پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ دیکھنے کے لیے صرف چند شائقین آئے۔ باقی پورا اسٹیڈیم خالی پڑا ہے۔

176203.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اکیلے خرم منظور نے 73 اسکور بنائے جبکہ باقی کے 9 کھلاڑیوں نے 92 اسکور بنائے جن میں 7 لیگ بائی کے شامل ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تمام کھلاڑی آؤٹ ہونے پر صرف 165 اسکور بنائے تھے۔

جواب میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57 اسکور بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگ کی برتری کو ختم کرنے کے لیے انہیں 108 اسکور کی ضرورت ہے۔

میچ کے پہلے دن 11 وکٹیں گری ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں ۱۳۲ اسکور بنائے جبکہ اس کے ۳ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے میچ کے دوسرے دن پینے پلانے کے وقفے سے پہلے پاکستان کی پہلی اننگ کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ سری لنکا کے تین کھلاڑی ہی آؤٹ ہیں۔
Kaushal Silva کا انفرادی اسکور 71 ہے جبکہ سری لنکا کا مجموعی اسکور 171 ہے۔
 
Top