چاے

اگر آپ کو چاے نہ ملے تو؟

  • مجھے اچھا نہیں لگے گا

    Votes: 17 73.9%
  • میں میں چاے نہیں پیتا

    Votes: 6 26.1%

  • Total voters
    23

وجی

لائبریرین
چائے کیا بات ہے یہ پوچھیں ایک ہی وقت میں کون کتنے مگ پیتا ہے کپ کچھ چھوٹا ہوتا ہے میرے خیال میں
 

ظفری

لائبریرین
چاچو اپنی پسندیدہ چائے کا نام بھی تو بتائیں ، کشمیری چائے بادام پستے والی :grin::grin::grin:

میں " احمد ٹی سیلون " ( لندن ) پیتا ہوں ۔ صبح ریگولر بلیک ٹی ۔۔۔۔ اور شام کو اسی کمپنی کی " جیسمین ٹی " کیا ذائقہ اور خوشبو ہوتی ہے ۔ دونوں چائے کے آغاز سے صبح و شام کیا خوب گذرتے ہیں ۔ اس کا جواب نہیں ۔ :)
پتا نہیں پاکستان میں یہ چائے دستیاب ہے کہ نہیں ۔۔۔ :rolleyes:
 

زینب

محفلین
میں‌ ابھی چائے بنا رہا ہوں، اور صبح‌ دوپہر شام اور اس کے علاوہ بھی جب مل جائے مضائقہ نہیں‌سمجھتا ۔
اور عزیز امین رائے شماری کدھر ہے؟ میں ووٹ‌ ڈالنے آٰیا تھا ۔

ایک تو ہم پاکستانی ووٹ‌ڈالتے کبھی نہیں تھکے۔۔۔جب دیکھوں جہاں دیکھو اندھا دھند مہریں لاگنے کے ماہر:grin:
 

زینب

محفلین
ایسے لوگ جو چائے نہیں پیتے ان کے بارے میں‌میں اکثر سوچتی ہوں‌کہ وہ شام کو کیا کرتے ہوں‌گے پھر۔۔۔ہمارے ہاں تو شام کی چائے کافی اہتمام سے بنتی ہے ۔
 

ملائکہ

محفلین
جہانزیب بھیا آپ بھی؟ :eek:
:grin:
جہانزیب بھائی میرے کئی ایسے دوست بھی ہیں جو ماشااللہ دس دس سال سے سیگریٹ پھونک رہے ہیں لیکن ان کے گھر والوں کو علم ہی نہیں :grin:

چلو جی دو لوگ ہوگئے ایک محسن حجازی اور دوسرے جہانزیب صاحب:blush::blush:

:laugh::laugh:
 
جہانزیب بھیا آپ بھی؟ :eek:
:grin:
جہانزیب بھائی میرے کئی ایسے دوست بھی ہیں جو ماشااللہ دس دس سال سے سیگریٹ پھونک رہے ہیں لیکن ان کے گھر والوں کو علم ہی نہیں :grin:

بیحد شریف لوگوں‌سے کچھ فاصلہ رکھو
پی لو مگر کبھی نہ کہو تم نشے میں ہو
 

زونی

محفلین
میں " احمد ٹی سیلون " ( لندن ) پیتا ہوں ۔ صبح ریگولر بلیک ٹی ۔۔۔۔ اور شام کو اسی کمپنی کی " جیسمین ٹی " کیا ذائقہ اور خوشبو ہوتی ہے ۔ دونوں چائے کے آغاز سے صبح و شام کیا خوب گذرتے ہیں ۔ اس کا جواب نہیں ۔ :)
پتا نہیں پاکستان میں یہ چائے دستیاب ہے کہ نہیں ۔۔۔ :rolleyes:




سبحان اللہ چائے بھی آپکی جیسمین سے شروع ہوتی ھے اور فہمیدہ پہ جا کے رکے گی;):grin:
دستیاب تو ضرور ہو گی ، اب تو ہر چیز مل جاتی ھے ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے لیکن ہم کافی عرصے سے پیکٹ کی چائے استعمال نہیں کرتے اس لیے کبھی شائے والے کارنر کا رخ ہی نہیں کیا ، اب کے جاؤں گی تو چیک کرونگی۔;)
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری تعبیر, سخنور, قیصرانی, محسن حجازی مطلب میں یہ فورم چھوڑ دوں؟

یہ تو آپ کی اپنی مرضی ہے۔ آپ سے جب میسنجر پر بات ہوتی ہے تو آپ کا پہلا فقرہ ہوتا ہے کہ


اگر یہ مذاق ہے تو ہمارا جوابی مذاق بھی سہاریں نا۔ اگر یہ مذاق نہیں تو پھر آپ کی مرضی، آپ ہماری بات کو سنجیدگی سے لے سکتے ہیں
 

