انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
جی جناب چائے کا تازہ گرما گرم کپ تیار ہے اور مہمان ہردل عزیز نیرنگ خیال
تو سردی میں چائے کا لُطف اُٹھائیں اور نیرنگ کے جوابات کا
4d26d6a9.gif
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14- پھول کون سا پسندہے ؟
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1- اگرآپ کو اختیار ہوتا تو کسے پاکستان کا وزیراعظم بناتے؟
(1) باباجی (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ
2- آپ کو اگرکسی فلم میں ہیرو کا رول آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟​
3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
4- آپ کوسونے کے کپ میں چائے دی جائے اوراس میں چینی کی بجائے
نمک ہو تو آپ کا ردعمل ؟
5-آپ کو ایک دن کے لیے کسی محفلین کی زندگی گذارنے کا موقع ملے تو​
کسے منتخب کریں گے اور کیوں ؟​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ پہلے ان سوالات کو نکال کر تعبیر اپیا کو بھیج دوں وہ ہم آپکے بارے میں کتنا جانتے ہیں والے دھاگے کے لیئے:idontknow2: ۔ اگر سارے جوابات یہاں دے دیئے تو وہاں کے لیئے سوالات کہاں سے لاؤں گا۔:shock: میں نے تو پانچ سوال بھی لکھ لیئے تھے:whistle:
 

زبیر مرزا

محفلین
میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ پہلے ان سوالات کو نکال کر تعبیر اپیا کو بھیج دوں وہ ہم آپکے بارے میں کتنا جانتے ہیں والے دھاگے کے لیئے:idontknow2: ۔ اگر سارے جوابات یہاں دے دیئے تو وہاں کے لیئے سوالات کہاں سے لاؤں گا۔:shock: میں نے تو پانچ سوال بھی لکھ لیئے تھے:whistle:
اُن سوالات کو تبدیل کرلو ابھی :)
www_clipart_kiste_de_teddy_095.gif
 
نہیں بھئی یہ بے ایمانی نہیں چلے گی۔انٹرویو تو دینا پڑیگا بعد کی بعد میں سوچی جائیگی
میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ پہلے ان سوالات کو نکال کر تعبیر اپیا کو بھیج دوں وہ ہم آپکے بارے میں کتنا جانتے ہیں والے دھاگے کے لیئے:idontknow2: ۔ اگر سارے جوابات یہاں دے دیئے تو وہاں کے لیئے سوالات کہاں سے لاؤں گا۔:shock: میں نے تو پانچ سوال بھی لکھ لیئے تھے:whistle:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام جناب
جی جناب چائے کا تازہ گرما گرم کپ تیار ہے اور مہمان ہردل عزیز نیرنگ خیال
تو سردی میں چائے کا لُطف اُٹھائیں اور نیرنگ کے جوابات کا
پہلے تو شکریہ ہر دلعزیز شخصیت کے خطاب سے نوازنے پر:-P ۔ مگر ہر دل سے پوچھ لیا جائے تو بہتر رہے گا۔ :p

1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
اکتیس اگست اور برج سنبلہ یعنی کے مزدور طبقہ۔ چھوٹے غالب نے اک دھاگہ بھی کھولا تھا میری سالگرہ کا :)

2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
بس مناسب سی تعلیم ہے:sad3: ۔ کمپیوٹر سائنسز میں گریجوایٹ ہوں:computer: ۔ انسٹیٹوٹ این-کے-فیکٹ لاہور :cool2:

3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
بہت کم ہی کسی کے ساتھ شئیر کرتا ہوں۔ زیادہ تر اپنی ذات تک ہی محدود رہتا ہوں:donttellanyone2: ۔ ویسے میرا اک دوست ہے۔ اس سے اپنے احساسات کبھی کبھی بانٹ لیتا ہوں۔

4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
دنیا میں دو ہی ہستیاں ہوتی ہیں۔ جنکے لیئے انسان ہر حد پھلانگ جاتا ہے۔ والدین اور اولاد۔ مگر میں کبھی کسی کے لیئے کچھ نہیں کر سکا۔ چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ کروں جو انکے سکون میں اضافے کا باٰعث بنے۔ :)

5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
بنیادی طور پر اک تنہائی پسند آدمی ہوں۔ اکیلا رہنا پسند کرتا ہوں۔ میوزک سنتے ہوئے واک کرنا میرا مشغلہ ہے۔ شادی سے پہلے روز دو گھنٹے پیدل چلنے کی عادت تھی۔ اب بھی کوشش تو کرتا ہوں۔ مگر وقت نہیں ملتا۔ :eyerolling:

6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
میں عمر کے جس حصے میں ہوں اس میں مستقبل کے پلان انسان مرتب کر چکا ہوتا ہے:bulgy-eyes: ۔ اب مزید کیا ہوگا۔ میرا ارادہ انسٹیوٹ آف کنفیگریشن مینجمنٹ سے سرٹیفکیشن کرنے کا ہے۔ پتہ نہیں کب کر پاؤں گا۔:thinking2:

