پنجاب میں ہی مسئلہ ہے

زبردست صاحب یہ ایک بہترین جواب ہے ۔۔۔اپنے ہی ملک کے ایک حصے (اپنے ہی جسم کے ایک عضو) کے خلاف بولنے والوں کے لیے ۔۔۔

ایچ اے خان
یہ جواب کافی ہے ؟
انھیں سوال کی ہی سمجھ نہیں تو جواب کیا کافی ہوگا۔
اطمینان سے سلیم صافی کا کالم بھی پڑھ لیں پہلے پھر بات کریں گے
 
اطمینان سے سلیم صافی کا کالم بھی پڑھ لیں پہلے پھر بات کریں گے
یہی کالم اگر کوئی پنجابی یا سندھی لکھتا تو اس پہ بات ضرور کرتے۔ مردان میں پیدا ہونے والےایک پٹھان کے لکھے گئے کالم کی کریڈیبیلٹی وہیں ختم ہو جاتی ہے جہاں اس کا نام اور اس کی جائے پیدائش آ جاتی ہے ۔
اب اگر پٹھانوں کے خلاف لکھے گئے ایک ہزار کالم حتیٰ کہ انٹرنیشنل لیول پہ کریٹسزم میں یہاں کاپی پیسٹ کر دوں اور کہوں کہ آپ انہیں پڑھ لیں پھر بات کریں گے ۔ مضحکہ خیز ۔
خود اپنے پاس کوئی دلیل نہیں تو پروپیگنڈہ چھوڑ دیں اور حقیقت کا سامنا کریں ۔
 
میں خود شُمالی وزیرستان میرانشاہ میں دو سال رہا ہوں ۔ 2004 میں پاکستان آرمی کے سب سے پہلے آپریشن میں میں بھی اُن کے ساتھ تھا ۔
یہ ایک فقرہ کافی ہے مزید بحث کو جاری رکھنے یا سمیٹنے کے لیے۔ کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ اسلحہ کیسے ، کب اور کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے ۔ افیون ، چرس وغیرہ کب اور کیسے اور کہاں سے کہاں جاتی ہے ۔ بنوں سے میر علی اور میرانشاہ سے دتہ خیل اور اسی طرح ہنگو سے انگور اڈہ تک جو کچھ ہوتا ہے اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ سب بیان کرنا شروع کردوں تو آپ کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے ۔
اخلاقی روایتیں بھی آپکو بتا سکتا ہوں کہ کس کی کیسی ہیں ۔اور آپ کے شُغل اور کھیلوں سے لے کر خاندانوں میں ہونے والے فیصلوں اور اس پہ مشاران کے اثر و رسوخ کی ساری داستانیں ۔ اخلاقی اور غیر اخلاقی روایتیں جو گھروں سے شروع ہو کے گلیوں کے تاریک کونوں تک جاتی ہیں سب کا چشم دید گواہ ہوں ۔
بہتر ہے کہ اس بحث کو یہیں ختم کر دیں ورنہ یہ لڑی بھی حذف ہو گی اور آپ کا امیج بھی۔
 
میرا کوئی تعلق کے پی کے سے نہیں
میں عامر خان والا خان ہوں
 
خان جی دور حاضرکا سب سے بڑا صوبائیت کا چورن فروش صحافی اگر کوئی ہے تو وہ یہ سلیم صافی ہے۔ شاید اے این پی جیسی سیاسی جماعت میں بھی اس جیسا کوئی نا ہو۔ خیر اس وقت اس کی ذات موضوع بحث نہیں، کالم کے مندراجات پر بات کرتے ہیں۔

فرقہ وارنہ تنظیمیں ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا کہ جب اسلام میں فرقے ہیں تو فرقہ وارانہ تنظیمیں بھی ہوں گی۔ پھر موصوف لکھتے ہیں کہ رجسٹرڈ جماعتیں یعنی جنھوں نے ریاستی قوانین کے تحت اپنا اندراج کروا رکھا ہے۔

جن تنظیموں کے نام اور تعداد موصوف نے لکھی ہے وہ آپ کے چہیتے جنرل کمر درد صاحب کے زمانے کے فگرز ہیں۔

جیش محمد اور لشکر طیبہ دونوں کی بنیادیں پنجاب میں ہیں لیکن ان کی کوئی ایک عسکری یا شدت پسندانہ کارروائی پاکستان کی حدود کے اندر نہیں ہے۔

