ کی مرضی، آپ ہماری بات کو سنجیدگی سے لے سکتے ہیں


:blush:
:grin::grin:

:music:
 

محسن حجازی

محفلین
جہانزیب بھائی کیا بات ہے :grin:
ویسے میں سیگریٹ بالکل نہیں پیتا تاہم ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میرا ایک روم میٹ ہوا کرتا تھا چینی۔ یانگ کانگ کنک۔
میرا بڑا اچھا دوست تھا میں دفتر سے اگر لیٹ ہو جاتا تو اس کا فون پر فون پروفیسر!!! وئیر آر یو؟ دے پے یو فار دا ایکسٹرا ٹائم؟ نو؟؟ واٹ دا بلڈی۔۔۔ پھر مغلظات کا ایک طومار بندھ جاتا جس میں وہ ہمارے افسران بالا کو بھی غائبانہ طورپر رگڑ دیا کرتا۔:grin:
ان دنوں میں مقتدرہ میں ہوا کرتا تھا اور یہ پاک نستعلیق والی کہانی چل رہی تھی۔
خیر ایک دفعہ اس نے بہت اصرار کیا کہ تم سیگریٹ پیو گے۔ اور یہ کہ چین میں اگر کوئی ساتھ سیگریٹ نہ پئے تو بہت برا سمجھا جاتا ہے تم کو پینا ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ بہرطور ہم کافی انکاری ہوئے وہ بہت مصر ہوئے سو ہم کو مانتے ہی بنی۔
لیجئے جناب پھر جو ہم نے سیگریٹ کھینچے ہیں۔۔۔ کمرے میں دھوئیں کا بادل تھا باہر کھڑکی سے مارگلہ کی پہاڑیاں تو دکھتی تھیں لیکن باہر سے اندر آنے والے کو دھوئیں کے بادل میں کچھ صاف دکھائی نہ دیتا۔۔۔ :grin:
میں نے کبھی سیگریٹ پیا ہی نہیں تھا منہ کا ذائقہ بہت خراب ہوا حالانکہ محض puff کر رہا تھا۔ بعد کو جا کر برش کیا اور میاں یانگ کانگ کنگ کو جتایا کہ ہے مسٹر! دیکھ تیری وجہ سے آج پہلی دفعہ ہم نے پی ہے۔ صاحب مشکور ہونے کی بجائے ہم پر چڑھ دوڑے کہ تم سے بدذوق آدمی کو کیا پتہ تمباکو ہوتا کیا ہے ساری ڈبی برباد کر دی :grin:
بعد کو موصوف واپس چین لوٹ گئے آج کل بیجنگ میں ہوتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کافی پسند ہے مگر کم پیتا ہوں لیکن چائے میں چھوڑ چکا ! کبھی کبھار کسی کے بہت زیادہ اصرار پر پی لیتا ہوں ۔۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
[font=&quot]حالانکہ میرے والد اور والدہ دونوں چائے کے عشاق میں شمار ہوتے ہیں لیکن ہم اس ذوق سے بالکل کورے نکلے۔ مل گئی تو ٹھیک، نہ ملی تو اللہ اللہ خیر سلا۔
سگریٹ کا ذوق بھی نہیں رکھتے۔ کالج کے دوستوں کی ایک سُٹا لکوانے کی تمام تر کوششیں بیکار گئیں۔

[/font]​
[font=&quot]میرے ایک دوست ہیں، کافی پڑھاکو قسم کے واقع ہوئے ہیں، ایک دن مولانا ابوالکلام آزاد کی "غبار خاطر" پڑھ بیٹھے۔ اگلے روز ہی کراچی کے جوڑیا بازار وغیرہ کی خاک چھانتے نظر آئے کہ جناب! "وہائٹ جیسمین" چاہیے ، بقول مولانا کے گوری چنبیلی۔ شکر ہے خدا کا کہ گوری چنبیلی نہ کہہ بیٹھے ورنہ کوچے سے بہت بے آبرو ہو کر نکالے جاتے۔ [/font]​
[font=&quot]تمام تر تلاش بسیار کے باوجود موصوف اس نعمت خداوندی یعنی وہائٹ جیسمین سے محروم رہے کیونکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے یہ چائے آنا بند ہو گئی ہے بلکہ چند نے تو یہ بھی کہا کہ اب چین میں بنتی ہی نہیں۔ اس طرح موصوف کا مولانا سے دلی لگاؤ کے اظہار کا ایک طریقہ آزمانے میں ناکام رہے۔ [/font]​

