پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے ۔خوش نصیب لوگ اس دروازے کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
تعصبات کی دنیا میں اپنی بات منوانا سب سے بڑی کامیابی ہے اور ایمان کی دنیامیں اپنی غلطی کی اصلاح سب سے بڑی کامیابی ہے۔
 
نادان اپنی تقدیر کے بدلنے کے لیے باہر کسی انقلاب کے منتظر رہتے ہیں ۔عقلمند اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی شخصیت میں انقلاب لے آتے ہیں۔
 
جنت سے محروم ہر شخص بدنصیب ہے مگر سب سے بڑا بدنصیب وہ ہوگا جو اپنی خواہشات اور تعصبات کو اپنا ایمان بنانےکی وجہ سے محروم ہوگا۔
 
جو ایمان تحقیق کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر گمراہی کی منزل کو جا نکلتا ہے ۔جو اعتقاد عمل کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر جہنم کی منزل کو جانکلتاہے ۔
 
امیر ہویا غریب ،بادشاہ ہو یا فقیر، میں ہوں یا آپ ، والدین ہوں یا اولاد۔۔۔۔۔سب کو چھوڑ کر جاناہے ۔۔۔سب کو چھوڑ کر جانا ہے ۔
 
خواص کی بددیانتی اور کرپشن سے سماج کو جتنا نقصان ہوتاہے ۔عوام کی بددیانتی اور کرپشن سے سماج کو اس سے کہیں زیادہ نقصان ہوتاہے ۔
 
شیطان کو شکست دینے کا طریقہ غلطی کے اعتراف کی عادت ہے ۔شیطان سے شکست کھانے کا طریقہ غلطی کی تاویل کرنے کی عادت ہے ۔
 
Top