انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت زبردست اور بہترین سوالات ۔ اور جوابات بھی اسکی ٹکر کے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ بلکہ کہیں کہیں توسوال سے زیادہ جواب دلچسپ تھے
زبیر مرزا کی چائے بھی لاجواب اور مہمان بھی بے مثال :clap:
نہلے پہ دہلا :applause:
شاباش ہے نیرنگ خیال
شکریہ اپیا۔ سب آپ کا حسن ظن ہے۔ وگرنہ من آنم کہ من دانم :notworthy:
 
زبیر مرزا

محفلین
زبیر بھائی اور سوالات کا انتظار ہے:)
آپ بھی پوچھ سکتی ہیں سوالات - ویسے ماہرِسوالات(منفردسولات) تعبیر آئیں تو پھردیکھئے گا سوالات
ویسے آج کل نایاب بھائی نے چُپ سی سادھ رکھی ہے ورنہ سوالات اُن کے بھی منفرداورلاجواب ہوتے ہیں
 
زبیر مرزا

محفلین
مزید سوالات نیرنگ خیال
1- آپ کی پسندیدہ تین تاریخی شخصیات کون سی ہیں؟
2- طویل سفر کے دوران کیا کرتے ہیں ؟(1) کتاب پڑھتے ہیں (2) ساتھی مسافروں سے گپ شپ (3) سوجاتے ہیں
3- رات کو اچانک آنکھ کھول جائے اور پھرنیند نا آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
4- خواب کس قسم کے دیکھتے ہیں ؟
5- دوست باآسانی بنا لیتے ہیں یا کافی دیرسے اورسوچ سمجھ کے دوست بناتے ہیں؟
6- زندگی کا اب تک کا خوبصورت ترین دور کون سا تھا؟
7 - غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
8- خوشی کس طرح مناتے ہیں؟
9- سالگرہ (اپنی، بھابھی کی، شادی) یاد رکھتے ہیں یا بھول جاتے ہیں؟
10- سب سے پُرسکون جگہ آپ کی نظرمیں کون سی ہے؟
11- کس طرح کے لوگوں سے ملنا بار بار پسند کرتے ہیں؟
12- کس طرح کے لوگ ناقابل برداشت ہیں؟
13- آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں :) ؟
14- روپیہ سوچ سمجھ کے خرچ کرتے ہیں یا بناء سوچے سمجھے؟
15- کون سی چیزیں لیے بناء گھر سے نہیں نکلتے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
سوالات اور وہ بھی روکھےo_O ۔ بندہ چاء نہ پلائے پر تصویر ہی لگا دیتا ہے۔:cool: ہنہہہ چلو دے دیتا ہوں جوابات:confused: ۔ کیا یاد کریں گے کس سخی سے پالا پڑا تھا۔:tongue:

1- آپ کی پسندیدہ تین تاریخی شخصیات کون سی ہیں؟
یہ تین والا کیا معاملہ ہے بئی:confused2: ۔ اک آدھے نام پر کوئی معاملہ طے نہیں ہو سکتا کیا؟:idea2:
اچھا اک بات بتاتا چلوں کہ اسلامی شخصیات اور تاریخی شخصیات کے درمیان تذبذب کا شکار نہ ہوا جائے۔
نعمان بن ثابت
یوسف بن تاشفین
ایڈیسن

2- طویل سفر کے دوران کیا کرتے ہیں ؟(1) کتاب پڑھتے ہیں (2) ساتھی مسافروں سے گپ شپ (3) سوجاتے ہیں
تینوں کام کر لیتا ہوں۔ کتاب کم ہی پڑھتا ہوں۔ مگر ساتھ اکثر ہوتی ہے۔ زیادہ تر سونا پسند کرتا ہوں۔:soldier:

3- رات کو اچانک آنکھ کھول جائے اور پھرنیند نا آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
میری نیند کم ہے۔ عل الصبح اٹھنا۔ پورا دن روزمرہ کے معمولات سرانجام دینا اور رات کو بستر پر تب لیٹنا جب نصف شب مکمل ہونے کو ہو۔ تو بس وہ حال ہوتا ہے
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لے
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے

