پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جسے دیکھو اسے اپنے سے بہتر خیال کرو اگرچہ تم اطاعت گزار ہو اور وہ گناہ گار ممکن ہے تمہاری یہ آخری اطاعت ہو اور اسکا آخری گناہ۔
 
سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں نناوے پہ ڈسنے والے سانپ کو سب یاد رکھتے ہیں وہاں تک پہنچانے والی سیڑھیوں کو کوئی یاد نہیں کرتا۔۔۔
 
جب انسان ناراضگی ختم کرنے میں پہل کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں وہ غلط تھا بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ اسے انا سے زیادہ رشتے عزیزہیں۔
 
نوشتہ دیوار
ایک مسجد کی دیوار پر ایک خوبصورت جملہ لکھا تھا ۔۔۔۔


اگر تم گناہوں سے تھک گئے ہوتو اندر آجاؤ۔۔
اللہ کی رحمت ابھی تمہارے انتظار میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
!
 
زندگی بہت تھوڑی ہے کسی سے نفرت یا کسی کا برا سوچ کر شاید ہم اپنی انا کی تسکین تو کرلیں مگر یقین جانیئے ہمارے اندر کا انسان کبھی خوش نہیں رہ پائے گا۔اس لئیے اپنے ارد گرد صرف محبتیں بانٹیں۔۔
 
Top