ویلنٹائن ڈے

محمد وارث

لائبریرین
لیکن وارث بھائی اس یاد کا ویلنٹائن ڈے سے کیا تعلق اور تُک بنتا ہے اور ذکر بھانسی چہ معنٰی دارد ؟

یار پھانسی کی بات تو خرم نے کی تھی، عید الاضحیٰ اور قربانی کے ذکر سے انکے ذہن میں صدام حسین کی پھانسی آ گئی تھی۔

ویلنٹائن ڈے اور عید الاضحی کا نہ تو موازنہ کیا جا رہا ہے، اور نہ ان میں مماثلت ڈھونڈی جا رہی ہے،ہاں اس فلسفے کی طرف زیک نے اشارہ کیا تھا اور میں اسکا شکریہ ادا کر کے پھنس گیا ہوں :) کہ رسومات اور تہوار کیا اور کیوں ہیں اور وہ کیسے کسی معاشرے میں مروج ہوتے ہیں، انکے محرکات کیا ہوتے ہیں اور ان میں مرورِ زمانہ سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں وغیرہ!
 
فاتح

لائبریرین
میں نے اپنی گرل فرینڈ کے لئے وکٹوریا سیکرٹ سے تحفہ لیا ہے اور گلاب بھی لینے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کو ایک بہترین ریسٹورینٹ میں ڈنر کی بکنگ بھی ہے۔

ویسے وکٹوریہ سیکرٹ کو سیکرٹ ہی رہنے دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ ;)

ارے حضور تب تک تو سیکرٹ ہی ہے جب تک سینڈلز اور سویٹر کے رنگ اور نمبر بارے آگاہی نہیں دی جاتی۔ :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عید الاضحٰی کے ذکر کی کئ وجوہات ہیں۔ امید ہے آپ ان پر غور کریں گے۔ فی الحال ایک سادہ سی بات: عید الاضحٰی کا آغاز حضرت ابراہیم کا اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کی کوشش سے ہوا۔ کیا آج ہم اسے اسی طرح مناتے ہیں؟‌ نہیں کیونکہ تہوار Interpret کئے جاتے ہیں اور ان کے معانی و مقاصد بدل جاتے ہیں۔

میں نے آپ کو پہلے ہی کہا ہے قربانی اور بھانسی یہ الگ الگ ہیں خیر اگر آپ مسلمانوں کے تہواروں کا غیر مسلم تہوارو سے ملانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی مرضی میں تو اس کے خلاف ہوں اور رہوں گا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یار پھانسی کی بات تو خرم نے کی تھی، عید الاضحیٰ اور قربانی کے ذکر سے انکے ذہن میں صدام حسین کی پھانسی آ گئی تھی۔

ویلنٹائن ڈے اور عید الاضحی کا نہ تو موازنہ کیا جا رہا ہے، اور نہ ان میں مماثلت ڈھونڈی جا رہی ہے،ہاں اس فلسفے کی طرف زیک نے اشارہ کیا تھا اور میں اسکا شکریہ ادا کر کے پھنس گیا ہوں :) کہ رسومات اور تہوار کیا اور کیوں ہیں اور وہ کیسے کسی معاشرے میں مروج ہوتے ہیں، انکے محرکات کیا ہوتے ہیں اور ان میں مرورِ زمانہ سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں وغیرہ!

سر ویسے ویلنٹائن کو بھی پھانسی ہی ہوئی تھی یعنی سزاِ موت
 
آبی ٹوکول

محفلین
یار پھانسی کی بات تو خرم نے کی تھی، عید الاضحیٰ اور قربانی کے ذکر سے انکے ذہن میں صدام حسین کی پھانسی آ گئی تھی۔

ویلنٹائن ڈے اور عید الاضحی کا نہ تو موازنہ کیا جا رہا ہے، اور نہ ان میں مماثلت ڈھونڈی جا رہی ہے،ہاں اس فلسفے کی طرف زیک نے اشارہ کیا تھا اور میں اسکا شکریہ ادا کر کے پھنس گیا ہوں :) کہ رسومات اور تہوار کیا اور کیوں ہیں اور وہ کیسے کسی معاشرے میں مروج ہوتے ہیں، انکے محرکات کیا ہوتے ہیں اور ان میں مرورِ زمانہ سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں وغیرہ!

اممم گُڈ وارث بھائی ۔۔ ۔۔ ویسے آپ ایسے ویسے شکریے نہ کیا کریں ناں :grin:
 
علی ذاکر

محفلین
یہ بات تو ہو گئ پرانی اب جو تہوار آرہا ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے ہمارے مٍفکرین کا یعنی کے بسنت کا تہوار
 
بھئی تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہونچے ہیں کہ ابھی ہمارے یہاں پاکستان جیسی حالت نہیں ہے۔
 
Top