نیند کچی بہت ہے۔ بہت ہلکی سی آہٹ سے بھی آنکھ کھل جاتی ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ دوبارہ نیند جلد ہی آجاتی ہے۔ پہلے جب طالبعلمی کا زمانہ تھا تو اس وقت تو ساری رات ویڈیو گیمز کھیلتے گزر جاتی تھی۔:tv:
ویسے جن دنوں میں نائٹ شفٹ میں کام کرتا تھا اسوقت چھٹی کی رات میرے لیئے بڑا مسئلہ ہوتا تھا۔ وہ راتیں پھر فلمز دیکھتے یا گیمز کھیلتے گزر جاتی تھیں۔:confused3:

4- خواب کس قسم کے دیکھتے ہیں ؟
خواب یاد نہیں رہتے۔ بلکہ بہت کم ہی ایسا احساس ہوتا ہے کہ رات کوئی خواب دیکھا تھا۔:whistle:

5- دوست باآسانی بنا لیتے ہیں یا کافی دیرسے اورسوچ سمجھ کے دوست بناتے ہیں؟
گھلنے ملنے والا آدمی ہوں۔ آسانی سے گھل مل جاتا ہوں سب کے ساتھ۔ :skull:

6- زندگی کا اب تک کا خوبصورت ترین دور کون سا تھا؟
ہر دور کا اپنا مزا ہے۔ کس کو کس پر فوقیت دوں۔ بچپن کا بے فکرا پن۔ ماں باپ سے دور لاہور میں غم روزگار سے آزادی کا شوخ اور چنچل دور یا پھر اب عشبہ کے ساتھ ہنسنے کھیلنے کا دور۔ :redheart:
ہر دور کی اپنی خوبصورتی ہے۔ ہر دور میرے لیئے بہت قیمتی ہے۔ کیوں کہ ان میں موجود لوگ میرے لیئے قیمتی ہیں۔ :party:

7 - غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
منافقانہ سا جواب تو یہ ہے کہ جی مجھے غصہ نہ ہونے کے برابر آتا ہے;) ۔ مگر سچ یہ ہے کہ مجھے جب بھی غصہ آتا ہے سر چڑھ کر بولتا ہے میرے:mad: ۔ پاگل پن کی سی کیفیت ہوتی ہے۔ اور بہت گالیاں بکتا ہوں:p ۔ لیکن یہ کیفیت چند منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی:cautious: ۔ ایسے میں میری کوشش ہوتی ہے کہ تھوڑا تنہائی میں وقت گزاروں:fingerscrossed: ۔ اپنے غصے پر جلد قابو پا لیتا ہوں۔ یہ اللہ کا شکر ہے۔:thumbsup:

8- خوشی کس طرح مناتے ہیں؟
خوشی کسے کہتے ہیں؟ وہ خوشی جو بچے کو اسکا پسندیدہ کھلونا ملنے پر ہوتی ہے(n) ۔ تو اس خوشی کو کب کا خیر آباد کہہ چکا:censored: ۔ بس خوش ہوں تو اپنے امی ابو کو بتاتا ہوں۔ اور کوشش کرتا ہوں کہ جہاں بھی ہوں۔ بس اپنے امی ابو کے پاس چلا جاؤں۔:bighug:

9- سالگرہ (اپنی، بھابھی کی، شادی) یاد رکھتے ہیں یا بھول جاتے ہیں؟
سالگرہ یاد رہتی ہے۔ پہلے ڈائری میں لکھا کرتا تھا:wave: ۔ اب ہر کسی کے نام کے ساتھ گوگل کیلنڈر میں اہم دنوں کا تعین کیا ہوتا ہے:rollingeyes: ۔ رہی شادی کی سالگرہ تو ابھی تو اک ہی گزری ہے۔ چند سالوں بعد دیکھوں گا کہ کیا صورتحال ہے۔ :praying:

10- سب سے پُرسکون جگہ آپ کی نظرمیں کون سی ہے؟
اگر آپ کبھی وادی کاغان گئے ہیں تو وہ بہت ہی پر سکون جگہ ہے:thumbsup2: ۔ اسی طرح وادی نیلم۔:thumbsup2: مگر کاغان میں دریائے کنہار کے ساتھ بسا ناران تو بہت ہی پرسکون اور بہترین جگہ ہے:thumbsup4: ۔

