پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

انسان کو دنیا میں اپنی جنت بنانے کے لیے بھیجا گیا ہے مگر انسان دنیا کو ہی اپنی جنت بنانے میں مگن رہتاہے ۔
 
جو لوگ ایمان اور اخلاق کی راہ پر چلتے ہیں جنت خود ہی ان کی منزل بن جاتی ہے اور جو لوگ خواہش اور تعصب کی راہ پر چلتے ہیں جہنم خود بخود ان کی منزل بن جاتی ہے ۔
 
صبر بھی رنگ لاتا ہے اور غصہ بھی صبر کے رنگوں سے زندگی حسین ہو جاتی ہے اور غصے کا رنگ محبت کے ہر رنگ کو نگل جاتا ہے ۔
 
ہدایت بندوق کی گولی نہیں ہوتی جس سے دوسروں کو نشانہ بنایا جائے ۔یہ روشنی ہوتی ہے۔جو دل سے پھوٹتی ہے اور سب سے پہلے ہمارے اپنے وجود کو منور کرتی ہے ۔
 
روزہ جنت کا دروازہ ہے مگر یہ دروازہ صرف وہی شخص کھول سکتاہے جو روزے کی مشقت کو تقویٰ کی کنجی میں بدل سکے ۔
 
والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے ۔خوش نصیب لوگ اس دروازے کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
تعصبات کی دنیا میں اپنی بات منوانا سب سے بڑی کامیابی ہے اور ایمان کی دنیامیں اپنی غلطی کی اصلاح سب سے بڑی کامیابی ہے۔
 
نادان اپنی تقدیر کے بدلنے کے لیے باہر کسی انقلاب کے منتظر رہتے ہیں ۔عقلمند اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی شخصیت میں انقلاب لے آتے ہیں۔
 
Top