پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

عثمان قادر

محفلین
خدا کی طرف سے جو بھی ہوتا ہے ٹھیک ہی ہوتا ہے، یہ عقیدہ تو آپ کا بھی ہوگا یقینا :laughing:
جی جی بالکل یہی عقیدہ ہے ۔۔۔ ویسے میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو آج نواز پر یوں گفتگو نا ہو رہی ہوتی ۔۔۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہوتا ۔۔۔۔ :p
ایک بات مزید بتاؤں کہ باؤلرز اور خاص طور پر نوارد باؤلرز بہت زیادہ حد تک کپتان کی ہدایت پر باؤلنگ کرتے ہیں۔ اس نکتے کو اقبال قاسم نے اپنی خود نوشت میں بیان کیا ہے جب وہ عمران خان کی کپتانی میں باؤلنگ کرتا تھا :)
متفق ۔۔۔۔
پھر سے آتے ہیں نواز کی طرف ۔۔۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جب آپ کی ساڑھے پانچ سو کی برتری ہو ۔۔۔ کوئی بھی کپتان کسی نووارد کو رنز روکنے کا نہیں بولے گا ۔۔۔ ایسی سچویشن میں تو پارٹ ٹائمرز بھی شیر بن جاتے ہیں
 

حسیب

محفلین

حسیب

محفلین
سعید انور اپنے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہوا تھا۔ آپ جیسے سیلکٹر ہوتے تو بیچارے کا کیریئر تو وہیں ختم تھا۔ :)
اگر بھائی صاحب سلیکٹر ہوتے تو دنیا کو ڈان بریڈ مین جیسا بلے باز بھی نہیں ملنا تھا
اللہ کا شکر کریں کہ یہ اس وقت پیدا نہیں ہوئے تھے :laughing::laughing::laughing:
 

حسیب

محفلین
ذوالفقار بابر کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھ لیں اور اس کی باؤلنگ ٹیکنیک دیکھ لیں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔۔۔۔ ذالفقار زیادہ فلائٹ دیتا ہے بال کو انوائٹ کرتا ہے ہٹ مارنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔
ذوالفقار بابر 13 سال کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے تجربے کے ساتھ ٹیم میں آیا تھا جبکہ نواز کو چار سال ہوئے ہیں اور دوسرا اہم فرق ذوالفقار مین بولر ہے جبکہ نواز آل راؤنڈز۔۔ا
آل راؤنڈر کا کمپیرزن آل راؤنڈر سے ہی کیا جاتا ہے بولر یا بیٹسمین سے نہیں
اسے کچھ میچ کھیلنے تو دیں پتا چل جائے گا کہ کچھ کرتا ہے یا نہیں
آپ تو اس پالیسی پر عمل درآمد ہیں کہ اگر شروع میں ہی چل جائے تو اسے لیجنڈز کے ساتھ ملا دو۔۔ جیسے یار لوگ صہیب کو دوسرا انضمام کہنا شروع ہو گئے تھے
اگر نا چلے تو پکا پکا باہر
 

ابن توقیر

محفلین
اگر بھائی صاحب سلیکٹر ہوتے تو دنیا کو ڈان بریڈ مین جیسا بلے باز بھی نہیں ملنا تھا
اللہ کا شکر کریں کہ یہ اس وقت پیدا نہیں ہوئے تھے :laughing::laughing::laughing:

سُپرسمائلس،حسیب بھائی آپ بھی نا،دس بارہ سال کا فرق اتنا خاص نہیں ہوتا جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔چلیے ڈان بریڈ مین کے ہم عمر نہ سہی مگر اتنا فرق بھی ہیں ہے جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔

ازرائے تفنن
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں اگر پاکستان اچھی برتری حاصل کرلیتا ہے اور پہلے ٹیسٹ کی تیسری اننگز والا کام نہیں کرتا تو ہم بھی سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔سمائلس
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک تبصرہ کرک انفو سے

Daniyal: "I don't understand the debate about Nawaz and Azam. Apart from the obvious advantage that he can bowl, he gives the option of playing a left-hander in the middle-order. Inclusion of Babar Azam would mean playing him at No.6(which in my opinion is a waste) or risk disturbing the batting order by playing him at No.3. I think he'll have to wait his turn and hope someone goes out of form for a place in the starting XI. "
 
Top