11- کس طرح کے لوگوں سے ملنا بار بار پسند کرتے ہیں؟
ہر اس طرح کے آدمی سے جو مجھ سے ملنا پسند کرے۔ :bighug:

12- کس طرح کے لوگ ناقابل برداشت ہیں؟
جو لوگ بڑی بڑی گپیں مارتے ہیں۔ اور حقیقت میں کھوکھلے ڈبے ہوتے ہیں۔ ان سے الجھن ہوتی ہے اور ایسے ہی لوگوں سے اجتناب کرتا ہوں۔ بسا اوقات ہر چیز کو آئیڈیل انداز میں دیکھنے والے لوگوں سے بھی الجھن ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے جو لوگ بہت زیادہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں۔ وہ حقیقت پسند نہیں ہوتے۔:clown:

13- آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں ؟
ہر عادت سے۔ :shock:
اپنے مسائل اپنی ذات تک رکھنے کی عادت سے۔ اور بناء سوچے سمجھے خرچ کی عادت سے۔ :twisted:

14- روپیہ سوچ سمجھ کے خرچ کرتے ہیں یا بناء سوچے سمجھے؟
اس بات کا جواب ابھی دیا ہے اوپر:cautious:

15- کون سی چیزیں لیے بناء گھر سے نہیں نکلتے؟
موبائل اور بٹوہ۔ خاص طور پر بٹوہ:cool2:
چاہے مجھے پتہ ہو کہ میں نے اپنے گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر ہی باتیں کرنی ہیں مگر پھر بھی یہ دونوں چیزیں اٹھا لیتا ہوں۔ :cool3:
 
نایاب

لائبریرین
اکتیس اگست اور برج سنبلہ یعنی کے مزدور طبقہ۔ چھوٹے غالب نے اک دھاگہ بھی کھولا تھا میری سالگرہ کا :)

محترم نیرنگ خیال بھائی
رسم دنیا ہو کہ دستور کوئی
ہم تو ہیں " سنبلی " سو اپنی مرضی سے نبھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے خود کو " سنبلی " صف میں ذکر کیا ۔ اور وہ بھی 26 اگست سے 2 ستمبر تک پیدا ہونے والوں میں جو " عشرہ اول " میں شامل خالص سنبلی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں۔
سنبلہ کو دائرہ برج میں چھٹے نمبر پر قرار دیا جاتا ہے ۔ اور کچھ خوبیاں اور خامیاں اس سے منسوب کی جاتی ہیں ۔
کہتے ہیں کہ سنبلہ کے تابع شخصیات " عملیت و کاملیت کو ہمراہ لیئے ذہین چاق و چوبند کی صف میں کھڑے اپنی تیز قوت مشاہدہ و حافظہ و تخیل کے بل پر اپنی امیدوں و آرزوؤں کی تکمیل با آسانی کر لیتے ہیں ۔ آپ کس حد تک ان خصوصیات کو بحیثیت سنبلی اپنے میں موجود پاتے ہیں ۔ ؟
سنبلی فرد سلیقہ مند معقول رویئے اور جچے تلے انداز میں ذاتی درستگی اور اصلاح پسندی کے لیئے منطقی تجزیاتی سوچ کے ساتھ ساتھ ذی شعور اور باطنی قوتوں کو بخوبی استعمال کرنے پر قدرت رکھتا ہے ۔ سنبلی فرد بیرونی دنیا کے اخلاقی معاشرتی رویوں پر کڑھتا ضرور ہے مگر انہیں سدھارنے کی کوشش میں وقت ضائع نہیں کرتا ہے ۔ یہ صرف اپنی ذاتی اصلاح پراس سوچ کے ساتھ توجہ مرکوز رکھتا ہے کہ اگر میں اچھا ہوں تو مجھے سب اچھے ہی ملیں گے ۔اور میرے اچھے ہونے سے سب ہی اچھے ہو جائیں گے ۔
سنبلی فرد سے یہ بھی منسوب کیا جاتا ہے کہ یہ بے تکلف نکتہ چین قدامت پرست بناوٹ و بہروپ بدلنے کے عادی کنجوس ہوتے ہیں ۔ یہ اپنا دل ہتھیلی پہ رکھے نہیں پھرتے ۔لیکن یہ بہت محبت کرنے والے، سچے اور بہت ہی باوفا ہوتے ہیں ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتی ہے۔ ان کی شخصیت کا عجب رخ خاموشی اورگھنّےپن کے ساتھ نہایت یارباش اور باتونی ہونا ہے۔ مگر یہ دوستی کے معاملے میں وہ اپنے کچھ خاص اصول اور معیار رکھتے ہیں۔یہ کسی بھی وابستگی میں سود و زیاں کے حساب کو نظرانداز نہیں کرتے۔
یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ سنبلہ افراد کا شمار دنیا کے عظیم عاشقوں میں نہیں ہو سکتا۔ ان کی محبت اور شادی کا انداز بے حد روایتی ہوتا ہے۔ یہ جذبہ عشق میں ہوش و حواس سے بے گانہ ہو کر دیوانگی کی حدود کو نہیں چھو تے ان کی عقل کی کارفرمائیاں معاملاتِ دل میں بھی غالب رہتی ہیں ان کے نزدیک رومانس یا شادی بھی زندگی کی ایک ضرورت ہے، جسے سود و زیاں سے مبرا ہو کر نہیں دیکھا جا سکتا،
درج بالا بیان سے آپ کس حد تک اتفاق کرتے ہیں ۔ ؟

