مبارکباد ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد

کیا آپ کو ویلنٹائنز ڈے پسند ہے؟

  • جی

  • بہت

  • بہت زیادہ

  • بے انتہا


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

فاتح

لائبریرین
بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔
ہمارے معاشرے کی اکثریت کا معاملہ ابھی بھی کچھ یوں ہے کہ ۔۔۔۔ نتائج کا انحصار دونوں فریقین کے علاوہ دیگر تمام قریبی و نیم قریبی رشتہ داروں پر ہوتا ہے۔
ہم خود اپنے مراسلے کو ریٹنگ دینے کا اختیار رکھتے تو "غمناک" کا انتخاب کرتے۔ تاہم یہ سچائی ہے، چاہئے کڑوی ہو یا غمناک۔
ریٹنگ نہ دے سکنے پر اتنا افسوس۔۔۔ یہ لیجیے ہم دے دیتے ہیں آپ کی جانب سے غمناک ریٹنگ
 

arifkarim

معطل
بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔
ہمارے معاشرے کی اکثریت کا معاملہ ابھی بھی کچھ یوں ہے کہ ۔۔۔۔ نتائج کا انحصار دونوں فریقین کے علاوہ دیگر تمام قریبی و نیم قریبی رشتہ داروں پر ہوتا ہے۔

ہم خود اپنے مراسلے کو ریٹنگ دینے کا اختیار رکھتے تو "غمناک" کا انتخاب کرتے۔ تاہم یہ سچائی ہے، چاہئے کڑوی ہو یا غمناک۔
یہ ایک لحاظ سے مثبت ہے کیونکہ یہاں مغرب میں رشتوں کی ناکامی کا سارا بوجھ جوڑوں کو خود جھیلنا پڑتا ہے کہ پسند بھی تو اپنی تھی۔ مگر یہاں پر آپ خوش قسمت واقع ہوئے کہ رشتوں میں بگاڑ یا ٹوٹنے کے ذمہ داری کئی فریقین پر وارد ہوتی ہے۔ یوں خوشیاں اور غم اشتراکیت کی وجہ سے جھیلنے زیادہ مشکل نہیں لگتے۔
ہر خاندان میں ایک لڑائیاں کروانے والی طلاق یافتہ خالہ یا پھپھو ضرور موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح دوستی اور امن قائم کروانے والے بڑے بھی وافر مقدار میں مل جاتے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے شادیوں کی بابت بات چیت ہو اور قبلہ محمد وارث صاحب غیرموجود ہوں تو محفل کا رنگ نہیں جمتا۔

موصوف کو ویلائنٹائن کے بابرکت روز تنگ نہ کیا جائے۔ پہلے ہی ایک سدا بہار شادی کا غم سیگریٹ پھونک پھونک کر گزار رہے ہیں :)
میں تو خواہ مخواہ ہی محمد 'چار' وارث مشہور ہو چکا ہوں :) حالانکہ رات جب اس خاکسار کو کھانا پروسا گیا تو میں نے کہا بیگم آج ویلنٹائنز ڈے تھا آج بھی دال ہی پکا دی، کہنے لگی وہ جو سارا دن تین چار سو ویلنٹائن مناتے رہے ہو وہیں سے ان کے ساتھ ہی کچھ اچھا سا کھا مر بھی آنا تھا، اللہ اللہ، باہر چار والے گھر میں چار سو والے، اور ہم ہیں کہ ایک ہی کا غم چین نہیں لینے دیتا :)
 
Top