پاکستان میں‌آؤٹ لک کا استعمال کتنا ہے؟

علی بابا

محفلین
میں‌کوئی 5 سال پہلے پاکستان میں ایک Automotive company میں‌کام کرتا تھا۔ اس وقت ہماری کمپنی میں‌ لوگوں کے درمیان پیغام رسانی (communication) کا طریقہ یہ تھا کہ MS-Word میں اپنا پیغام یا میسج لکھیں، جتنے لوگوں‌کو بھیجنا ہے اتنی کاپیاں بنائیں، اور پھر دفتر میں‌ موجود مینیجر کا اسسٹنٹ سب لوگوں کو یہ کاپیاں دے کر آتا تھا۔
یہاں امریکا میں کسی بھی کمپنی میںیہ طریقہ نہیں دیکھا۔ یہاں ہر کمپنی پیغامات کی ترسیل کے لیئے MS-Outlook کا استعمال کرتی ہے۔

مجھے علم ہے کہ میری پاکستانی کوئی بہت بڑی ملٹی نیشنل کمپنی نہیں تھی۔ ہو سکتا ہے کہ اس وقت بھی پاکستان کی بڑی کمپنیوں‌میں آؤٹ لک کا استعمال ہوتا ہے، لیکن بہرحال بہت سی کمپنیاںبغیر آؤٹ لک کے بھی کام کر رہی تھیں۔
تو اب وہاں کیا صورتِ حال ہے؟ آؤٹ لک ایکسل کی طرح پیشہ ورانہ زندگی کا جز بنی ہے یا نہیں؟
 

کاشف رفیق

محفلین
ہمارے ادارے میں گزشتہ دو سال سے زیادہ تر کمیونیکیشن آؤٹ لُک سے ہی ہورہی ہے۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے اپنا ای میل سرور بھی لگایا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
تمام اخباری اداروں اور میڈيا سے وابستہ اداروں میں پیغام رسانی کے نظام کے لیے MS Outlook یا Outlook Express کا ہی استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر خبری اداروں (News Agencies) میں دیگر اداروں کو خبریں ارسال کرنے کے لیے انہی کا استعمال ہوتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
پاکستان میں بہت ساری کمپنیاں اس کو استعمال کر رہی ہیں اب تو تعلیی ادارےبھی جیسا کہ ہمدرد یونیورسٹی
 

گرو جی

محفلین
آوٹ لک استعمال تو ہوتا ہے مگر اس سے کہیں اچھا تھنڈر برڈ ہے جو کہ تیز بھی اسر محفوظ بھی
 

کاشف رفیق

محفلین
اگر کسی ادارے میں مائیکروسافٹ کی مصنوعات زیادہ استعمال ہورہی ہیں (جو کہ واقعی ہورہی ہیں( تو وہاں یقینآ آؤٹ لُک ہی استعمال ہورہا ہوگا۔ ویسے تھنڈر برڈ ایکسچینج کے ساتھ زیادہ اچھے طریقے سے کام نہیں کرتا جیسے آؤٹ لُک کرتا ہے۔
 

گرو جی

محفلین
وہ اس لئے کہ ایکسچینج مائکرو سوفٹ کی اپنی پرڈکٹ ہے اس لئے انٹیگریشن زیادہ اچھی ہوتی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
میں بھی پچھلے چار سال سے آؤٹ لک استعمال کر رہا ہوں بلکہ تمام ادارہ ہی یہی استعمال کرتا ہے، اس سے پہلے میں نے تقریبا سات، آٹھ سال تک Eudora استعمال کیا تھا لیکن آؤٹ لک بہت اچھا لگا، اس میں چیزیں آرگنائز کرنا زیادہ آسان اور بہتر ہے دوسرے سافٹ ویئرز کی بہ نسبت۔
 
Top