آپ بھی پوچھ سکتی ہیں سوالات - ویسے ماہرِسوالات(منفردسولات) تعبیر آئیں تو پھردیکھئے گا سوالات
ویسے آج کل نایاب بھائی نے چُپ سی سادھ رکھی ہے ورنہ سوالات اُن کے بھی منفرداورلاجواب ہوتے ہیں
محترم زبیر بھائی چپ نہیں سادھی بلکہ رزق کی تلاش میں مشغولیت وقت ہی نہیں دیتی ۔
بہرحال انگلی کٹا شہیدوں میں نام لکھوا ہی لیا وقت نکال کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم نیرنگ خیال بھائی
رسم دنیا ہو کہ دستور کوئی
ہم تو ہیں " سنبلی " سو اپنی مرضی سے نبھاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

بہرحال انگلی کٹا شہیدوں میں نام لکھوا ہی لیا وقت نکال کر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
نایاب بھائی جہاں آپکی معلومات اس قدر زیادہ ہیں اس ضمن میں۔ وہاں آپ یہ بھی جانتے ہونگے کہ سنبلہ ان برجی کہانیوں کو بھی سودوزیاں پر ہی محمول کرتے ہیں۔ :p
مگر آپ کے تمام سوالات بہت زبردست اور نہایت زیادہ توجہ کے متقاضی ہیں۔ میں ان کے جوابات قدرے سکون سے دیتا ہوں۔ :notworthy:
 
نیلم

محفلین
آپ بھی پوچھ سکتی ہیں سوالات - ویسے ماہرِسوالات(منفردسولات) تعبیر آئیں تو پھردیکھئے گا سوالات
ویسے آج کل نایاب بھائی نے چُپ سی سادھ رکھی ہے ورنہ سوالات اُن کے بھی منفرداورلاجواب ہوتے ہیں
یہ کام آپ، تعبیر آپی اور نایاب بھائی بہت اچھے سے کرتے ہیں:)
مجھےتو آتے ہی نہیں سوال کرنے:D
 
نیلم

محفلین
سوالات اور وہ بھی روکھےo_O ۔ بندہ چاء نہ پلائے پر تصویر ہی لگا دیتا ہے۔:cool: ہنہہہ چلو دے دیتا ہوں جوابات:confused: ۔ کیا یاد کریں گے کس سخی سے پالا پڑا تھا۔:tongue:

یہ تین والا کیا معاملہ ہے بئی:confused2: ۔ اک آدھے نام پر کوئی معاملہ طے نہیں ہو سکتا کیا؟:idea2:
اچھا اک بات بتاتا چلوں کہ اسلامی شخصیات اور تاریخی شخصیات کے درمیان تذبذب کا شکار نہ ہوا جائے۔
نعمان بن ثابت
یوسف بن تاشفین
ایڈیسن

