محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محمد احمد بھائی آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
وعلیکم السلام. خوش آمدید محمد احمد بھائی!! کہاں چلے گئے تھے آپ!

بہت شکریہ!

مصروفیات آج کل کچھ زیادہ ہیں کچھ طبیعت بھی مائل نہیں تھی سو محفل سے اختیاری رُخصت پر تھا۔ :)
 
آپ لوگ ، udemy.com ، udacity.com ، coursera.com اور یوٹیوب پائتھون سیکھنے کے کیوں استعمال نہیں کرتے؟

edX.org کا لکھنا بھول گئے شاید آپ۔

زلفی، کچھ لوگ خود سے سیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ باقاعدہ سکھائے جانے پر سیکھتے ہیں۔
دوسرا کچھ لوگ ضرورت اور جاب کی وجہ سے کچھ سیکھتے ہیں اور کچھ محض شوق اور جستجو کی وجہ سے۔

بہت سے لوگوں کو کچھ سیکھنے کے لیے مسلسل ایک حوصلہ اور گائیڈ درکار ہوتا ہے جس کی متعدد وجوحات ہو سکتی ہیں۔

سب سے بڑھ کر جو لوگ محفل کا چکر لگاتے ہیں ، وہ آتے جاتے ذرا سی محنت سے سیکھ سکتے ہیں اور وہ بھی اردو ۔
بنیادی چیزیں سیکھنے کے بعد یقینا MOOC ویب سائٹس سے بڑھ کر مفید پلیٹ فارم اور کوئی نہیں۔ یوٹیوب تو ہر فن مولا ہے ہی۔
 
بہت شکریہ!

مصروفیات آج کل کچھ زیادہ ہیں کچھ طبیعت بھی مائل نہیں تھی سو محفل سے اختیاری رُخصت پر تھا۔ :)
بہت ہی برے ہو تم محمداحمد

پلٹ کر دیکھا نہیں تم نے کہ کیا حال ہے پائتھون کا تمہارے بنا۔ :D

بندہ حوصلہ افزائی کے لیے چکر لگا لیتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
لمبی رخصت سے ہو کر آئے ہیں، اب ورک لوڈ تو بڑھنا ہی ہے نا!
انٹرویو کی اجازت دے دیں بھائی! :)

ابھی اتنی فرصت نہیں ہے کہ انصاف کر سکوں سو پھر کبھی پر رکھیے۔:)

یوں بھی اس خاکسار کے پلے ایسا کچھ نہیں ہے کہ انٹرویو میں بتایا جا سکے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ہے ، میں نے بھی اس لیے ہی پائتھون کورس کو سست رکھا ہے کہ سالگرہ کے ساتھ زیادہ نہ ٹکرائے گو ٹکرائے بغیر رہ نہیں رہا۔

پرانے طالب علموں میں سے نیرنگ خیال کے آنے کی دیر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکم مت فرمائیں استاد جی۔ بندہ حاضر ہوجائے گا۔۔۔ :biggrin:
 
میں نے کوئی لارا بھی لگایا ہے۔ :unsure::notlistening::nottalking:
محب بھائی نے یہ لڑی آپ کے کہنے پر شروع کی ہے بلکہ لڑی کیا شروع کی ہے گوشہ دوبارہ سے سیٹ کرنے کا کہا ہے. کچھ پتا بھی ہے کہ آپ سب پرانے سٹوڈنٹس جب سے گئے ہیں بند پڑا تھا تو کیا حال ہو گیا تھا! اب جب ساری صفائی وغیرہ ہوگئی ہے تو آگئے ہیں لارے کا معنی پوچھنے! :unsure:
 
لارے لگانے میں نیرنگ کل وقتی مہارت رکھتا ہے۔

ابھی کل پرسوں کی بات ہے کہ مجھے اشتیاق احمد کے دو ناول ڈھونڈنے اور "شاید" دینے کا سرعام لارا لگایا ہے۔
 
لارے کا معانی تو کسی بھی وقت پوچھا جا سکتا ہے نااا۔۔۔ ;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لارے لگانے میں نیرنگ کل وقتی مہارت رکھتا ہے۔

ابھی کل پرسوں کی بات ہے کہ مجھے اشتیاق احمد کے دو ناول ڈھونڈنے اور "شاید" دینے کا سرعام لارا لگایا ہے۔
مریم نے ہوا دی جب پائتھون کے آشیانے کو
جن پر تکیہ تھا وہی ناول ہوا دینے لگے
 
م حمزہ

محفلین
السلام علیکم،

اس لڑی کا عنوان دیکھ کافی کچھ یاد آ گیا۔ سو مجبوراً محفل پر لاگ ان ہو نا ہی پڑا۔ :)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اب واپس آگئے ہیں تو پھر سے واپس نہ چلیں جائیں۔ کچھ ہم لوگوں کو بھی آپ سے سیکھنے کو مل جائے گا۔
 
م حمزہ

محفلین
edX.org کا لکھنا بھول گئے شاید آپ۔

زلفی، کچھ لوگ خود سے سیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ باقاعدہ سکھائے جانے پر سیکھتے ہیں۔
دوسرا کچھ لوگ ضرورت اور جاب کی وجہ سے کچھ سیکھتے ہیں اور کچھ محض شوق اور جستجو کی وجہ سے۔

بہت سے لوگوں کو کچھ سیکھنے کے لیے مسلسل ایک حوصلہ اور گائیڈ درکار ہوتا ہے جس کی متعدد وجوحات ہو سکتی ہیں۔

سب سے بڑھ کر جو لوگ محفل کا چکر لگاتے ہیں ، وہ آتے جاتے ذرا سی محنت سے سیکھ سکتے ہیں اور وہ بھی اردو ۔
بنیادی چیزیں سیکھنے کے بعد یقینا MOOC ویب سائٹس سے بڑھ کر مفید پلیٹ فارم اور کوئی نہیں۔ یوٹیوب تو ہر فن مولا ہے ہی۔
حرف حرف متفق، سر۔
ویسے بھی میرا ایمان ہے صرف کتابوں یا ویب سائٹس سے نہیں سیکھا جا سکتا۔ استاد کے بغیر ناممکن ہے۔
 
سیکھا جا سکتا ہے بلکہ بہت لوگ سیکھتے ہیں مگر ہر شخص کی اپنی طبیعت اور رجحان ہوتا ہے۔
سچی بات ہے جو چیز کسی استاد سے سیکھی جا سکتی ہے وہ خود سے سیکھنے میں اچھا خاصہ وقت لگ جاتا ہے۔
 
Top