باقی 23 پنجابی گروپوں کی سانسیں اس چورن فروش کی اپنی مہمند ایجنسی اور اس کی بغل میں موجود دیگر قبائلی ایجنسیوں نے ہی بحال رکھی ہوئی تھیں۔ ان میں سے بھی صرف 2 معروف تھی۔ لشکر جھنگوی ( ملک اسحاق گروپ) کب کا جہنم واصل ہو چکا اورعصمت اللہ معاویہ گروپ 2014 میں اپنا ٹیا ٹمبہ سمیٹ اپنے اصل مالکوں کے پاس افغانستان گو وینٹ گون ہو گیا تھا۔ باقی 21 طالبانی گروپوں کی حالت وہی تھی اور وہی ہے جیسی شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کی ہے۔
 
میں عامر خان والا خان ہوں
:)ازراہ تفتن:)
وہ کراچی کے ایک مزاحیہ اداکار تھے فرید خان، انھوں نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ میں نے اپنے بڑوں سے پوچھا کہ میں پٹھان تو ہوں نہیں لیکن میرے نام کے ساتھ خان کیوں لگایا ہے تو کسی بڑے نے بتایا کہ ہم ہندوستان میں خانساماں تھے۔ تقسیم کے وقت اُس طرف سے اِس طرف آئے تو ساماں وہاں رہ گیا اور خان یہاں آ گیا تو اس لیے اب ہم یہاں خان ہیں۔ :tongueout:
 
محمد وارث

لائبریرین
پنجاب چونکہ ایک بڑا صوبہ ہے اس لیے اس کے بارے میں چھوٹے صوبوں کی شکایات بھی بہت ہیں، لیکن یہ ساری شکایات سول اور ملٹری بیورو کریسی کے بارے میں ہیں، وگرنہ غریب پنجابی جیسے پنجاب میں ہیں ویسے ہی دوسرے صوبوں میں ہیں۔ اور پھر صدیوں سے شمالی پنجاب بیرونی حملہ آوروں کی گزر گاہ رہا ہے، ذرا سوچیے کہ جب ہزار ہا کے لشکر افغانستان کے پہاڑوں سے نکل کر شمالی اور وسطی پنجاب پر یورش کرتے ہوئے دہلی کی طرف روانہ ہو جاتے تھے تو ان غریبوں پر کیا گزرتی ہوگی۔ اتنے اتنے بڑے لشکر ان کے مہینوں اور سالوں کا اناج اور مویشی ہی اٹھا کر لے جاتے تھے، قتل و غارت تو بعد کی بات ہے۔

باقی رہی پنجابی سول اور ملٹری بیورکریسی کی بات تو یہ بھی ایک 'افسانہ' ہی ہے۔ فوج کی 'ٹاپ براس' آزادی کے بعد سے ہی پٹھان نسل کی تھی، مثلا چیف کو لیجیے، ایوب خان، موسیٰ خان، یحییٰ خان، گُل حسن بھی خان، اور ٹکا خان، تیس سال بعد کوئی پنجابی چیف آف آرمی اسٹاف آیا تھا (ضیا الحق)، اور ضیا کے بعد بھی کئی ایک پٹھان یا مہاجر تھے۔ سول بیوروکریسی آزادی کے وقت تقریبا تمام کی تمام مہاجر تھی، بعد میں اگر پنجابیوں کی تعداد بڑھی تو آبادی کے 'فیکٹر' کو ذہن میں رکھنا چاہیئے۔
 
:)ازراہ تفتن:)
وہ کراچی کے ایک مزاحیہ اداکار تھے فرید خان، انھوں نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ میں نے اپنے بڑوں سے پوچھا کہ میں پٹھان تو ہوں نہیں لیکن میرے نام کے ساتھ خان کیوں لگایا ہے تو کسی بڑے نے بتایا کہ ہم ہندوستان میں خانساماں تھے۔ تقسیم کے وقت اُس طرف سے اِس طرف آئے تو ساماں وہاں رہ گیا اور خان یہاں آ گیا تو اس لیے اب ہم یہاں خان ہیں۔ :tongueout:
یہ خان صاحب سے تصدیق کرلیں ۔۔۔آیا کہ یہ بھی تو ایسے ہی خان نہیں۔۔۔
 
عثمان

محفلین
وہ احباب جو اس دھاگے کو سنجیدہ لے کر خوامخواہ جذباتی ہو رہے ہیں وہ اس دھاگے میں خان صاحب کو دیے گئے جوابات سے سبق پکڑیں کہ ایسے ٹرولز کی ٹرولنگ سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
 
