وقت ایک ایسا گھوڑا ہے جس نے بھی وقت کے گھوڑے کی لگام صیح وقت اور صیح جگہ پر تھام لی تو یہ وقت کا گھوڑا اُس کو منزل کی طرف لیکر گامزن ہو جاتا ہے۔
اور جس سے چوک ہو جاتی ہے وہ منزل کا نشان کھو بیٹھتے ہیں میرے دوستو!یہ وقت ہی ہوتا ہے جو دروازے پر دستک دے رہا ہوتا ہے جو جاگ جاتے ہیں وہ وہ سوار ہو جاتے ہیں اور جو سستی کی وجہ سے سوئے رہتے ہیں تو وقت اگلے پڑاؤ کی طرف چل پڑتا ہے۔ جب ہی کہتے ہیں کہ نصیب یا قسمت دروازے پر ایک دفع دستک دیتی ہے اور نصیب یا قسمت اپنے ساتھ وقت کے گھوڑے کو ساتھ لاتی ہے تاکہ اُس پر آپ کو سوار کروا سکے۔۔۔۔۔۔