پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جسکی نماز اچھی،
اسکی زندگی اچھی،
جسکی زندگی اچھی،
اسکی موت اچھی،
جسکی موت اچھی،
اسکی قبر اچھی،
جسکی قبر اچھی،
اسکی آخرت اچھی،
جسکی آخرت اچھی،
اسکی جنت پکی،
اسلیے محترم قارئین۔۔۔
نماز کو کبھی نہ چھوڑو۔۔۔​
 
تمھارا رب جس چیزکو تمھارے قریب کردے
تو اس میں حکمت تلاش کرو۔
اورجس چیزکو تم سے دور کردے
اس پرصبراختیار کرو۔
اپنے رب کریم کے فیصلوں پر راضی هوجاؤ
وہ بڑا مہربان ہے۔

 
اچھےہیں وہ لوگ جوزندگی کی تلخیوں کیوجہ سےخود تلخ نہیں ہوتے،جومسکراتے ہیں
ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے
اور
سنتےہیں.
یقین جانیے
زندگی انہی لوگوں کیوجہ سےخوبصورت ہے! ‎
 
پیسوں پر بھروسہ نہ کرو ۔۔کیونکہ پیسا آپ کو بسر تو دے سکتا ہے مگر نیند نہیں۔۔
پیسا آپ کو کتاب تو دے سکتاہے مگر علم نہیں۔
پیسا آپ کی زندگی آسان تو کر سکتاہے مگر خوشیاں نہیں دے سکتا۔۔
 
اپنے ہر عمل سے پہلے اپنی نیت کا رخ درست کر لیجیے۔۔اسے اللہ کے لیے خالص کر لیجیے۔۔کیونکہ درست سمت ہی منزل تک لے جاتی ہے۔۔نیک نیتی کا راستہ خیر کا راستہ ہے ، جوسیدھا رب کی رضا سے جاکر ملتا ہے۔۔
 
جب لوگ مجھے اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتے ہیں تو میں برا نہیں مانتا۔۔کیونکہ چراغ کی ضرورت تب ہی پڑتی ہے جب اندھیرا ہوتا ہے۔
 
گناہوں کو معمولی اور حقیر مت سمجھیں۔ہم بعض ایسے کام بھی کر گزرتے ہیں جو ہماری نظر میں مکھی کے پر کے برابر بھی نہیں ہیں جبکہ ان کاموں کو رسول ﷺ کے زمانے میں ہلاک کر دینےوالے گناہوںمیں شمار کیا جاتا تھا۔
 
اندھیرا سورج کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور اسکی روشنی نگاہوں سے اوجھل ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سورج نے چمکنا چھوڑ دیا ہے بلکہ سورج چمکتا رہتا ہے ۔۔اسی طرح میں آپ کو روز تو نہیں دیکھ سکتا مگر آپ میرے دل میں روشن ہیں اور میں ہمیشہ آپ کو دعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔
 
گناہ کسی کانٹے کی طرح مسلسل دل میں چبھتا رہتا ہے ، اسے چھوڑا نا جائے تو یہ دل کو زخمی کر دیتا ہے پھر بے چینی وخلش وجود کا حصہ بن جاتی ہے ۔
 
اگر اللہ نے وہ لے لیا ہے جسے کھونے کا آپ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے تو یقین رکھیے اللہ آپ کو کچھ ایسا ضرور عطا کرے گا جسے پانے کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
 
Top