7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
میرا موڈ آف بھی ہو تو میری کوشش یہی ہوتی کہ یہ بھی بس میرے تک ہی رہے:silent3: ۔ اکثر خوش رہنے کی ہی کوشش کرتا ہوں۔ مگر غصہ تو آ ہی جاتا ہے ہر کسی کو۔ کسی خاص بات سے چڑ نہیں ہے۔ :smile3:

8- کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین کو اللہ نے تہوار قرار دیا ہے۔ اور بس یہی پسند ہے مجھے۔ میں اور کوئی تہوار نہیں مناتا دو عیدوں کے علاوہ

9- کون سا شاعر پسندہے ؟
بہت سے شاعر پسند ہیں۔ یہ شاعری سے شغف ہی تھا جو مجھے اردو ویب اور رعنائی خیال تک لے آئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ اپنے محمد احمد بھائی کا بلاگ ہے۔۔ جون ایلیاء میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔

10- مصنف کون سا پسندہے ؟
مصنفین کی بھی اک قطار ہے۔ بانو قدسیہ، اشفاق احمد، ممتاز مفتی، منٹو، محی الدین نواب، احمد اقبال، اقلیم علیم اسی طرح شفیق الرحمن، انشاءجی، یوسفی اور پطرس۔ الغرض اب کس کا نام لوں اور کس کا نہیں۔ ویسے انشاء جی کا پرستار ہوں۔

11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
کتابوں کا مجھ پر اتنا ہی اثر ہوتا ہے کہ پڑھا اور سائیڈ پر کیا۔ اسی لیئے میں کتابی باتوں سے احتراز ہی کرتا ہوں۔ مجھے یہ باتیں بناوٹی بناوٹی لگتی ہیں۔ جب انسان کچھ آئیڈیل کرنا چاہتا ہے تو وہ اک کتاب لکھتا ہے۔ اور پھر اس میں اپنے تخیل کے رنگ بھرتا ہے۔ حقیقت میں وہ جو کر نہیں پاتا وہ کام اس کہانی میں کرتا ہے۔

12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
خود تو فٹبال اور کرکٹ کے علاوہ گلی ڈنڈا اور انڈا ایکسپریس ہی کھیلا ہوگا:p ۔ مارشل آرٹ کا بہت شوقین تھا:cool2: ۔ اور چار مختلف کلبز سے ٹریننگ بھی لی:boxing: ۔ بہاولپور جب تھا تو وہاں میڈیکل کالونی کے سٹیڈیم میں اسکواش کی ممبر شپ لی ہوئی تھی:angel:1 ۔ اور وہ کھیلتا تھا۔ بازو کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے وہ چھوڑنی پڑی:thinking2: ۔ ٹی-وی پر موٹو جی پی، فارمولا ون، سپر بائیک اور ٹینس دیکھتا ہوں:tv: ۔ مگر اب تو عرصہ دراز سے ویڈیو گیمز تک ہی محدود ہو گیا ہوں:bad: ۔ زیادہ تر ذہنی کھیل کھیلتا ہوں کمپیوٹر پر۔

13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
میرا پسندیدہ اداکار الپچینو اور رابرٹ ڈینیرو ہیں۔ جونی ڈیپ بھی مجھے بہت پسند ہے۔انگلش اداکاراؤں میں تو کوئی بھی خاص پسندیدہ نہیں۔ اور انڈین اداکاراؤں نے فلم میں ایکٹنگ تھوڑی کرنی ہوتی۔ بس چار پانچ گانوں پر ڈانس کے علاوہ انہیں کوئی کام نہیں۔ البتہ انڈین اداکاروں میں عرفان خان کی اداکاری اچھی لگتی ہے۔

14- پھول کون سا پسندہے ؟
مجھے بس کلی کی خوشبو اچھی لگتی۔

15- رنگ کون سا پسندہے ؟
گرے رنگ سب سے زیادہ پسند ہے اور پھر بلیک

16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
بہت ساری ہیں۔ لیکن The good, the bad and the Ugly اور One flew over the cuckoo's nest سدا بہار ہیں۔

17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
میں بہت لاپرواہ ہوں۔ زیادہ تر رف حلیہ ہوتا میرا۔ کم کم ہی تیار ہوتا ہوں۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ انسان کو بنا ٹھنا رہنا چاہیئے۔ مگر مجھے لگتا ہے جو لوگ لباس سے رائے قائم کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ غلطی کرتے ہیں۔

18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
خواہشات میں تسلسل نہیں ہوتا۔ یہ وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔ میں بڑی بڑی خواہشات کا قائل نہیں۔ چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر ہی خوش رہتا ہوں۔

19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
آپ کے منہ میں گھی شکر۔ بہت سے کام پڑے ہیں ادھورے کرنے کو۔ سارے کر لوں گا۔:bighug:

20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
میرا پسندیدہ شعر ہے
سلجھا ہوا سا شخص سمجھتے ہیں مجھ کو لوگ
الجھا ہوا سا مجھ میں کوئی دوسرا بھی ہے

اور پسندیدہ قول ہے
Perhaps I know best why it is man alone who laughs; he alone suffers so deeply that he had to invent laughter.
Friedrich Nietzsche

کڑک جوابات اک وقفے کے بعد :)
 
Top