تینوں کام کر لیتا ہوں۔ کتاب کم ہی پڑھتا ہوں۔ مگر ساتھ اکثر ہوتی ہے۔ زیادہ تر سونا پسند کرتا ہوں۔:soldier:

میری نیند کم ہے۔ عل الصبح اٹھنا۔ پورا دن روزمرہ کے معمولات سرانجام دینا اور رات کو بستر پر تب لیٹنا جب نصف شب مکمل ہونے کو ہو۔ تو بس وہ حال ہوتا ہے
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لے
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے

نیند کچی بہت ہے۔ بہت ہلکی سی آہٹ سے بھی آنکھ کھل جاتی ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ دوبارہ نیند جلد ہی آجاتی ہے۔ پہلے جب طالبعلمی کا زمانہ تھا تو اس وقت تو ساری رات ویڈیو گیمز کھیلتے گزر جاتی تھی۔:tv:
ویسے جن دنوں میں نائٹ شفٹ میں کام کرتا تھا اسوقت چھٹی کی رات میرے لیئے بڑا مسئلہ ہوتا تھا۔ وہ راتیں پھر فلمز دیکھتے یا گیمز کھیلتے گزر جاتی تھیں۔:confused3:

خواب یاد نہیں رہتے۔ بلکہ بہت کم ہی ایسا احساس ہوتا ہے کہ رات کوئی خواب دیکھا تھا۔:whistle:

گھلنے ملنے والا آدمی ہوں۔ آسانی سے گھل مل جاتا ہوں سب کے ساتھ۔ :skull:

ہر دور کا اپنا مزا ہے۔ کس کو کس پر فوقیت دوں۔ بچپن کا بے فکرا پن۔ ماں باپ سے دور لاہور میں غم روزگار سے آزادی کا شوخ اور چنچل دور یا پھر اب عشبہ کے ساتھ ہنسنے کھیلنے کا دور۔ :redheart:
ہر دور کی اپنی خوبصورتی ہے۔ ہر دور میرے لیئے بہت قیمتی ہے۔ کیوں کہ ان میں موجود لوگ میرے لیئے قیمتی ہیں۔ :party:

منافقانہ سا جواب تو یہ ہے کہ جی مجھے غصہ نہ ہونے کے برابر آتا ہے;) ۔ مگر سچ یہ ہے کہ مجھے جب بھی غصہ آتا ہے سر چڑھ کر بولتا ہے میرے:mad: ۔ پاگل پن کی سی کیفیت ہوتی ہے۔ اور بہت گالیاں بکتا ہوں:p ۔ لیکن یہ کیفیت چند منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی:cautious: ۔ ایسے میں میری کوشش ہوتی ہے کہ تھوڑا تنہائی میں وقت گزاروں:fingerscrossed: ۔ اپنے غصے پر جلد قابو پا لیتا ہوں۔ یہ اللہ کا شکر ہے۔:thumbsup:

خوشی کسے کہتے ہیں؟ وہ خوشی جو بچے کو اسکا پسندیدہ کھلونا ملنے پر ہوتی ہے(n) ۔ تو اس خوشی کو کب کا خیر آباد کہہ چکا:censored: ۔ بس خوش ہوں تو اپنے امی ابو کو بتاتا ہوں۔ اور کوشش کرتا ہوں کہ جہاں بھی ہوں۔ بس اپنے امی ابو کے پاس چلا جاؤں۔:bighug:

سالگرہ یاد رہتی ہے۔ پہلے ڈائری میں لکھا کرتا تھا:wave: ۔ اب ہر کسی کے نام کے ساتھ گوگل کیلنڈر میں اہم دنوں کا تعین کیا ہوتا ہے:rollingeyes: ۔ رہی شادی کی سالگرہ تو ابھی تو اک ہی گزری ہے۔ چند سالوں بعد دیکھوں گا کہ کیا صورتحال ہے۔ :praying:

اگر آپ کبھی وادی کاغان گئے ہیں تو وہ بہت ہی پر سکون جگہ ہے:thumbsup2: ۔ اسی طرح وادی نیلم۔:thumbsup2: مگر کاغان میں دریائے کنہار کے ساتھ بسا ناران تو بہت ہی پرسکون اور بہترین جگہ ہے:thumbsup4: ۔

