پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

عینی شاہ

محفلین
اصل میں میں وارد ہی نہیں ہوا یہاں۔ شمشاد بھائی نے بھگا جو دیا تھا۔
اب بےچاری عینی مینی کی شامت آ گئی۔:laugh:
ویسے میرے انشااللہ میں خاصا دم ہے۔ یقین نہ آئے تو ماہی احمد سے پوچھ لیں۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:
میری کوئی شامت نہی آئی بلکہ میں تو ان سب کی شامت لائی انیس بھائی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں نے پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ وہاب ریاض اور سہیل تنویر کی وجہ سے باعزت ہارے ہیں۔ ورنہ ان کے 64 اسکور نہ ہوتے تو سوچیں ہماری کیا عزت رہ گئی ہوتی۔
 

کاشفی

محفلین
یہ میچ ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔۔لیکن عنوان میں دبئی لکھنے کی وجہ سے پاکستان ہار گیا۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سردار جی نے دوسرے سے کہا کہ لوگ چاند پر جاتے ہیں ہم سورج پر جائیں گے، تو دوسرے نے کہا وہاں تو بہت گرمی ہو گی۔
تو پہلے سردار جی بولے کوئی بات نہیں رات کو چلے جائیں گے۔

اب اگلا میچ ہم نے یہ انیس بھائی، عینی، ماہی اور جو جو بھی پاکستانی ٹیم کے مخالف ہیں، ان سے چھپا کر کھیلنا ہے۔ کہ ان کو اس وقت علم ہو جب میچ ختم ہو چکا ہو۔
 
Top