اور اگر کوئی چائے پیتا بھی ہو اور اسے چائے ملنے نہ ملنے سےکوئی فرق بھی نہ پڑتا ہو یا برا بھی نہ لگتا ہو تو وہ کہاں رائے دے ۔۔۔؟
وہ میرے ساتھ آ جائے۔ :)
میں " احمد ٹی سیلون " ( لندن ) پیتا ہوں ۔ صبح ریگولر بلیک ٹی ۔۔۔۔ اور شام کو اسی کمپنی کی " جیسمین ٹی " کیا ذائقہ اور خوشبو ہوتی ہے ۔ دونوں چائے کے آغاز سے صبح و شام کیا خوب گذرتے ہیں ۔ اس کا جواب نہیں ۔ :)
پتا نہیں پاکستان میں یہ چائے دستیاب ہے کہ نہیں ۔۔۔ :rolleyes:
ظفری بھائی، "غبار خاطر" پڑھیے گا، جیسمین کی تعریف میں زمین و آسماں کے قلابے ملائے ہیں ابوالکلام آزاد نے۔ ممکن ہوا تو میں یہاں شیئر کردوں گا۔


ویسے مولانا کا شمار بھی ان افراد میں ہوتا تھا جو چائے کی شیرینی اور سگریٹ کی تلخی کو ملا کر سواد حاصل کیا کرتے تھے۔
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم باجو۔ کہاں گم ہیں ۔ میں‌نے میسج کیا پر کوئی جواب نہیں؟



وسلام ،، جی آپکو میسج گیٹ ول سون پے لکھ گئی تھی رات ۔۔ آپکا میسج جب آیا تو موبائل چارجرنگ پے لگا ہوا تھا ۔ ۔ بہت لیٹ اسے میں نے چارجنگ سے اتارا تو تب رات کے بارہ بج رہے تھے ۔ اور میں کال نہیں کرسکتی تھی کہ ٹو مچ لیٹ ۔۔ ۔ اور ٹیکیسٹ اسلئیے نہیں کیا کہ بلینس نہیں تھا موبائل میں ،۔ ۔ ۔
اس لئے چپ کرکے یہاں گیٹ ول سون پے آپکو لکھ گئی تھی کہ صبح تک آپ پڑھ ہی لیں گے ۔ آپکا جوشاندہ آج پارسل ہوچکا ہے خیر خیر سے :hatoff:
باقی میں فون آپکو اگر ابھی موڈ بنا تو کرلوں گی ۔ ورنہ کل تو کرنا ہی ہے ۔ اسوقت میں چائے پی رہی ہوں کچھ کھا کر دیکھتی ہوں ۔، بیل بجی تو میں ہی ہونگیں :hatoff:
اور آپ سنائیے ۔؟ کوئی نئی تازہ ۔؟ طیبعت ٹھیک ۔؟
 

ساجداقبال

محفلین
میں‌نے 7 سال سے ایک کپ چائے نہیں‌پی۔ ہاں بیچ میں دو تین دفعہ قہوہ پی لیا تھا۔ کافی میں نے زندگی میں کبھی نہیں پی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وسلام ،، جی آپکو میسج گیٹ ول سون پے لکھ گئی تھی رات ۔۔ آپکا میسج جب آیا تو موبائل چارجرنگ پے لگا ہوا تھا ۔ ۔ بہت لیٹ اسے میں نے چارجنگ سے اتارا تو تب رات کے بارہ بج رہے تھے ۔ اور میں کال نہیں کرسکتی تھی کہ ٹو مچ لیٹ ۔۔ ۔ اور ٹیکیسٹ اسلئیے نہیں کیا کہ بلینس نہیں تھا موبائل میں ،۔ ۔ ۔
اس لئے چپ کرکے یہاں گیٹ ول سون پے آپکو لکھ گئی تھی کہ صبح تک آپ پڑھ ہی لیں گے ۔ آپکا جوشاندہ آج پارسل ہوچکا ہے خیر خیر سے :hatoff:
باقی میں فون آپکو اگر ابھی موڈ بنا تو کرلوں گی ۔ ورنہ کل تو کرنا ہی ہے ۔ اسوقت میں چائے پی رہی ہوں کچھ کھا کر دیکھتی ہوں ۔، بیل بجی تو میں ہی ہونگیں :hatoff:
اور آپ سنائیے ۔؟ کوئی نئی تازہ ۔؟ طیبعت ٹھیک ۔؟

شکریہ باجو، اللہ کا کرم ہے۔ طبعیت بالکل ٹھیک ٹھاک۔ کل آپ سے بات بھی ہو گئی اور آپ کے بتانے پر میں گیٹ ویل سون والے دھاگے پر گیا تو آپ کا پیغام دیکھا :(

تھینکس فار جوشاندہ
 

طالوت

محفلین
چائے کے ساتھ سگریٹ اور پان کے ساتھ سگریٹ ۔۔۔۔۔ خاصا دلچسپ تجربہ ہے میں کر چکا ہوں ایک آدھ بار ۔۔۔۔۔
وسلام
 

زونی

محفلین
زونی آپ کی بابت بھی سنتے ہیں کہ آپ چائے پیتی نہیں پھونکتی ہیں؟ یہیں بڑے مگ کا ذکر سنا تھا کہیں؟








محسن چائے کیسے پھونکی جا سکتی ھے وہ تو سیال شکل میں ہوتی ھے :grin: البتہ بڑے مگ میں ڈال کر نوش فرمائی جا سکتی ھے رائل سٹائل میں ;):hatoff:
 
Top