ہر اس طرح کے آدمی سے جو مجھ سے ملنا پسند کرے۔ :bighug:

جو لوگ بڑی بڑی گپیں مارتے ہیں۔ اور حقیقت میں کھوکھلے ڈبے ہوتے ہیں۔ ان سے الجھن ہوتی ہے اور ایسے ہی لوگوں سے اجتناب کرتا ہوں۔ بسا اوقات ہر چیز کو آئیڈیل انداز میں دیکھنے والے لوگوں سے بھی الجھن ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے جو لوگ بہت زیادہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں۔ وہ حقیقت پسند نہیں ہوتے۔:clown:

ہر عادت سے۔ :shock:
اپنے مسائل اپنی ذات تک رکھنے کی عادت سے۔ اور بناء سوچے سمجھے خرچ کی عادت سے۔ :twisted:

اس بات کا جواب ابھی دیا ہے اوپر:cautious:

موبائل اور بٹوہ۔ خاص طور پر بٹوہ:cool2:
چاہے مجھے پتہ ہو کہ میں نے اپنے گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر ہی باتیں کرنی ہیں مگر پھر بھی یہ دونوں چیزیں اٹھا لیتا ہوں۔ :cool3:
زبردست :)
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی جہاں آپکی معلومات اس قدر زیادہ ہیں اس ضمن میں۔ وہاں آپ یہ بھی جانتے ہونگے کہ سنبلہ ان برجی کہانیوں کو بھی سودوزیاں پر ہی محمول کرتے ہیں۔ :p
مگر آپ کے تمام سوالات بہت زبردست اور نہایت زیادہ توجہ کے متقاضی ہیں۔ میں ان کے جوابات قدرے سکون سے دیتا ہوں۔ :notworthy:
بحیثیت " فرد " کے جوابات کے بعد " فرد ' سے منسلک رشتوں سے " سنبلی " نبھاؤ زیر بحث آتے کچھ سوال سامنے آئیں گے ۔
یہ گفتگو عمومی ہے اگر ذاتیات میں محسوس کریں تو معذرت ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بحیثیت " فرد " کے جوابات کے بعد " فرد ' سے منسلک رشتوں سے " سنبلی " نبھاؤ زیر بحث آتے کچھ سوال سامنے آئیں گے ۔
یہ گفتگو عمومی ہے اگر ذاتیات میں محسوس کریں تو معذرت ۔۔۔
اگر ذاتی سے لگے تو ہم کنی کترا جائیں گے۔ آپ پریشان نہ ہوں :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم نیرنگ خیال بھائی
رسم دنیا ہو کہ دستور کوئی
ہم تو ہیں " سنبلی " سو اپنی مرضی سے نبھاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
محترم نایاب بھائی!
اگر ہمارے بلاگ کو کبھی دیکھیں آپ تو اس میں سب سے اوپر لکھا ہے کہ
جیسا بھی اچھا یا برا اپنے ہی لیئے ہوں
میں خود کو نہیں دیکھتا اوروں کی نظر سے
لہذا مرضی کے مالک تو جناب ہم ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ :)

آپ نے خود کو " سنبلی " صف میں ذکر کیا ۔ اور وہ بھی 26 اگست سے 2 ستمبر تک پیدا ہونے والوں میں جو " عشرہ اول " میں شامل خالص سنبلی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں۔
بالکل جناب خالص سنبلہ (y)

سنبلہ کو دائرہ برج میں چھٹے نمبر پر قرار دیا جاتا ہے ۔ اور کچھ خوبیاں اور خامیاں اس سے منسوب کی جاتی ہیں ۔
انسان خوبیوں اور خامیوں کا مرقع ہے۔ برج تو کچھ حیلے بہانے بنا رکھے ہیں یار لوگوں نے غم روزگار کے۔ :nerd2:

کہتے ہیں کہ سنبلہ کے تابع شخصیات " عملیت و کاملیت کو ہمراہ لیئے ذہین چاق و چوبند کی صف میں کھڑے اپنی تیز قوت مشاہدہ و حافظہ و تخیل کے بل پر اپنی امیدوں و آرزوؤں کی تکمیل با آسانی کر لیتے ہیں ۔ آپ کس حد تک ان خصوصیات کو بحیثیت سنبلی اپنے میں موجود پاتے ہیں ۔ ؟
اک بار تو دل کیا اتنی خصوصیات دیکھ کر کہ فوراً بولوں۔ ہاں جی۔:p میری ہی وہ ذات گرامی ہے جو ان خصوصیات سے مالا مال ہے۔:twisted: مگر پھر خیال آیا کہ ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو تحریر دیکھ کر ہی قابلیت و لیاقت کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔:skull: ویسے میں نے یہ خصوصیات باقی برجوں کے لیئے بھی دیکھ رکھی ہیں۔ اور قوت مشاہدہ و حافظہ و تخیل کا ہم کوئی خاص دعوی نہیں رکھتے۔ :hot:

سنبلی فرد سلیقہ مند معقول رویئے اور جچے تلے انداز میں ذاتی درستگی اور اصلاح پسندی کے لیئے منطقی تجزیاتی سوچ کے ساتھ ساتھ ذی شعور اور باطنی قوتوں کو بخوبی استعمال کرنے پر قدرت رکھتا ہے ۔
سلیقہ مندی اگر اپنی وارڈ روب صحیح رکھنے کا نام ہے۔ یا کمپیوٹر پر اپنی ہر چیز کو اک فولڈر بنا کر درجہ بندی کے بعد ترتیب سے رکھنے کا نام ہے تو ہم سلیقہ مند ہیں۔ مگر یہ باقی کی باتوں کا میری زندگی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ یہ بات درست ہے کہ بسا اوقات واقعات کے تسلسل سے مجھے اس بات کا بخوبی درک ہوتا ہے کہ آنے والے لمحے کیا گل کھلانے والے ہیں۔ مگر میں زیادہ تر ان کو نظر انداز کر دیتا ہوں جان بوجھ کر۔ اس سے ذرا زندگی میں سکون رہتا ہے۔

سنبلی فرد بیرونی دنیا کے اخلاقی معاشرتی رویوں پر کڑھتا ضرور ہے مگر انہیں سدھارنے کی کوشش میں وقت ضائع نہیں کرتا ہے ۔ یہ صرف اپنی ذاتی اصلاح پراس سوچ کے ساتھ توجہ مرکوز رکھتا ہے کہ اگر میں اچھا ہوں تو مجھے سب اچھے ہی ملیں گے ۔اور میرے اچھے ہونے سے سب ہی اچھے ہو جائیں گے ۔

یہ بات بہت زیادہ درست لگی مجھے اپنے لحاظ سے۔ مجھے معاشرتی رویوں پر اعتراض ہے اور رہے گا بھی۔ مگر میں کسی کو سدھارنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اور کسی کو کرنی بھی نہیں چاہیئے۔ اگر کوئی آدمی کنویں میں گر رہا ہے تو آپ اسے گرنے دیں۔ نیلم کا کوئی دھاگہ تھا کہ عقل دھوکہ کھانے سے آتی ہے۔ بادام کھانے سے نہیں۔ میں اس بات سے صد متفق ہوں۔ لوگوں کو سدھارنے کی بجائے خود کے سدھار پر توجہ دیں۔ معاشرے میں اک برا آدمی کم ہو جائے گا۔

سنبلی فرد سے یہ بھی منسوب کیا جاتا ہے کہ یہ بے تکلف نکتہ چین قدامت پرست بناوٹ و بہروپ بدلنے کے عادی کنجوس ہوتے ہیں ۔ یہ اپنا دل ہتھیلی پہ رکھے نہیں پھرتے ۔لیکن یہ بہت محبت کرنے والے، سچے اور بہت ہی باوفا ہوتے ہیں ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتی ہے۔ ان کی شخصیت کا عجب رخ خاموشی اورگھنّےپن کے ساتھ نہایت یارباش اور باتونی ہونا ہے۔ مگر یہ دوستی کے معاملے میں وہ اپنے کچھ خاص اصول اور معیار رکھتے ہیں۔یہ کسی بھی وابستگی میں سود و زیاں کے حساب کو نظرانداز نہیں کرتے۔
یہاں میں یہ کہوں گا کہ سنبلہ کا تو پتہ نہیں لیکن میں اک بے تکلف دوست ضرور ہوں۔ اور کھلا مزاج رکھتا ہوں۔ جب تنقید پر ہاتھ رکھتا ہوں تو لوگ الاماں والحفیظ کہتے جان چھڑاتے ہیں۔ میری قدامت پرستی کی گواہی کے لیئے قیصرانی بھائی ہی کافی ہیں۔ مجھے روایات کا پاس پسند ہے مگر میں غلط روایتوں کا اچھا وارث ثابت نہیں ہوا۔ ہاں میں کسی کو دھوکا نہیں دیتا۔ اگر میں کسی کے ساتھ نہیں چل سکتا تو میں اسے واضح بتا دیتا ہوں کہ یہ میری اوقات ہے۔ اس سے آگے میرے بس میں نہیں۔