میں اس عجیب وغریب صوبے کا فرد ہوں جس کے باشندوں کو پاکستان کے ہر علاقے میں، کیا بلوچستان، کیا کراچی، حیدر آباد اور کیا باجوڑ، سوات اور گلگت، ہر جگہ شناختی کارڈ چیک کر کر کے وقتاً فوقتاً چن چن کر گولیاں ماری جاتی ہیں اورہم سب پنجابی ابھی تک بالکل گونگے ہیں، کسی سے احتجاج بھی نہیں کرتے، جواباً کسی کو گولی بھی نہیں مارتے، گالی نہیں دیتے، کسی کو صوبے سے باہر نہیں نکالتے۔ الٹا 30 لاکھ بلوچوں کو پنجاب کی سرزمین پر آباد کر رکھا ہے، لاکھوں کی تعداد میں افغانیوں اور کے پی کے عام شہریوں کوپنجاب میں مکمل آزادی کے ساتھ زمینیں خریدنے، جائیدادیں بنانے اور کاروبار کرنے کی سہولت دے رکھی ہے۔ ہاں ہم بہت برے ہیں۔

چند دن پہلےلاہور میں ایک دہشتگرد کارروائی ہوئی، پھر سیہون میں۔ ریاستی اداروں نے تحقیقات کی تو ان کارروائیوں کے تمام سہولت کار کے پی، فاٹا، بلوچستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے نکلے۔ ریاست نے بچے کچھے شدت پسند ذہنیت رکھنے والے متوالوں کے خلاف نیا آپریشن لانچ کیا، سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں چیکنگ اور چھاپے مارنا شروع کیے۔ پنجاب میں بھی شناختی کارڈز کی چیکنگ اور بائیومیٹرک تصدیق کا عمل چل پڑا، آپریشن پورے ملک میں، لیکن۔۔۔۔ ان نام نہاد جعلی قسم کے قوم پرستوں نے پچھلے ایک ہفتے سے سوشل، پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا میں صرف اور صرف پنجاب کے خلاف طوفان بدتمیزی اٹھایا ہوا ہے۔۔۔۔۔ الامان الحفیظ۔

عجیب و غریب قسم کی تعصب سے لبریز تحریریں، فوٹو شاپ شدہ نوٹسز پنجاب پولیس اور مختلف تاجر تنظیموں کی طرف سے بنا بنا کر سوشل میڈیا میں پھیلائے جا رہے ہیں۔ اس مہم نے اتنی شدت اختیار کی ہے کہ عمران خان اور سراج الحق جیسے بڑی پارٹیوں کے سربراہ بھی صوبائی کارڈ قسم کے بیانات دینے سے رک نا سکے، اور تو اور ریحام خان بھی چیختی چلاتی پائی گئی۔ دل تو کر رہا ہے کہ وہ سب کچھ جو پچھلے آٹھ دس دن سے پڑھ، دیکھ یا سن رہا ہوں وہ سب کا سب یہاں شئیر کردوں لیکن بدقسمتی سے میں بھی پنجابی ہوں اور میں بہت برا ہوں۔
 
آخری تدوین:
شاہ جی کچھ باتیں ڈائریکٹ سوال کر کے پوچھنے والی نہیں ہوتیں، جتنا چوہدری صاحب نے لکھ دیا تھا اُسی کا 'لُطف' لیجیے :)
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
لے لیا خوش ۔۔۔؟چوہدری صاحب بڑے کمال کے بندے ہیں۔۔بولتے ہیں تو ذہنوں پے جمی میل اتر جاتی ہے اور سوچ و فکر کو اک نئی جہت ملتی ہےکنواروں کے فوائد جب بھی یاد آتی ہے ساری تھکن اور کوفت دور ہو جاتی ہے۔۔اور ہم بے اختیار مسکرا دیتے ہیں۔۔بہت ساری دعائیں
عبدالقیوم چوہدری
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
بدر الفاتح
کے لیے خوش رہیں آباد رہیں۔۔
 
مہڑبانی سڑکاڑ شاہ صاب۔ اللہ جی توانوں چهیتی کهارے چاڑهن۔ آمین
 
پنجاب کے مسئلہ کا حل وہی ہے جو ہم سالوں سے بیان کرتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ سے اور لوگ بھی مان رہے ہیں

قادری نے پنجاب میں 4 نئے صوبے بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

کئی سال پہلے ہم یہی بات کرتے تھے تو یار لوگ ہمیں غدار اور پاکستان دشمن قراد دیتے تھے (یہاں)

کیا سالوں بعد یار لوگ اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگیں گے۔ ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے؟

یا قادری کو وہ غدار قرار دیں گے؟

ہم قادری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے چار نئے صوبے بنانے سے کنفیڈریشن کی بات ٹل جاوے۔
2014
 
Top