پاکستان بمقابلہ ویسٹ اندیز - پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

حاتم راجپوت

لائبریرین
دنیائے کرکٹ کی دوسری بہترین فگرز باؤلنگ میں 7/12 ۔۔۔ اور ساتھ میں پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے چھہتر رنز کی شاندار اننگز--- آج کے دن کوتو لالہ ڈے کے نام سے منسوب کرنا چاہیے۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو پاکستانی ٹیم نے کمال کر دیا کہ کالی آندھی کو 98 کے مجموعی اسکور پر چلتا کر دیا جبکہ ابھی 9 اوور باقی تھے۔

سب کو پاکستان کی جیت مبارک ہو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جس وقت پاکستان کے کھلاڑی آؤٹ ہو رہے تھے اس وقت ہمارے گھر میں یہ شور تھا کہ پاکستان ہار جائے گا اور میں نے کہا تھا اگر پاکستان نے 120 اسکور کر لیے تو پاکستان جیت جائے گا۔ کیونکہ وکٹ ٹھیک نہیں تھی بارش بھی ہوئی تھی۔ اس وقت میری کسی نے نہیں مانی اور جب پاکستان نے 2 سو سے اوپر سکور کر لیا تو میں آرام سے سو گیا اور بتا دیا کہ اب پاکستان آرام سے جیت جائے گا۔ جب سحری کے وقت اٹھا تو پتہ چلا پاکستان جیت چکا ہے
 
Top