تعبیر

محفلین
ظفری تعبیر, سخنور, قیصرانی, محسن حجازی مطلب میں یہ فورم چھوڑ دوں؟

ثبوت مل سکتا ہے کہ ہم ایسا چاہتے ہیں :laugh:

نہیں جی میں ایسا کیوں چاہونگی اور آپ یہ فارم کیوں چھوڑیں۔
میں تو کچھ کہا ہی نہیں۔ کبھی کبھی مجھے یونہی ہنسی کا دورہ پڑ جاتا ہے اور میں تو صرف ہنسی تھی کہا تو کچھ بھی نہیں تھا۔ اگر پھر بھی اپ کو برا لگا ہو تو سوری
امیر ہے کہ معاف کر دینگے او انشااللہ اگے ایسا نہیں ہو گا :)
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب بھیا آپ بھی؟ :eek:
:grin:
جہانزیب بھائی میرے کئی ایسے دوست بھی ہیں جو ماشااللہ دس دس سال سے سیگریٹ پھونک رہے ہیں لیکن ان کے گھر والوں کو علم ہی نہیں :grin:

میرے سگریٹ‌ شروع کرنے کی کہانی انوکھی ہے، سگریٹ‌ پر الزام ہے کہ لوگ چھوٹی عمر میں‌ شروع کرتے ہیں، میں نے اپنا کالج خٹم کر کے نوکری کرنے کے بعد سگریٹ‌ کو چھوا تھا ۔ اب میں اسے ترک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں‌ ۔
پاکستان میں‌ میرے گھر والوں‌ کو نہیں‌ پتہ تھا، جب ہم امریکہ آئے تب ان کو پتہ چلا، مثلا جب ہم یہاں‌ آئے تو آتے ہی پارٹیوں‌ کا سلسلہ شروع ہو گیا، ہم باہر کھڑے تھے دیگر لڑکوں‌ کے ساتھ اور سوٹے لگ رہے تھے، جو عورتیں‌ اندر جا رہی تھیں انہوں‌ نے میری والدہ سے دریافت کیا کہ آپ کا بیٹا سگریٹ‌ پیتا ہے؟ میری امی کہیں‌ نہیں‌ تو ۔ جب دعوت ختم ہوئی تو امی نے مجھ سے پوچھا، میں‌ نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی لڑکا ہے محمد وہ پیتا ہے، میں‌ تو نہیں‌ پیتا، اس کا سب کو پتہ تھا ۔
پھر چند دن بعد میری جیب سے لائٹر برآمد ہوا تب میں‌ نے کہا کہ ابو کے لئے لایا تھا، یوں‌ لائٹر بھی ہاتھ سے گیا ۔ پھر ایک دن کیوں‌کہ صبح‌صبح‌ سگریٹ‌ پینے کی بیماری ہوتی ہے، جو میں‌ مارننگ واک کے نام سے پوری کرتا تھا، امی کہتی ہیں‌ میں‌ نے بھی چلنا ہے، اب ہم آدھ گھنٹا سیر فرماتے رہے، واپسی پر امی کو کہا آپ جائیں‌، میں ذرا سوشل سیکورٹی کے دفتر جانا ہے، ان کو بھیج کر سگریٹ‌پھونکی، گھر آیا ناشتا کرنے جب میز پر گیا، تو سامنے میری سگریٹ‌ پڑی تھیں اور چوہدری پلس چوہدرائن صاحبہ سوالات کے ساتھ تیار، ایسے حالات میں‌گھر کے بھیدی کے مصداق چھوٹے بھائی نے بھی کسر نہیں‌ چھوڑی ۔:mrgreen:
 

تعبیر

محفلین
جہانزیب بھیا آپ بھی؟ :eek:
:grin:
جہانزیب بھائی میرے کئی ایسے دوست بھی ہیں جو ماشااللہ دس دس سال سے سیگریٹ پھونک رہے ہیں لیکن ان کے گھر والوں کو علم ہی نہیں :grin:

دس سال تو نہیں پر مرا بھائی بھی سگریٹ پیتا ہے کئی سالوں سے مجھے یہ بات پچھلے سال ہی پتہ لگی جب وہ میرے گھر آیا تھا اور باہر کھڑا چائے کے ساتھ سوٹے لگا رہا تھا ۔ سمجھا کہ میں سو رہی ہوں اس لیے پکڑا گیا۔ شرمندگی تو مجھے اس وقت ہوئی جب امی رشتے کے وقت اس کے سسرال میں بڑے فخر سے کہ رہیں تھیں کہ میرا بیٹا اتنی اچھی عادات کا مالک ہے کہ وہ سگریٹ تک نہیں پیتا
 
Top