ذہانت کا بھی نہیں پتہ۔ یہ تو آپ احباب ہی بتا سکتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارے ہاں تو ذہین اسی کو مانا جاتا ہے۔ جو پڑھائی میں اچھا ہو۔ مگر میں تو ہمیشہ اک اوسط درجے کا طالبعلم ہی رہا۔ ہاں میری شخصیت کا اک رخ خاموشی ہے کہ میں اپنی دل کی بات ہر کسی سے نہیں کہتا۔ مگر گھنا پن سے میں متفق نہیں۔ کیوں کہ اس میں دھوکا شامل ہوتا۔ اور وہ میں نہیں کرتا۔ باتونی ہوں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں۔ اور یارباش بھی ہوں۔ الحمد اللہ۔ اور میرے نزدیک یار باش ہونا کھلا مزاج رکھنا خوبیاں ہیں نہ کہ خامیاں۔ ویسے بھی یہ باتیں مجھے وراثت میں ملی ہیں۔ :)
سود و زیاں سے تو مذہب بھی رہائی نہیں دیتا۔ برجوں کی تو اوقات ہی کیا ہے۔

یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ سنبلہ افراد کا شمار دنیا کے عظیم عاشقوں میں نہیں ہو سکتا۔ ان کی محبت اور شادی کا انداز بے حد روایتی ہوتا ہے۔ یہ جذبہ عشق میں ہوش و حواس سے بے گانہ ہو کر دیوانگی کی حدود کو نہیں چھو تے ان کی عقل کی کارفرمائیاں معاملاتِ دل میں بھی غالب رہتی ہیں ان کے نزدیک رومانس یا شادی بھی زندگی کی ایک ضرورت ہے، جسے سود و زیاں سے مبرا ہو کر نہیں دیکھا جا سکتا،
عشق میں دیوانگی جنون ہے۔ اور جنون صرف باشعور ہی اچھا لگتا ہے۔ معاملات دل پر ذہن کا غالب رہنا ہی کامیابی ہے۔ لیکن وہ کیا ہے کہ
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
تو کبھی کبھی دل کی بھی سنتے ہیں ہم۔ ایسا نہیں کہ اسے بس خون سپلائی پر لگا رکھا ہے۔ رومانس اور شادی سود و زیاں سے بالاتر ہوتی بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی احمق ایسا سوچتا ہے تو وہ واقعتاً اپنی حماقت کا ثبوت ہی دیتا ہے۔ ایسے ہی نہیں مقولے بنے کہ اچھی بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے۔ اب آپ اس جملے کو سود و زیاں سے بالاتر سمجھیں گے۔ اسی طرح نصف بہتر بھی منافع کی طرف ہی اشارہ ہے۔

درج بالا بیان سے آپ کس حد تک اتفاق کرتے ہیں ۔ ؟
ہمارا اتفاق کیا اور اختلاف کیا۔ جو خیالات ہیں تحریر کر دیئے ہیں۔ :)
 
پہلے پہل تو اس دھاگے کو میں فروٹ چاٹ کی طرز پر چائے کا کھوکھا سمجھتا رہا تھا :biggrin: :bighug:
بھائی جی نے اس سہج پر پہنچا دیا ہے کہ فروٹ چاٹ کا ذکر ہوتے ہی آ ٹپکتا ہوں کہ شاید مجھے یاد کیا ہے۔۔:biggrin:
KwULv.png
 
Top