پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ

عمر سیف

محفلین
کھیل بارش کی وجہ سے جلد ختم ہوگیا تھا ۔۔
چوتھے دن کھیل کہ اختتام تک پاکستان کا اسکور 330 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا۔
سرفراز احمد ناقابل شکست 70 رنز اور سعید اجمل 7 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود رہے ۔۔
اوور آل آج کا دن پاکستان کے لیے اچھا رہا ۔۔۔ مصباح اور بلاول بھٹی بدقسمت رہے پر دونوں نے اچھی اننگز کھیلی۔۔۔ پاکستان کو 107 رنزکی برتری حاصل ہے جبکہ کل کے دن کا کھیل باقی ہے ۔۔
دیکھیں کیا کرتے ہیں جوان ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو بارش کی وجہ سے بچت ہو گئی۔
میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

سری لنکا کی گرفت میچ پر بہت مضبوط ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 137 اسکور درکار ہیں۔
امید ہے کہ وہ ایک آدھ وکٹ کے نقصان پر بڑے آرام سے یہ ہدف پا لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے تک پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 359 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 35 اسکور بنا لیے ہیں۔

اس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 103 اسکور کی ضرورت ہے۔ جبکہ 64 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
مجھے تھوڑا سا بتا دیں یہ ٹیسٹ میچ ہوتا کیا ہے (آسان الفاظ شرط ہیں ورنہ تو انٹرنٹ دنیا بھی بھری پڑی ہے)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیسٹ میچ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے سہ ماہی، ششماہی اور نوماہی امتحانوں کے بعد سالانہ امتحان - یہ تو ہو گا مزاح۔

ٹیسٹ میچ مار دھاڑ کرنے کی بجائے بڑی تحمل اور صبر سے کھیلنے والا میچ ہے جو کہ 5 دن مسلسل کھیلا جاتا ہے۔ اور اس میں ہر ٹیم 2، 2 اننگ کھیلتی ہے۔ اس میں کریز پر زیادہ سے زیادہ کھڑے رہنے کے ساتھ ساتھ اسکور بھی بڑھانا ہوتا ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ٹیسٹ میچ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے سہ ماہی، ششماہی اور نوماہی امتحانوں کے بعد سالانہ امتحان - یہ تو ہو گا مزاح۔

ٹیسٹ میچ مار دھاڑ کرنے کی بجائے بڑی تحمل اور صبر سے کھیلنے والا میچ ہے جو کہ 5 دن مسلسل کھیلا جاتا ہے۔ اور اس میں ہر ٹیم 2، 2 اننگ کھیلتی ہے۔ اس میں کریز پر زیادہ سے زیادہ کھڑے رہنے کے ساتھ ساتھ اسکور بھی بڑھانا ہوتا ہے۔
2، 2 ایننگ کھیلتی ہے مطلب؟
آپ اس والے ٹیسٹ کے ریفرنس سے سمجھائیں نا!
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ٹاس کیا جاتا ہے۔ جو کپتان ٹاس جیتتا ہے، وہ چاہے تو پہلے بیٹنگ لے لے یا فیلڈ کر لے۔

پہلے کھیلنے والی ٹیم جب آؤٹ ہو جاتی ہے تو دوسری ٹیم باری لیتی ہے۔ دوسری ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد پھر سے پہلی ٹیم باری لیتی ہے، پھر سے سب کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد دوسری ٹیم کی پھر سے باری آ جاتی ہے۔ آخر میں دونوں باریوں کے اسکور کو جمع کیا جاتا ہے تو جس کے اسکور زیادہ ہوتے ہیں وہ ٹیم جیت جاتی ہے۔

اور بھی کئی ایک نکتے ہیں جو آہستہ آہستہ بتائے جائیں گے۔
 
Top